1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹیسٹ کرکٹ‌کی کپتانی کے لائق نہیں ہوں۔ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ سے پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏17 جولائی 2010۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ‌کا اعلان کردیا۔ خود کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے موزوں نہیں سمجھتا
    ’دو ٹیسٹ کے لیے کپتانی کی ہامی بھری تھی‘
    عبد الرشید شکور

    شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ٹیم کے مفاد میں قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسی کرکٹ سے جڑے رہنے کا کیا فائدہ جس سے وہ لطف نہ اٹھائیں۔

    شاہد آفریدی نے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، منیجر اور کوچ کے اصرار پر انہوں نے تجربے کے طور پر آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے کپتانی کی ہامی بھری تھی ۔

    انہوں نے کہا کہ ان سب کا یہی خیال تھا کہ چونکہ ان کی کپتانی میں ٹیم متحد دکھائی دینے لگی ہے لہذا انہیں ٹیسٹ میں بھی کپتانی کرنی چاہئے لیکن وہ خود کو ٹیسٹ کے مزاج کا کھلاڑی نہیں سمجھتے اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹیسٹ سے الگ ہوجائیں اور کسی ایسے کرکٹر کو موقع ملے جو مکمل بیٹسمین ہو یا مکمل بولر۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ ان کے اس فیصلے سے بہت سے لوگ مایوس اور ناراض ہوئے ہونگے لیکن انہوں نے صحیح قدم اٹھایا ہے کیونکہ اسی میں ٹیم کی بہتری ہے۔

    شاہد آفریدی نے جو چار سال قبل لی گئی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرکے واپس آئے تھے کہا کہ کپتانی کسے اچھی نہیں لگتی لیکن وہ ٹیم پر بوجھ بن کر کھیلنا نہیں چاہتے۔ان کی توجہ اب مکمل طور پر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز ہوگی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ جب وہ خود غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے ہوں تو کسی دوسرے کو کیسے سمجھاسکتے ہیں یا ڈانٹ سکتے ہیں۔ آفریدی نے کہا کہ اس دورے پر آنے سے پہلے ہی انہوں نے کہا تھا کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشن میں تجربہ کار بیٹسمینوں کی ضرورت ہوگی اور وہ چاہتے تھے کہ محمد یوسف اور یونس خان جیسے تجربہ کار بیٹسمین ٹیم میں ہوتے لیکن بورڈ کی پالیسی کے سبب وہ ٹیم میں نہ آ سکے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سلمان بٹ قیادت کے لیے موزوں ہیں۔


    بی بی سی اردو ۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: ٹیسٹ کرکٹ‌کی کپتانی کے لائق نہیں ہوں۔ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ سے پھر ریٹائرمنٹ کا اعلا

    میرے خیال میں اچھا فیصلہ ھے اگر دل سے کیا گیا ھے تووووووووووووووووووووووووووو، کیونکہ لوگوں کو عادت ہو گئی ھے ہر چیز میں سیاست گھسیڑنے کی
     
  3. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: ٹیسٹ کرکٹ‌کی کپتانی کے لائق نہیں ہوں۔ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ سے پھر ریٹائرمنٹ کا اعلا

    آفریدی ٹیسٹ کرکٹ کا پلئیر ہی نہیں ۔ ویسے تو وہ "نارمل کرکٹ " کا بھی پلئیر نہیں ہے۔ گلی ڈنڈے کا پلئیر ہے۔ :hasna:
     
  4. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹیسٹ کرکٹ‌کی کپتانی کے لائق نہیں ہوں۔ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ سے پھر ریٹائرمنٹ کا اعلا

    اگر لائق نہیں‌ ہیں‌ وہ تو کیپٹینسی لینے ہی کی کیا ضرورت تھی ۔ یہی اعتراف انہیں‌ کچھ دن پہلے کر لینا چاہیے ۔ خیر اب بھی اگر انہیں عقل آ گئی ہے تو کچھ برا نہیں ، کیوں بات تو صیح ہے انکی ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں