1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹی 20 میں پاکستان کی کامیابی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏17 ستمبر 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پچاسی رن سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    اپنے مقررہ بیس اوور میں پاکستان نے ایک سو اٹھانوے رن بنائے تھے۔

    اس ہدف کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم پندرہ اوور میں ایک سو تیرہ رن پر ڈھیر ہو گئی۔

    میچ کا سہرا محمد حفیظ کے سر رہا۔ انہوں نے پہلے بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور اس کے بعد بالنگ میں اپنے جوہر دکھاتے ہوئے میچ پاکستان کے نام کر دیا۔

    انہوں نے صرف دو اعشاریہ دو اوور پھینکے اور اس میں انہوں نے دس رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    محمد حفیظ نے پاکستان کی ٹیم کا آغاز کرتے ہوئے اڑتالیس گیندوں پر اکہتر رن بنائے جن میں تین چھکے بھی شامل تھے۔

    دوسرے اوپنر اسد شفیق نے صرف تیئس گیندوں پر اڑتیس رن بنائے انہوں نے اپنی چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

    پاکستان کے نوجوان کھلاڑی رمیض راجہ نے ستائیس گیندوں پر تیئس رن بنائے۔

    عمر اکمل نے گیارہ گیندوں کا سامنا کیا اور بائیس رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ شعیب ملک ایک روزہ میچوں کی طرح اس میچ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور صرف سات رن بنا سکے۔

    بی بی سی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں