1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی انجینئر نے گاڑی پٹرول سے نہیں پانی سے چلا دی !!

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏31 جولائی 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی انجینئر نے گاڑی پٹرول سے نہیں پانی سے چلا دی !!

    اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان اس وقت توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے اور اندرون ملک ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 85 فیصد تیل درآمد کیا جاتا ہے جس کی ادائیگی غیر ملکی برآمدات اور ترسیلاتِ زر سے حاصل ہونے والی آمدن سے کی جاتی ہے۔ ان حالات میں آغا وقار احمد نامی ایک پاکستانی انجینیئر نے پانی سے گاڑی چلانے کا حیرت انگیز مظاہرہ کرکے سنگین مالی مسائل کے شکار اپنے ملک کو یقیناً ایک بڑی خوشخبری دی ہے۔

    سندھ سے تعلق رکھنے والے انجینیئر وقار احمد نے ایک روز قبل اسلام آباد میں پاکستانی اراکین پارلیمان اور سائنسدانوں کے سامنے پیٹرول یا سی این جی کی بجائے پانی سے گاڑی کو چلا کر سب کو ششدر کر دیا تھا۔ اس پاکستانی انجینیئر نے پانی کو ایندھن میں بدلنے کی واٹر فیول کٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قومی سطح پر اس منصوبے کو ترقی دے کر ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے اور اس سے بجلی گھر بھی چلائے جا سکتے ہیں۔ آغا وقار نے بتایا کہ ایسی ٹیکنالوجی اس سے پہلے دنیا میں کہیں متعارف نہیں ہوئی کہ پینے والے پانی سے آپ آٹو انجن چلاسکیں۔

    سرکاری ادارے ’پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ‘ کے چیئرمین ڈاکٹر شوکت پرویز نے انجینیئر وقار کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کی یہ ایجاد ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نکالنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ صرف گاڑی کی حد تک نہیں بلکہ بجلی کی پیداوار اور ریل انجن چلانے کے لئے بھی اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    انجینیئر وقار اور سرکاری عہدے داروں نے باضابطہ طور پر اس حیرت انگیز فارمولے کی وضاحت کرنے سے گریز کیا ہے۔ پاکستان انجیئنرنگ کونسل کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر آغا وقار احمد کی ایجاد کردہ کٹ کی قومی سطح پر پیداوار کے امکانات جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے حتمی نتائج کا سرکاری اعلان 14 اگست کو قومی دن کے موقع پر متوقع ہے۔
     
  2. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی انجینئر نے گاڑی پٹرول سے نہیں پانی سے چلا دی !!

    نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
    زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی انجینئر نے گاڑی پٹرول سے نہیں پانی سے چلا دی !!

    خوشی کی خبر ہے۔ الحمدللہ ۔
    دعا ہے کہ اللہ پاک انجنیر وقار آغا کی حفاظت فرمائے اور اسے فیول مافیا کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں