1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پالک کھائیں ، صحتمند رہیں ۔۔۔۔۔ نرمین مبشر

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پالک کھائیں ، صحتمند رہیں ۔۔۔۔۔ نرمین مبشر

    آپ سب نے سنا ہو گا اور پڑھا بھی ہو گا کہ'' جان ہے تو جہان ہے ‘‘ اسے جملہ کہیں یا فارمولا ، دنیا میں شائد ہی کوئی ہو جو اس بات سے انکار کرے سب اس ایک جملے پر متفق اور یک زبان ہو کر کہیں گے کہ یہ جس نے کہا ہے بالکل درست کہا ہے بے شک اگر آپ تندرست و توانا ہیں تو آپ کو سب اچھا نظر آئے گا ۔ آج ہم آپ کو اپنی صحت برقرار رکھنے کے حوالے سے ایک اہم ٹپس بتائیں گے جو انتہائی مستند ہونے کیساتھ ساتھ انتہائی مفید بھی ہے ۔
    وزن کا بڑھنا ہر ایک کے لیے ایسا مسئلہ بن گیا ہے جس کا حل ناممکن سا لگتا ہے لیکن قدرت نے اِس کا حل پالک میں چھپا ہوا ہے، یوں تو ہر سبزی کی الگ اپنی افادیت ہے لیکن پالک ایک ایسی سبزی ہے جو بڑھتے وزن کو گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق پالک غیر صحت مندانہ کھانوں کی بھوک کی اشتہا کو کم کرتا ہے اور وزن گھٹانے میں مددگار ہے۔ ہرے پتوں والی سبزیوں میں سے پالک ایک ایسی سبزی ہے جو بڑھتے وزن کو گھٹاتی ہے، یہ ناقابل تحلیل ریشوں سے مالا مال ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی غذا میں کیلوریز کا استعمال کم کریں اور پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں انتہائی کم مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں۔وزن کم کرنے کے عمل میں صرف 1 کپ پالک ہمیں اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنی ہوتی ہے اور1کپ پالک میں صرف 7 کیلوریز ہوتی ہیں، اس کے علاوہ پالک میں فائبر بھی موجود ہوتے ہیں جو کیلوریز کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔اپنی روزانہ کی خوراک میں1 کپ پالک شامل کرنے سے آپ کو کچھ ہی دِن میں فرق نظر آئے گا اور آپ کا بڑھتا وزن کم ہوتا دِکھائی دے گا۔پالک میں موجود فائبر زیادہ وقت تک آپ کا پیٹ بھرا ہوا رکھتے ہیں اور آپ کو بہت زیادہ کیلوریز کھانے سے بھی روکتے ہیں ۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں