1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹارڈیگریڈ عجیب الخلقت جانور

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏12 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    [​IMG]
    رضوان عطا

    اگر کوئی جانور یخ بستہ ماحول اور ابلتے ہوئے پانی میں کامیابی کے ساتھ رہنے کے قابل ہے تو وہ ٹارڈیگریڈ ہے۔ یہ چھوٹا سا عجیب الخلقت جانور ریڑھ کی ہڈی کے بغیر ہے۔ اسے واٹر بیئر بھی کہا جاتا ہے۔ ٹارڈیگریڈز کی 11 سو کے قریب انواع ہیں۔ ٹارڈیگریڈ کا سائز عموماً ایک ملی میٹر (0.04 انچ) یا اس سے بھی کم ہوتا ہے۔ یہ مختلف طرح کے ماحول میں رہتے ہیں۔ ان کی رہائش گاہیں عام طور پر پودے، ریت، تازہ پانی اور سمندر ہوتی ہیں۔ ان کی تفصیلات سب سے پہلے جرمن ماہر حیوانات جوآن آگست افریم 1773ء میں منظرِ عام پر لائے۔ ٹارڈیگریڈ کی ٹانگوں کے چار جوڑے ہوتے ہیں۔ جسم میں سر کے علاوہ چار حصے ہوتے ہیں اور ہر حصے میں دو ٹانگیں ہوتی ہیں۔ یہ اس قدر سخت ماحول میں رہ سکتے ہیں کہ تصور کرنا محال ہے۔ یہ اس ماحول میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس میں کوئی بھی دوسرا جانور زندہ نہیں رہ سکتا۔ سائنس دانوں نے انہیں ابلتے ہوئے گرم چشموں میں بھی پایا اور کوہ ہمالیہ کی چوٹیوں پر بھی، جو سطح سمندر سے 20 ہزار فٹ بلند ہیں۔ اسی طرح یہ 13 ہزار فٹ گہرے سمندر میں بھی پائے گئے ہیں۔ قطبین میں برف کی تہوں کے نیچے ان کا سراغ ملا ہے۔ ان کی کچھ انواع منفی 272 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کو برداشت کر لیتی ہیں۔ دوسری جانب کچھ انواع 150 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں زندہ رہتی ہیں۔ حیران کن طور پر یہ 30 سالوں تک کچھ کھائے پئے زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ ایسے چند جانداروں میں سے ہیں جو اپنے میٹابولزم کو روک سکتے ہیں۔ ٹارڈیگریڈ واحد معلوم جانور ہے جو خلا میں بھی زندہ رہتا ہے۔ ستمبر 2007ء میں ٹارڈیگریڈز کو ایک مشن میں زمین کے نچلے مدار میں لے جایا گیا۔ یہ 10 روز تک بیرونی خلا میں زندہ رہے۔ انہیں خلا میں بھیجنے کے دیگر کئی تجربات ہو چکے ہیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں