1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹوٹا ہے پرانا سادہ پل لفظوں کا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ٹوٹا ہے پرانا سادہ پل لفظوں کا
    اب رشتہ ہے دنیا سے فقط آنکھوں کا

    وہ بھول گئے ہیں تو عجب کیا اس میں
    تھا کھیل یہ تو گزرے ہوئے لمحوں کا

    اک لمحہ میں سب ختم ہے ماضی ہو کہ حال
    یادوں کا خزانہ تھا بہت برسوں کا

    سب لوگ ہمیں ایک نظر آتے ہیں
    اندازہ نہیں ہوتا ہے اب چہروں کا

    مامونؔ ہیں باتیں ہوا کا جھونکا
    ہم کو تو بھروسہ ہی نہیں باتوں کا
    خلیل مامون​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں