1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹینس میچ میں نازیبا الفاظ کا استعمال، امپائر پر پابندی لگ گئی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ٹینس میچ میں نازیبا الفاظ کا استعمال، امپائر پر پابندی لگ گئی
    [​IMG]
    روم: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے ایونٹ کے دوران ایک خاتون کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امپائر پر پابندی لگا دی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ چند روز قبل اٹلی میں اے ٹی پی کے مردوں کے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ کے دوران پیش آیا جبکہ میچ کے دوران ایک اور کھلاڑی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی قرار پائے گئے۔

    ایک ویڈیو میں امپائر گیان لوکا موسکاریلا کو بال گرل کے خلاف نازیبا زبان اور ذومعنی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بال گرل سے کہا کہ تم بہت پر کشش ہو اور پھر پوچھا کہ کیا تم ذہنی و جسمانی طور پر ہاٹ ہو یا پھر دونوں ہو۔واقعہ چیلنجر ٹور میں پیڈرو سوزا اور اینریکو دلا ویلے کے میچ کے دوران پیش آیا جہاں ایک ٹوائلٹ بریک کے دوران کھلاڑی کی غیرموجودگی میں دوسرے کی حوصلہ افزائی کی اور اسے ہدایات بھی دیں۔

    اے ٹی پی کے مطابق ہمیں پیڈرو سوزا اور اینریکو دلا کے درمیان میچ میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں علم ہے، جیسے ہی ہمیں اس بارے میں علم ہوا تو ہم نے فوری طور پر موسکاریلا کو ٹورنامنٹ سے برطرف کردیا تھا۔

    موسکاریلا کو عبوری طور پر معطل کردیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ سوزا نے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں 5-7، 6-4، 4-6 سے شکست دے کر فتح حاصل کی تاہم میچ کے دوران امپائر موسکاریلا نے انہیں لقمہ دیتے ہوئے میچ پر توجہ دینے کی ہدایت دی تھی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں