1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی قوم آج یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش وجذبے کیساتھ منائیگی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏5 فروری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    پاکستانی قوم آج یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش وجذبے کیساتھ منائیگی
    kasmir.jpg
    اہل پاکستان یوم یکجہتی کشمیر پر اس عہد کی تجدید کریں گے کہ بھارت کے جابرانہ تسلط کے خاتمے اور کشمیر کی مکمل آزادی تک مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم 6 فروری کو آزاد کشمیر کے شہر میرپور بھی جائیں گے اور یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کریں گے۔ یوم یکجہتی کے موقع پر آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے پلوں پر بھی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی
    دن 2 بجے صحافی برداری نیشنل پریس کلب کے باہر مقبوضہ وادی میں میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف اور کشمیر میں کام کرنے والے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شیخ رشید لال حویلی راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ جماعت اسلامی زیر اہتمام دن 11 بجے لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی۔

    بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور کئی ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے رواں سال یوم یکجہتی کشمیر معمول سے ہٹ کر منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جائے گا۔ دن 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں رواں سال یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کا آغاز 27 جنوری سے کر دیا گیا تھا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیوں سے صوبائی وزیراعلیٰ خطاب کریں گے جبکہ ہر ضلع کی سطح پر ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے 10 کروڑ خصوصی ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے۔

    وفاقی تعلیمی اداروں میں مباحثے اور مضمون نویسی کے مقابلے ہوں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام خواتین کے مابین ہاکی اور مردوں کے فٹ بال میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ مختلف شہروں میں سٹی برانڈنگ کی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں سینٹورس مال اور صفا گولڈ مال میں کشمیر سیل کے زیر اہتمام خصوصی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جبکہ یہاں پر دستخطی مہم کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

    ایوان اقبال لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تصاویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام آرٹ گیلریوں میں تصاویری نمائش کا اہتمام کر دیا گیا ہے۔ تمام فارن مشنز میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں خصوصی پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں