1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پارٹی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کا الزام مسترد کردیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏21 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پارٹی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کا الزام مسترد کردیا

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام بے بنیاد ہے، کمیٹی کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔

    تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کا اجلاس ڈی جی لاء محمد ارشد کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کمیٹی پر جانبداری کا الزام لگایا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی دباؤ کا شکار ہے۔

    پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کو تمام شواہد اور ٹرانزیکشنز کے ثبوت دے دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اکبر ایس بابر کی جانب سے سکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام حقیقت کے برعکس ہے۔ سکروٹنی کمیٹی اپنے ٹی او آرز کے مطابق کام کر رہی ہے۔

    اجلاس میں فریقین وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع جوابات پر بحث ہوئی۔ اکبر ایس بابر اور ان کے وکیل نے بار بار سکروٹنی کے کام میں مداخلت اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔

    لیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے مطابق الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کرائے گی اور کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں