1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان ابھی تک ایک بھی پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا:مکی آرتھر

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان ابھی تک ایک بھی پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا:مکی آرتھر
    [​IMG]

    ٹیم تمام شعبوں میں عمدہ کھیل کی بدولت کسی بھی حریف کو زیر کر سکتی ہے :ہیڈ کوچ
    مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ابھی تک پاکستان نے کوئی پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا لیکن ان کی ٹیم تمام شعبوں میں عمدہ کھیل کی بدولت کسی بھی حریف کو زیر کر سکتی ہے اور انہیں توقع ہے کہ وہ بہترین استعداد کار کے ساتھ خود کو ایک بہترین ٹیم ثابت کردے گی۔بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اس میچ کا نہیں بلکہ ہر مقابلے کا دباؤ ہے تاہم پاکستانی کھلاڑی بھارت سے مقابلے کیلئے پرجوش ہیں اور قوی امید ہے کہ وہ اپنی اہلیت کے مطابق شاندار کھیل پیش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کو قابو کرنا پہاڑ سر کرنے کے مترادف ہے جسے ابتدا میں نہ روکنا پریشانی کا باعث بن سکتا ہے لیکن شعیب ملک جیسے تجربہ کار کرکٹر کی ڈریسنگ روم میں موجودگی کے بعد امید ہے کہ سینئر کھلاڑی نوجوانوں کی رہنمائی کر کے کوئی بھی معجزہ کرا سکتے ہیں۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وکٹ انہیں سیدھی اور سپاٹ محسوس ہوئی جس میں نمی کا بہت زیادہ امکان نہیں لیکن اس پر موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا اور پاکستانی ٹیم اگر مزید میچز جیتنا چاہتی ہے تو پھر لازمی ہے کہ وہ مواقع کو گنوانے سے گریز کرے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں