1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پارلیمنٹ لاجز میں بدکاری، شراب نوشی اور چرس جیسی غیراخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏2 مارچ 2014۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف

    ’پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ یہاں شراب اور چرس کا دھندا ہوتا ہے اور باہر سے لڑکیاں لائی جاتی ہیں‘: جمشید دستی

    کراچی — پاکستان کے ایوان زیریں میں آزاد رکن اسمبلی کی حیثیت رکھنے والے جمشید دستی نے الزام لگایا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیاں ہوتی ہیں، یہاں شراب اور چرس کا دھندا ہوتا ہے اور باہر سے لڑکیاں لائی جاتی ہیں۔

    جمشید دستی نے یہ الزامات جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران لگائے، جنہیں سن کا قومی اسمبلی میں ہلچل مچ گئی، جبکہ ایک اور رکن اسمبلی نبیل گبول نے اقرار کیا کہ انہیں بھی اس بات کا علم ہے کہ لاجز میں باہر سے لڑکیاں لائی جاتی ہیں، وہ خود اس بات کے عینی شاہد ہیں۔

    جمشید دستی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمانی لاجز ہر سال چار سے پانچ کروڑ روپے کی شراب آتی ہے، جبکہ لاجز میں مجرے بھی عام ہیں۔

    انہوں نے اسپیکر سے کہا کہ وہ الزامات کی تصدیق کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیں، جبکہ وہ مزید ثبوت بھی سامنے لانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اراکینِ پارلیمنٹ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے، تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

    بحوالہ خبر
    اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے برسرا قتدار آتے ہی پارلیمنٹ لاجز کے سیکورٹی سسٹم کو فعال بنا دیا تھا۔ لاجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، جبکہ گزشتہ ایک ماہ کی فوٹیج بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔

    اسپیکر نے کہا کہ جمشید دستی ثبوت دیں۔ بقول اُن کے،’ اگر اُن کے الزامات درست ہوئے تو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بصورتِ دیگر جمشید دستی کو دی جانے والی سزا کا فیصلہ ایوان کرے گا‘۔
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    وزیر داخلہ کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ اس سارے معاملے پر مٹی پاؤ والی بات کر رہے تھے ۔اس سے لگتا ہے کہ یہ سارے کارنامے حکومتی پارلیمنٹیرین کے ہیں ۔جس کی وجہ سے بجائے تحقیقات کے اسے یہی ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں
     
    ھارون رشید اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حتی کہ سپیکر نے بھی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران جمشید دستی کا مائیک بند کرکے کہا تھا کہ " دستی صاحب ! آپ کو زیادہ مسئلہ تھا تو " معزز ایوان " کی بجائے میرے چیمبر میں آکر ذاتی طور پر مجھے بتا دیتے "
     
    احتشام محمود صدیقی، ھارون رشید اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بس جی اب دستی کے دست نکالیں گے
     
    احتشام محمود صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    نبیل گبول نے اقرار کیا کہ انہیں بھی اس بات کا علم ہے کہ لاجز میں باہر سے لڑکیاں لائی جاتی ہیں، وہ خود اس بات کے عینی شاہد ہیں۔


    اس خبر سے یہ بھی تاثر ملتا ہے کہ شاید پارلیمنٹیرین دلالی کے مرتکب تو نہیں ہورہے ورنہ یہ معرکے تو قائدعوام اور شیر پنجاب نے بھی بہت انجام دیئے ہیں (خاموشی سے)۔​
     
    ھارون رشید، نعیم اور احتشام محمود صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر تو دستی کے پاس مکمل ثبوت ہیں تو یہ لوگ کوشش کریں گے کہ وہ ثبوت میڈیا کے پاس نہ پہنچیں ۔اور معاملہ یوں ہی رفع دفع ہو جائے ۔لیکن دستی نے بھی کہا کہ وہ سپریم کورٹ جائیں گے ۔جس کی وجہ سے دست تو حکومتی ارکان کو لگنے چاھیں۔دیکھیں بات کہاں تک جاتی ہے
     
    ھارون رشید اور احتشام محمود صدیقی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ثبوت اکٹھے کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ بلکہ بعض ٹی وی چینلز پر ایسے کلپس ہیں جس میں دستی نے پارلیمنٹ لاونجز کے احاطے سے دیسی و ولایتی شراب کی خالی بوتلیں جمع کرنے کی ویڈیوز بنائی ہوئی ہیں۔ دیکھیں اب اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

    لیکن شاید ہمیں یاد ہو لانگ مارچ جنوری 2013 میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے مطالبے کے مطابق اگر الیکشن کمیشن آرٹیکل 62-63 پر عملداری کو یقینی بنا دیتا تو یہ شرابی و بدکار لوگ اسمبلی تک پہنچ ہی نہ پاتے۔ لیکن سپریم کورٹ کی چیف جسٹس سمیت ہر ادارے نے الیکشن کمیشن کو تحفظ دیا۔
    اب بھی اگر آئین کے تحت ان اراکین پارلیمنٹ کو پرکھا جائے تو شاید الا ماشاءاللہ 80-90 فیصد ویسے ہی اسمبلی سے باہر نکال کر جیلوں میں بٹھادیے جانے کے قابل ہیں۔
     
    ملک بلال، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر تو کوئی ایسی ویڈیو جس میں ٹھوس ثبوت ہیں۔ان لوگوں کے جن کے یہ سیاہ کارنامے ہیں میڈیا تک پہنچ گی تو ایک دفعہ تو تھر تھلی مچے گی ۔اور کچھ نہ کچھ تو ضرور ہو گا ۔دیکھیں
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    [​IMG]

    اس کالم کو غور سے پڑہیں یہ مصنفہ کے مطابق اگر یہ شراب و شباب کا قصہ کسی غیر مسلم سے وابستہ ہوتا تو ہمارا رد عمل کیا ہوتا۔


    اور محترم ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب فرما چکے ہیں کہ"سائنس کے اصول کے مطابق ایک عمل کو بار بار کرنے سے نتیجہ کبھی مختلف نہیں آئے گا "
     
    Last edited by a moderator: ‏7 مارچ 2014
    ملک بلال, سعدیہ, غوری اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تحریر نظر نہیں آرہی :(
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    غوری اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سماع ٹی وی کو پچھلے ہفتے انٹرویو میں ڈاکٹرطاہرالقادری نے بتایا تھا کہ
    سوئس بنکوں میں صرف آصف زرداری ہی نہیں بلکہ موجودہ حکمرانوں سمیت دیگر بہت سے کرپٹ سیاستدانوں اور ایک بہت بڑے "مولانا" کا بھی سرمایہ جمع ہے
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اکیلا چنا پہاڑ نہیں پھوڑ سکتا۔

    برائی اپنی انتہاء پر پہنچنے کے بعد بہت بھیانک طریقے سے ختم ہوتی ہے۔

    ہمارے وطن عزیز میں برائی اس قدر عام ہوگئی ہے کہ اپنی ہیئت ہی کھو بیٹھی ہے اس کا خاتمہ بآسانی نہیں ہوگا۔

    چونکہ برائی کو فروغ دینے میں عالمی طاقتیں ملوث ہیں چنانچہ یہی عالمی طاقتیں جب آمنے سامنے آئیں گی تبھی کوئی اچھائی متوقع ہوسکتی ہے۔
     
    ملک بلال، سعدیہ اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    9سی ڈیز اور دیگر شواہد دیدئیے‘ سپیکر نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کر لیا: جمشید دستی
    04 مارچ 2014

    [​IMG]


    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے مبینہ ثبوت سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں جمشید دستی کا کہنا ہے سپیکر نے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا اس معاملے کو اٹھانے کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں تھا تحقیقات میں سامنے آ جائے گا کہ کون کون ملوث ہے۔ پکڑے جانے والوں کو کس نے چھڑایا؟۔ ایک وفاقی وزیر اور سابق خاتون ایم این پر الزامات کے حوالے سے جمشید دستی نے کہا وہ صرف ان کے رشتے کی وضاحت چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز میں کافی لوگ دوسرے کے نام پر الاٹ کمروں میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ثبوت پیش کر کے میں نے تنقید کرنے والوں کو چپ کرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا سپیکر کو 9 سی ڈیز اور کچھ دیگر شواہد دیئے ہیں۔ سپیکر نے ثبوتوں کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے میرا کام برائی کی نشاندہی کرنا ہے۔ سرکاری رہائش ایک خاتون کے زیر استعمال ہونے کی نشاندہی کی ہے۔ خواجہ آصف اور کشمالہ طارق سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں۔ تحقیقات میں سامنے آ جائے گا کون کون ملوث ہے۔ پارلیمنٹ لاجز میں کافی لوگ غیر الاٹ شدہ کمروں میں رہتے ہیں۔

    بشکریہ نوائے وقت
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ نہ کرے کوئی کیچڑ اچھلے اور کچھ دامن داغ دار ہوکر ظاہر ہوں۔
    برائی کی جڑیں کہاں کہاں پہنچ چکی ہیں کہ بڑے بڑے بھی محفوظ نہیں رہے۔

    استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    حکومت کی کوشش ہو گی کہ اس مسلے کو دبا دیا جائے کیونکہ اس میں حکومتی لوگ ہی ہیں اور ان کے خلاف کاروائی ہوئی تو حکومت کی بدنامی ہو گی اور ان لوگوں کو شاید سیٹیں بھی خالی کرنی پڑیں
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
  19. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ان سیاستدانوں کے بارے لکھی گئی کتاب "پارلیمنٹ سے بازارِ حسن تک" جس میں بہت سے کارناموں سے پردہ اٹھایا گیا تھا۔ کسی سیاستدان نے اس کتاب میں لگائے گئے الزمات کی تردید تک نہیں کی لیکن اس باوجود یہ کس ڈھٹائی سے پھر اسمبلیوں میں آ کر براجمان ہوجاتے ہیں۔ اور ہم لوگ خود ان کو اپنے آپ پر نازل کرتے ہیں۔
     
    نعیم, پاکستانی55, غوری اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جب سے پاکستان بنا ہے ہم پر حکمران مسلط کئے جاتے رہے ہیں۔

    انتخابات صرف ایک ظاہری کاروائی ہے جس میں لوگ اپنے قیمتی ووٹ کو ایمان داری سے کاسٹ کرتے ہیں مگر نتیجہ بنانے والی مشینری (بیوروکریسی یا استعمار کا عطا کردہ نظام) کے تحت کامیاب وہی قرار پاتا ہے جس کا ووٹ طاقتور ممالک کی طرف ہو۔
     
    احتشام محمود صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ضرور کوئی نہ کوئی کہیں نہ کہیں خرابی ہم میں موجود ہے اسی لئے ایسے حکمران ہم پر مسلط ہیں ۔یہ لوگ تو لوٹ مار کرنے کے لئے الیکشن لڑتے ہیں اور وہی کر رہے ہیں ۔ہمارے وزیر اعظم کا شمار دنیا کے سب سے امیر ترین سیاست دانوں میں ہوتا ہے ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں