1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی نوجوان نے قرآن مجید کا اردو سرچ انجن تخلیق کر لیا

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم الرحمن, ‏13 نومبر 2011۔

  1. نعیم الرحمن
    آف لائن

    نعیم الرحمن ممبر

    شمولیت:
    ‏15 نومبر 2006
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی آئی ٹی پروفیشنل زاہد حسین نے قرآن مجید کے لئے ایک ڈائریکڑی سافٹ وئیر تخلیق کیا ہے جسکی بدولت صارف قرآن مجید میں اپنی پسند کا کوئی بھی موضوع تلاش کر سکتے ہیں۔

    یوں تو اس سے پہلے بھی قرآن مجید کے مختلف سرچ انجن سافٹ وئیر دستیاب تھے لیکن زاہد کے تخلیق کردہ سافٹ وئیر کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس کی مدد سے قرآن مجید میں کسی بھی ایک مخصوص موضوع سے متعلق چار محتلف زبانوں ( انگریزی ، عربی ، اردو اور رومن اردو ) میں تمام آیات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل سرچ انجن صرف انگریزی اور عربی زبان تک محدود تھے۔

    جیسا کہ آج کل پاکستان میں موبائل میسیجنگ کی بدولت رومن اردو کافی استعمال ہوتی ہے اور آسانی سے سمجھی جاتی ہے، اس لیئے ایسا سرچ انجن بنانا واقعی ایک قابل تعریف امر ہے۔

    اسکا کام کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ مثلاً آپ اگر قرآن مجید میں ’صبر‘ کے موضوع پر آیات تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ یا تو اردو میں صبر ٹائیپ کیجیئے یا پھر انگریزی میں Patience یا رومن اردو میں Sabar لکھیے۔

    [​IMG]

    یہ سافٹ وئیر آپکو فی الفور بتائے گا کہ قرآن مجید میں یہ لفظ کتنی بار آیا ہے اور کہاں کہاں آیا ہے۔ آیات کے ساتھ ترجمہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
    زاہد نے اس سافٹ وئیر کو تقریباً ڈیڑھ سال کے عرصہ میں تخلیق کیا ہے اور اب اسے صارفین کے لئے بلکل مفت فراہم کر رہے ہیں۔لیکن آپ زاہد کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ویب سائٹ پر جا کر عطیہ بھی دے سکتے ہیں۔

    زاہد اسکے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں جن میں ’حدیث نبویﷺ سرچ انجن‘ ’تفسیر قرآن سرچ انجن‘ اور ’سرچ قرآن و حدیث ویب سائٹ اور موبائل سافٹ وئیر‘ قابل ذکر ہیں۔

    زاہد نے اپنا بلاگ بھی بنایا ہوا ہے جسے اس پتہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ http://honestzahid.blog.com

    اسکے علاوہ سافٹ وئیر اس پتہ سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔http://www.mediafire.com/?3qtx6v93f6rc9sf

    زاہد نے اپنے سافٹ وئیر کی تشہیر کے لئے مختلف ٹیلی وژن پروگراموں میں بھی شرکت کی ہے۔ نیچے دی گئی ویڈیو جیو ٹی کے پروگرام ’آج کامران خان کے ساتھ‘ سے لی گئی ہے۔

     
  2. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی نوجوان نے قرآن مجید کا اردو سرچ انجن تخلیق کر لیا

    یہ سوفٹ وئیر میں استعمال کر چکا ہوں ۔۔واقعی لاجواب سوفٹ وئیر ہے۔اس کے بنانے والے نے بہت محنت کی ہے اس میں لیکن کئی جگہ پر آیات کی تعداد تھوڑا بہت فرق نظر آتا ہے۔۔۔لیکن یہ اتنی بڑی بات نہیں عام قاری کے لیے بہت ہی نایاب چیز ہے
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی نوجوان نے قرآن مجید کا اردو سرچ انجن تخلیق کر لیا

    نعیم بھائی بہت اچھی شیئرنگ ہے آپ کا بہت بہت شکریہ
     
  4. زاھد مجیدی
    آف لائن

    زاھد مجیدی مہمان

    برادر دیے گئے پتے پر کوئ سافٹ نہیں قرآن کے بارے میں
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    لنک ایکسپائر ہوگیا ہوگا امید ہے کوئی دوست نیا لنک دے دے گا
     
  6. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم !!
    تفصیل دیکھی بہت عمدہ کام جیساکہ بتایاگیا ھے لیکن افسوس کہ مجھے یہ سوفٹ ویئر دستیاب نہ ھو سکا۔
    گذارش ھے کہ اس کا ورکنگ لنک دیا جائے اللـــــہ تعالیٰ بہت عمدہ جزا عطافرمائیں خصوصی دعا ھے۔
     
  7. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں