1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹریفک پولیس نےچالان کےجرمانوں میں اتنااضافہ کردیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏1 دسمبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (نیوزڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار افراد کیلئے چالان کے جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کے جرمانوں میں اضافے کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کوبھیج دی گئی۔
    موٹر سائیکل سواروں کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان میں اضافے کیلئے سمری تیار کی گئی ہے اور سپیڈ، اوورلوڈنگ، سگنل اور ون وے کی خلاف ورزی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، رانگ پارکنگ، موبائل فون کا استعمال، بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر جرمانہ200 سے بڑھا کر 300 کیا جائیگا جبکہ خراب ڈرائیونگ پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 400 کیا جائے گا۔​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ پٹیں گے اور کچھ نہیں
     
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    یہ نہیں پٹتے ،،، حکومت کا خزانہ تو کیا بھاری ہوگا ،، ان کی جیب بھاری ہوجاۓ گی :malang:
     
  4. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    نوپارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے پر شہری کا 1000 روپے کا چالان،

    پرچی ملی تو پولیس اہلکار کا شرمناک چہرہ بے نقاب ہو گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔
    09 فروری 2017
    [​IMG]

    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتی ہے اور ایسا ہی ایک شہری کے ساتھ اس وقت ہوا جب اس نے نوپارکنگ ایریا میں کار کھڑی کر دی ، پولیس نے گاڑی اٹھا کر اس کا ایک ہزار روپے کا چالان کر دیا جس کی رقم وصولی کے بعد دی جانیوالی رسید نے ٹریفک پولیس کے متعلقہ اہلکار کا داغ دار چہرہ بے نقاب کر دیا۔


    چالان کی رسید شیئر کرتے ہوئے ایک شہری نے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ ’ ٹریفک پولیس سکینڈل، نوپارکنگ سے میری گاڑی اٹھا لی گئی کیونکہ میں نے قانون توڑا تھا، ایک ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور اس کے بدلے مجھے رسید بھی دی گئی جس میں واضح لکھا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چلائی حالانکہ نوپارکنگ ایریا میں گاڑی تھی، بہرکیف رسید کے مطابق قانون توڑنے پر 170 روپے چالان کیا گیا، باقی 830 روپے سیدھے ان اہلکاروں کی جیب میں چلے گئے ، اور جب اس ضمن میں استفسار کیا تو اُن اہلکاروں نے بدتمیزی شروع کر دی ، کراچی کے تمام شہریوں کی آنکھیں کھول دینے کے لیے یہ رسید کافی ہے ‘۔

    ح
    --------

    وقت ملنے پر میں بھی ٹریفک پولیس پر ذاتی تھریڈ بناؤں گا۔

     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں