1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان امن تباہ کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گا، ترجمان پاک فوج

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان امن تباہ کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گا، ترجمان پاک فوج
    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، گزشتہ 4 دہائیوں سےخطہ مسائل کاسامنا کرتا رہا، پاکستان نے بڑی قربانیوں کے بعد امن حاصل کیا ہے. خطےمیں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پر بات کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ حالات بہتر ہونے کے باوجود خطہ ابتری کی طرف جا رہا ہے۔ خطے کے ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہیے، افغان مصالحتی عمل خراب کرنے کی کوشش سے اجتناب کرنا چاہیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش میں ہیں تاہم پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ خطے میں امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان نے افغان مصالحتی عمل میں بھرپور کردار ادا کیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کے پاکستان سے متعلق بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، وہ بیانات سے اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں، افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں، بھارتی جارحیت پر اس کے 2 طیارے مار گرائے، بھارت کے خلاف پاک فوج نے قابل افواج ہونے کا ثبوت دیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں