1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹاپ پوزیشن کیسے حاصل کی ، مصباح الحق۔۔مورخہ August 23, 2016

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏23 اگست 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ٹاپ پوزیشن کیسے حاصل کی ، مصباح الحق نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
    پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پرخوشی کااظہارلفظوں میں ممکن نہیں۔ یہ مقام تمام کھلاڑیوں کی اجتماعی محنت اورکئی سالہ کی منصوبہ بندی کا صلہ ہے۔
    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبرون پوزیشن پراظہارخیال کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہاکہ عالمی نمبرایک پوزیشن کا حصول ہر کھلاڑی کا خواب ہوتاہے۔ اس سے بڑی خوشی کسی بھی کھلاڑی کے لئے ممکن نہیں۔ اس خوشی کا اظہار الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹاپ پوزیشن تمام کھلاڑیوں کی اجتماعی محنت اور کئی سال کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں،انتظامیہ اور شائقین کرکٹ کومبارک باد پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے مشکل حالات میں بھی ہمیں سپورٹ کیا۔
    مصباح الحق نے دوہزاردس میں اس وقت قومی ٹیم کی باگ ڈورسنبھالی تھی۔ جب اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد ٹیم کا مورال ڈاؤن تھا۔ اورتین اہم کرکٹرزپرپابندی عائد ہوگئی تھی۔ پاکستان ہوم گراؤنڈ پرکرکٹ سے محروم ہوگیاتھا۔ ان مشکل حالات میں مصباح الحق چھیالیس ٹیسٹ میں قیادت کرتے ہوئے بائیس فتوحات حاصل کرکے پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون بننا کافی نہیں۔ ہمارا اصل ہدف مضبوط قومی ٹیم کی تشکیل اور بہترین کارکردگی کے ذریعے تمام ٹیموں کے لئے مشکل حریف بننا اور ماضی کی عظمت بحال کرنا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں