1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹوٹکے ہی ٹوٹکے۔۔۔۔۔۔ نجف زاہرا تقوی

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ٹوٹکے ہی ٹوٹکے۔۔۔۔۔۔ نجف زاہرا تقوی
    ٭بچوں اور بڑوں کے کپڑوں پر لگے داغ مٹانے کیلئے ایک پیالہ میں تھوڑا ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ آپس میں ملا لیں اور اس کو داغ والے مقام پر لگا دیں۔پانچ منٹ تک کپڑے کو رگڑتی رہیں۔چند منٹ بعد داغ ختم ہوجائیں گے۔
    ٭کیچپ‘کولڈڈرنکس‘یا ہیر ڈرائی کے دھبوں کو24گھنٹے کے اندردھونے کی کوشش کریں۔داغ کے مقام پر سرکہ لگائیں اور واشنگ مشین میں دھونے کیلئے ڈال دیں۔
    ٭دودھ میں تھوڑا میدہ ملا کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو قالین پر سیاہی کے داغ کے مقام پر لگائیں اور کچھ دیر کیلئے یوں ہی چھوڑ دیں‘پھر برش سے داغ صاف کر لیں۔ سیاہی کے داغ چلے جائیں گے۔
    ٭پانی میں نمک ڈال کر سوتی کپڑے سے اسے چہرے پر مل لیں، تقریباً ایک ہفتہ باقاعدہ استعمال سے بال ختم ہوجائیں گے۔
    ٭ چھ عدد بادام‘ گاجر کے جوس کے ساتھ استعمال کریں اس کے چندر وز کے استعمال سے دماغی کمزوری بھی دور ہوجائیگی اور حافظہ بھی تیز ہوجائیگا۔
    ٭ پھٹی ایڑیوں کیلئے لیموں سب سے زیادہ مفید ہے‘ تھوڑا ساگرم پانی لیکر اس میں لیموں کا رس ملالیں اور اس محلول میں اپنے پاؤں کو10 منٹ تک ڈبو کر رکھ دیں‘ تین تا 5دن اس عمل کو دہرائیں پھٹی ایڑیوں کی شکایت ختم ہوجائیگی۔
    ٭ کھڑکی اور دروازوں پر اکثر جالے آجاتے ہیں۔ انہیں نکالنے کیلئے ایک نرم چادر کا ٹکڑا لیں اس کو نیم گرم پانی میں ڈبو دیں اسے ایک ڈنڈے پر لپیٹ لیں اخبار پر تھوڑا نمک ڈال کر اس کو‘ ڈنڈے پر رول کرلیں اب ڈنڈے کو چاروں طرف گھما کر جالے صاف کریں‘ اس سے بہت عرصہ تک جالے نہیں آئیں گے۔
    ٭ دیمک کی جگہ‘ کیروسین ڈالنے اس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
    ٭ گوبھی پکانے کے بعد اس میں 5عدد سیا ہ مرچ پیس کراس کا سفوف سالن پر چھڑک دیں‘ اس سے گوبھی کا بادی پن ختم ہوجائیگا۔
    ٭ پکے ہوئے ٹماٹر کا تازہ رس چھوٹے بچوں کو دن میں دو سے تین بار دینے سے بچے صحت مند اور توانا ہوجاتے ہیں۔

     
  2. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں