1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی دلہا اور پاکستانی نژاد برطانوی دلہن کسی غلط فہمی میں نہ رہنا

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏7 مئی 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی دلہا اور پاکستانی نژاد برطانوی دلہن کسی غلط فہمی میں نہ رہنا
    پاکستان سے بہت سے لوگ بیرون ملک کر سفر اپنے روزگار کے لئے کرتے ہیں تاکہ وہ وہاں پر سیٹ ہو کر اپنے والدین کی خدمت کر سکیں جیسا کہ فاننشل فیملی سپورٹ جس پر گلف کے ممالک بہتر ہیں۔

    جو لوگ اپنے بیٹوں کی شادی برطانیہ اپنی بسنے والے اپنے بھائی ہہن یا کسی بھی عزیز کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتے ہیں انہیں ایک خاص نقطہ پر توجہ دلانا چاہتا ہوں تاکہ وہ اس پر سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں کیونکہ ایسا کرنے سے ان کا بیٹا ان کی کسی بھی طرح کی فائننشل فیملی سپورٹ نہیں کر سکے گا۔ کچھ لوگ جن کے بھائی بہن یا عزیز و اقارب بوطانیہ میں رہتے ہیں وہ بھی اس امید میں ہوتے ہیں کہ اپنے بیٹے کی برطانیہ میں بنسے والے اپنے بھائی بہن یا کسی خاص عزیز کی بیٹی سے اس کی شادی کر دیں گے تو بیٹا ایسے ملک چلا جائے گا جس کی کرنسی بھی وزنی ہے اور اس سے ہمارے دن اچھے ہو جائیں گے لیکن ایسا قطعاً درست نہیں، اپنے والدین کو سپورٹ کے چکر میں وہ کہیں کا نہیں رہتا۔ اس کی وجوہات آگے پیش کرتا ہوں جس پر مختصر کچھ بتانا پڑے گا تاکہ سمجھنا آسان ہوں۔

    برطانیہ میں گھر بہت لمیٹڈ ہوتے ہیں جیسے ایک بندہ کے پاس 3 بیڈ کا فلیٹ یا گھر ہے جس میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہتا ہے، لیکن جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو ان کی شادی پر وہ الگ سے ایک بیڈ روم کا فلیٹ کرایہ پر حاصل کرے گا کیونکہ وہ والدین کے گھر نہیں رہ سکتا جگہ کی کمی کی وجہ سے، اب اگر ایک لڑکی کی شادی کرنی ہے تو وہ خود جاب کر رہی ہو گی جس پر ایویج ہفتہ وارمعاش 300 پاؤنڈز ہے۔ پاکستان سے جو بھی دلہا بنے گا وہ پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ ان کے لئے جو جابز ہیں وہ گوشت کی دکان یا سلاٹر ہاؤس، ٹیک اوے یا ریسٹورنٹ، فوڈ سٹورز وغیرہ جس پر اسے 7 دن کام کرنے پر 160 پاؤنڈز ملیں گے، دونوں کی معاش سے 20 فیصد ٹیکس نکال لیں، گھر کا کرایہ ہفتہ کا 80 پاؤنڈز کونسل ٹیکس 25 پاؤنڈز، یوٹیلیٹی بلز اور کھانے پینے کے اخراجات اس کے بعد خود اندازہ کر لیں کہ کیا بچا جو وہ اپنے والدین کو بیجھے۔ صفر!

    اس پر ہوتا کیا ہے، شادی کا ویزہ 1 سال کا ملتا ہے اور پاکستان سے آنے والے دلہے جو یہاں کے قوانین سے ناواقف ہوتے ہیں جس پر جہاں بھی چالاقی کرنے کی کوشش کرتے ہیں ملک بدر ہو جاتے ہیں یا بے گھر ہو جاتے ہیں جیسے بھاگ جاتے ہیں جس سے وہ انے والدین کی فائننشل سپورٹ کرنے کے قابل تو ہو جاتے ہیں مگر اپنا مستقل کیریئر تباہ کر لیتے ہیں۔

    ایک زمانہ قبل پاکستان سے آنے والے دلہے کسی بھی طرح پرمننٹ سٹے ہونے تک سب کچھ برداشت کرتے تھے جونہی پرمننٹ سٹے ملتا تھا اپنی کزن بیوی تو طلاق دے دیتے تھے اور پاکستان سے پھر اپنی پسند یا گھر والوں کی پسند سے وہیں شادی کر لیتے تھے مگر اب یہاں یہ رستہ بھی بند ہو گیا ہوا ہے، جو گھر کرایہ پر لیا جاتا ہے پاکستان سے دلہا کے آتے ہیں لڑکی کے والدین کچھ عرصہ بعد فوراً گھر لڑکی کے نام خرید لیتے ہیں اور اس کی قسطیں دلہا میاں کے نام کاغذوں میں درج کی جاتی ہیں جس سے لڑکا اپنی بیوی کو چھوڑ نہیں سکتا جس سے وہ یہیں اچھے طریقہ سے اپنی شریک حیات سے زندگی بسر کرنے کی کوشش کرتا ہے، اگر پھر بھی وہ کہیں بھاگے گا یا غلط سٹیپ لے گا کہ جس پر اسے علیحدہ کرنا پڑے تو 20 سال تک گھر کی قسطیں اسے ہی ادا کرنی پڑیں گی اور گھر کی مالکہ لڑکی ہو گی اس سے کچھ حد تک رزلٹ مثبت ہی دیکھے کو مل رہے ہیں۔

    اگر کسی نے شادی کر کے یہاں آنا ہے تو اپنی بیوی کے ساتھ اچھے طریقہ سے رہے لیگل سٹیٹس حاصل کرے، محنت کر کے آہستہ آہستہ آگے بڑھے کہ جس سے وہ اس قابل ہو تو پھر اپنے والدین کی مدد بھی کر سکتا ہے لیکن اس میں وقت لگے گا۔

    کنعان
     
    سعدیہ اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید بھائی آپ کی امیدوں پر کنعان بھائی نے سیلاب بہا دیا
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    امید سیلاب میں نہا کر تر و تازہ ہوجائین گی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں