1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرا ٹیسٹ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از فیصل شیخ, ‏18 جولائی 2009۔

  1. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    سری لنکا کو کلین سوئپ سے روکنے کی کوشش کرینگے، یونس خان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے سری لنکا کو کلین سوئپ کرنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ حتمی ٹیسٹ کے لئے کئے جانے والے طویل اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم غلطی کے باعث دونوں ٹیسٹ میں اچھی پوزیشن میں ہونے کے باوجود ناکامی سے دوچار ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑی متحد ہیں، ہار کے بعد اختلافات کی خبریں آتی ہیں، مجھے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اور امید ہے کہ ہم بیٹنگ کے شعبے میں سامنے آنے والی غلطیوں پر قابو پا کر ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شکست کا کوئی جواز پیش نہیں کر سکتے۔ ہمیں اپنی خامیوں اور جلد بازی کے انداز کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو میچ ہار کر سیریز میں ناکام ہونے کے باوجود ہم میزبان کو مات دے کر ون ڈے سیریز کے لئے مورال بلند کر سکتے ہیں۔
     
  2. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر اپنے پاکستانی ہم منصب یونس خان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ سری لنکا ٹیسٹ سیریز پہلے دو صفر کی برتری سے جیت چکا ہے۔ دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستانی اسکواڈ کو میں عبدالرؤف کی جگہ دانش کنیریا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکن پلیئنگ الیون میں اجنتھا مینڈس کی جگہ تجربے کار بولر چمندا واس کو شامل کیا گیا ہے۔ واس آج اپنے ٹیسٹ کیریئر کاآخری میچ کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ روزپاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا تھا ،تاہم وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔
     
  3. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    خرم اور یوسف کی محنت پر مڈل آرڈر بیٹنگ نے پانی پھیر دیا، دونوں نروس نائنٹیز کا شکار
    خرم منظور اور محمد یوسف نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور سنچریوں سے محروم رہے لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن نے ایک بار پھر اچانک دھوکہ دے کر دونوں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن خرم اور یوسف نے پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا تھا لیکن بیٹنگ لائن کی ناکامی نے ٹیم کو مشکل سے دوچار کردیا ہے۔ سنہالیز اسپورٹس کلب میں پیر کو کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے پہلی اننگز میں7 وکٹ کے نقصان پر289 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کے کپتان سنگاکارا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین ایک بار پھر غیرذمہ داری سے وکٹیں گنواتے رہے۔ آخری سیشن میں دوسری نئی گیند پر پاکستان کو 15 منٹ میں دو رنز پر مصباح الحق، شعیب ملک اور عمر گل کی وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ نوجوان اوپنر خرم منظور اور تجربہ کار محمد یوسف نے تیسرے وکٹ کے لئے167 رنز کا اضافہ کیا جب کہ شعیب ملک اور مصباح الحق نے پانچویں وکٹ کی پارٹنر شپ میں75 رنز کا اضافہ کیا۔ ایک مرحلے پر پاکستان کا اسکور4 وکٹ پر 285 رنز تھا پھر دوسری نئی گیند پر پاکستانی وکٹیں اوپر تلے گر گئیں۔ پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی عبدالرؤف کی جگہ لیگ اسپنر دانش کنیریا کو ملی۔ چمندا واس کو سلیکٹر نے آخری ٹیسٹ میں موقع دیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہو سکا۔ پہلے ٹیسٹ میں168 رنز بنانے والے اوپنر فواد عالم16 رنز بنا کر توشارا کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے۔ اسی اوور میں کپتان یونس خان(2) کو توشارا نے بولڈ کردیا۔ 34 رنز پر پہلا اور 36 رنز پر دوسرا وکٹ گرا۔ اس موقع پر خرم منظور اور محمد یوسف جم گئے لیکن90 رنز پر یوسف غیرضروری رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔ خرم منظور نے10 چوکوں کی مدد سے93 رنز بنائے انہیں واس نے آؤٹ کیا۔ انہوں نے263 منٹ میں197 گیندوں کا سامنا کیا۔ محمد یوسف نے90 رنز ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے146 گیندوں پر بنائے۔ وہ 218 منٹ کریز پر رہے۔ خرم اور یوسف کے آؤٹ ہونے کے بعد مصباح الحق اور شعیب ملک نے چارج سنبھالا۔ دوسری نئی گیند پر دونوں اوپر تلے آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک نے70 گیندوں پر7 چوکوں کی مدد سے45 رنز بنائے اس دوران انہوں نے چند اچھے اسٹروک بھی کھیلے۔ انہیں توشارا نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ آؤٹ آف فارم مصباح الحق نے62 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے27 رنز بنائے۔ عمر گل کو کولا سیکرا نے بولڈ کیا۔ کھیل ختم ہونے پر کامران اکمل ایک اور دانش کنیریا ایک رن پر کھیل رہے تھے۔ پیس بولر تھلان توشارا نے77 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ کولا سیکرا کو43 رنز کے عوض دو اور واس کو ایک وکٹ ملی۔ خرم منظور نے لنچ کے بعد نصف سنچری مکمل کی۔ یوسف نے ہراتھ کو چھکا مار کر دن کا بہترین اسٹروک کھیلا۔ گال ٹیسٹ کے سنچری میکر نے29 ویں نصف سنچری اسکور کی۔
     
  4. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2

    Pakistan 299 & 16/1 (9.0 ov)
    Sri Lanka 233
    Pakistan lead by 82 runs with 9 wickets remaining
    Stumps - Day 2
     
  5. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    وسری اننگز، خرم منظور ابتدا میں آؤٹ

    [/کولمبو میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کو ابتداء ہی میں نقصان اٹھانا پڑا جب خرم منظور سولہ کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔

    خرم منظور جہنوں نے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ سکور بنایا تھا دوسری اننگز میں صرف دو رن بنا سکے۔ خرم منظور کو ہیراتھ نے آؤٹ کیا۔

    قبل ازیں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں دو سو تینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    اس سے پہلے منگل کی صبح پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو آخری تین بلے باز صرف دس رنز کا اضافہ کر پائے اور پوری ٹیم دو سو ننانوے رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔size]
     
  6. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    کولمبو میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کو ابتداء ہی میں نقصان اٹھانا پڑا جب خرم منظور سولہ کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔

    خرم منظور جہنوں نے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ سکور بنایا تھا دوسری اننگز میں صرف دو رن بنا سکے۔ خرم منظور کو ہیراتھ نے آؤٹ کیا۔

    قبل ازیں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں دو سو تینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    اس سے پہلے منگل کی صبح پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو آخری تین بلے باز صرف دس رنز کا اضافہ کر پائے اور پوری ٹیم دو سو ننانوے رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔
    سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز شروع کی تو اوپنر ورناپورا صفر پر آوٹ ہوئے ۔ انہیں فاسٹ باؤلر عمر گل نے آؤٹ کیا۔

    سری لنکا بلے باز جے وردھنے اب تک سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں انہیں اناسی کے سکور پر دانش کنیریا نے آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے باؤلر سعید اجمل نے تین اور دانش کنیریا نے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان کو سری لنکا پر چھیاسٹھ رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
     
  7. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    آخر پاکستانی بیٹنگ لائین اپ کے ساتھ مسلہ کیا ہے۔ دو چلیں گے تو باقی ٹیم ان کی کی کرائی پہ پانی پھیر دیتی ہے۔یا پھر ساری ٹیم کسی لو سٹینڈرڈ ٹیم کی طرح 90 پہ واپس وہ بھی ٹیسٹ میں اخیر ہے!!!۔
    یونس اور یوسف جیسے پلئیر بھی ٹیم کو سہارا نہیں دے پاتے۔
    ویسے بالنگ بہھت عمدہ جا رہی ہے۔
     
  8. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    میچ ہار جیت کے بغیر ختم

    اکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں کھیلا جانے والے تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوگیا۔ پاکستان نے میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 492رنز کا ہدف دیاتھالیکن سری لنکا نے میچ کے آخری دن اپنی دوسری اننگز 391رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔کپتان کمارسنگاکارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 130رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔اس اننگز کے قابل ذکر بلے باز پراناویتانا اور سماراویرا رہے جنہوں نے 73,73انفرادی رنز بنائے۔

    اگر میزبان ٹیم یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی تو ٹیسٹ میچ کی تاریخ میں آخری اننگز میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز سری لنکا کو حاصل ہوجاتا۔ چھ سال قبل اینٹگوا میں مہمان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چوتھی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 418 رنز کا ہدف حاصل کر کے ویسٹ انڈیز نے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو پہلے ہی دو۔صفر سے برتری حاصل تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30جولائی کو ڈمبولا میں کھیلا جائے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں