1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹینس: ریکٹ سے بندوق کی طرح فائرنگ کا اشارہ، امریکی کھلاڑی کو بڑا جرمانہ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ٹینس: ریکٹ سے بندوق کی طرح فائرنگ کا اشارہ، امریکی کھلاڑی کو بڑا جرمانہ
    upload_2019-9-4_3-29-41.jpeg
    نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی کو بندوق کی طرح شوٹنگ کرنے پر 10 ہزار یو ایس ڈالر (تقریباً 16 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ کر دیا گیا۔
    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے مشہور ٹینس سٹار مائیک برائن پر دورانِ کھیل ریکٹ سے لائن جج کی جانب بندوق کی طرح شوٹنگ کے اشارے دینے پر 10 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 16 لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ امریکا کے ڈبلز سٹار مائیک برائن نے یو ایس اوپن کے ڈبلز مقابلوں کے دوران میچ منتظمین کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے فیصلے کے بعد ریکٹ کو الٹا کر کے لائن جج کی جانب شوٹنگ کا اشارہ کیا۔ منتظمین نے فوری طور پر واقع کا نوٹس لے لیا اور اس کے بعد مائیک برائن پر 10 ہزار ڈالرز (تقریباً 16 لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کر دیا۔ تاہم واقعے کے بعد مائیک برائن نے بھی منتظیمن اور امپائر سے معذرت کرلی جبکہ انہوں نے دوبارہ ایسی غلطی نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں