1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی کمانڈوز دنیا کی دس بہترین فورسز میں شامل

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏5 اگست 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    فوٹو ڈیفنس ڈاٹ پی کے

    دنیا بھر میں ممالک اپنی افواج میں سپیشل آپریشنز فورسز کو تشکیل دیتی ہیں جن پر وہ فخر بھی کرتی ہیں مگر پاکستان کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ اس کے خصوصی دستے کو دنیا کی دس بہترین فورسز میں شامل کرلیا گیا ہے۔
    دنیا بھر کی مسلح افواج میں معتبر سمجھے جانے والے جریدے آرمڈ فورسز ہسٹری میوزیم نے دنیا کی دس بہترین سپیشل آپریشنز فورسزکی فہرست مرتب کی ہے جس میں پاکستان کا سپیشل سروسز گروپ نویں نمبر پر موجود ہے اور اس معاملے میں وہ اپنے پڑوسی اور روایتی حریف ہندوستان سے بہت آگے ہے جس کا نام بھی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔
    جریدے نے پاکستان سپیشل سروسز گروپ المعروف ایس ایس جی کو اس کی دس خصوصیات کی بناءپر اس اعزاز کا حقدار قرار دیا ہے۔
    ان خصوصیات میں سپیشل آپریشنز، غیرروایتی حربی صلاحیت، فارن انٹرنل ڈیفینس، براہ راست ایکشن، مغویوں کو بازیاب کرانا، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اور خصوصی دیکھ بھال سمیت دیگر شامل ہیں۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا یہ خاص فوجی دستہ کافی حد تک امریکی فوج کے گرین بیرٹ اور برطانوی فوج کے ایس اے ایس سے مماثلت رکھتا ہے، اور یہ اکثر چین اور برطانیہ جیسے دیگر ممالک میں بھی تربیتی مشنز میں حصہ لیتا رہتا ہے۔
    اس فہرست میں دنیا کی سب سے بہترین فورس برٹش ایس اے ایس کو قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد امریکی نیوی سیل ٹیم سکس دوسرے، یوایس آرمی ڈیلٹا فورس تیسرے، اسرائیلی شیاٹی 13 چوتھے، جرمن جی ایس جی 9 پانچویں، پولش گروم چھٹے، فرنچ آرمی سپیل فورسز بریگیئڈ ساتویں، آسٹریا ایکو کوبرا آٹھویں، پاکستان نویں اور رشین اسپیٹسناز دسویں نمبر پر موجود ہے۔
    http://urdu.dawn.com/news/1007912/cvc
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاک فوج کی ایس ایس جی دنیا کی10 بہترین سپیشل آپریشنز فورسز کی فہرست میں شامل، بھارتی کمانڈوز کا دور تک کوئی ذکر نہیں
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے آرمڈ فورسز ہسٹری میوزیم نے دنیا کی دس بہترین سپیشل آپریشنز فورسز کی فہرست ویب سائٹ پر شائع کی ہے جس میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے، فہرست میں بھارتی کمانڈوز کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق سپیشل آپریشنز فورسز کسی بھی فوج کے ماتھے کا جھومر ہوتی ہیں، دنیا بھر کے ممالک اپنی افواج میں مشکل ترین آپریشن کرنے والے خصوصی یونٹ تیار کرتے ہیں جن میں شامل کمانڈوز کو اعلیٰ ترین درجے کی تربیت دی جاتی ہے، ان میں شامل جوانوں کو کڑی تربیت کی بھٹی سے گزارا جاتا ہے او ر بہترین صلاحیتوں سے مالا مال یہ کمانڈوز مشکل ترین چیلنجوں کو قبول کر کے انہیں ممکن بناتے ہیں۔ اس ضمن میں آرمڈ فورسز ہسٹری میوزیم نے دنیا کی دس بہترین سپیشل آپریشنز فورسز کی فہرست ویب سائٹ پر شائع کی ہے جس میں پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی )کو9ویں نمبرپر جگہ دی گئی ہے۔ پاکستان کی سپیشل آپریشنز یونٹ کو سپیشل سروسز گروپ یا ایس ایس جی کہا جاتا ہے،یہ فورس بلیک سٹارکس اور اپنی منفرد ٹوپی کی وجہ سے ”میرون بیرٹ “ کے نام سے بھی پہچانی جاتی ہے۔ سپیشل سروسز گروپ کا قیام مارچ 1956 ءمیں عمل میں آیا تھا جو 10 قسم کے مشنز کےلئے تیار کی گئی تھی ۔ ان مشنز میں غیر روایتی جنگ،سپیشل آپریشنز، ایٹمی پھیلاﺅکے انسداد، دہشت گردی کے انسداد، داخلی دفاع، دشمن کی جاسوسی، براہ راست کارروائی اور یرغمالیوں کو آزاد کرانے جیسے مشن شامل ہیں۔ پاکستان کی یہ اعلیٰ ترین فورس امریکی فوج کی گرین بیریٹس اور برطانوی فوج کی ایس اے ایس سے ملتی جلتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق سپیشل سروسز گروپ میں تقریباً 7ہزار جوان سرگرم ڈیوٹی پر رہتے ہیں جبکہ اس کی لڑاکا بٹالینز کی تعداد 10ہے تاہم ٹاپ سیکرٹ ہونے کی وجہ سے صحیح تعداد انتہائی خفیہ رکھی جاتی ہے۔ آرمڈ فورسز ہسٹری میوزیم کی فہرست میں برطانیہ کی سپیشل آپریشنز فورسز (ایس اے ایس )پہلے نمبرپر ہے ۔ اس میں شامل جوانوں کو زمین، فضا اور سمندر میں کارروائیاں کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ دوسرا اور تیسرا نمبر دو امریکی سپیشل آپریشنز فورسز کا ہے جن میں مشہور زمانہ نیوی سیل ٹیم سکس اور ڈیلٹا فورس شامل ہیں۔ نیوی سیلز وہی فورس ہے جس نے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سر براہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کیا تھا۔ فہرست میں اسرائیلی سپیشل فورسز شے تیت تھرٹین کو چوتھے نمبرپر جگہ دی گئی ہے ، جرمنی کی جی ایس جی نائن کو 5ویں، پولینڈ کی گروم کو چھٹے، فرانس کی بریگیڈ کو 7ویں ، آسٹریا کی ایکو کوبرا کو 8ویں، پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ کو 9ویں اور روس کی سپیشل سروسز فورسز سپیٹس ناز کو 10ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔
    http://dailypakistan.com.pk/lahore/06-Aug-2014/129849
     
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی ایس ایس جی میں شمولیت اختیار کرنے والے یہ حلف نامہ اپنے خون کی مہر سے دستخط کرتے ہیں۔ بلاشبہ ہمارے یہ دلیر اپنے کام میں ماہر اور جذبہ سے سرشار ہیں۔
    [​IMG]

    ایس ایس جی کے افسران اور جوان حلف نامے پر اپنے خون کی مہر لگاتے ہوئے۔
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ ۔ہم سب کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں