1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ِجلد اور جاڑوں کی آمد

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏31 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ِجلد اور جاڑوں کی آمد
    upload_2019-10-31_2-15-53.jpeg
    مدیحہ سید
    سردیوں کے آنے کے ساتھ ہی جلد خشک ہونے لگتی ہے اور ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں۔سردیوں میں پیاس تو کم لگتی ہے لیکن بہرحال آپ زیادہ پانی پیتے ہیں تاکہ خشکی دور ہو، مگر ایسا ہوتا نہیں۔ خشک جلد والے افراد کے لیے ایک مصیبت کھڑی ہو جاتی ہے۔ تاہم چکنی جلد والے محفوظ رہتے ہیں۔ جن کی جلد خشک ہوتی ہے انہیں خشکی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ اس کا حل وہ کریم یا لوشن میں ڈھونڈتے ہیں لیکن بیشتر اوقات انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اس کا قابل ذکر فائدہ نہیں ہو رہا۔ بعض افراد کو یہ لگانے سے فرق ہی نہیں پڑتا۔ لیکن اس مسئلے کا کوئی حل تو نکالنا ہی پڑے گا کیونکہ جلد کی طرف توجہ نہ دینے کی صورت میں خشکی میں مزید اضافہ ہو جاتاہے اور اگر یہ ہو تو کھجلی بہت بڑھ جاتی ہے۔ اگر ایسا ہو تو ڈرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ذیل میں ایسی تدبیریں دی جا رہی ہیں جن پر عمل کر کے آپ جسمانی خشکی سے نجات پاسکتی ہیں اور اپنی جلد نرم و ملائم اور چکنا بنا سکتی ہیں۔ اس سے جلد میں داخلی اور خارجی رطوبت جنم لے گی۔ کم لوگوں کو یہ معلوم ہے کہ ہمارے جسم کا طویل عضو جلد ہے جس نے ہمیں مکمل طور پر گھیر رکھا ہے اور اس کی نمو ہوتی رہتی ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ اسے نظرانداز نہ کریں۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں جلد ہمارا حصہ ہے اور اسی طرح جاندار ہے جیسے ہم۔ کسی بھی جاندار عضو کی طرح اس کی صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ جسم کی خشکی دور کرنے کے لیے خالص ناریل کا تیل بہت مفید ہے، اسے استعمال کریں۔ یہ بآسانی مل جاتا ہے۔ ناریل کے تیل میں غیر سیرشدہ چکنائی ہوتی ہے۔ جاڑے کے موسم میں جب چکنا ئی جلد کے مساموں سے خارج ہو جاتی ہے تو ناریل کا تیل اس کمی کو پورا کر دیتا ہے۔ ناریل کا تیل تعدیے کو دور کرتا ہے اور جلدپر بیرونی طور پر اثرانداز ہونے والے جراثیم سے بھی ہمیں محفوظ رکھتا ہے۔ ناریل کے تیل میں وٹامن ای ہوتا ہے۔ یہ وٹامن جلد کو صحت مند رکھتا ہے اور اس کی افرائش کرتا ہے۔ جلد پر خراش پڑ جائے تو وٹامن ای اسے مندمل کر دیتا ہے۔ یوںناریل کا تیل لگانے سے آپ کی جلد ملائم اور چکنی رہتی ہے۔ اس میں شامل لحمیات یا پروٹینزسے جلدی بیماریاں دور رہتی ہیں اور جھریاں بھی کم ہو جاتی ہیںیوں یہ بڑھاپے کی رفتارکو کم کرتا ہے۔ خواتین میک اپ کرتے ہوئے ناریل کے تیل کو ابتدا میں استعمال کر سکتی ہیں۔ خشکی دور کرنے کے لیے اسے چہرے اورہاتھ پاؤں پر لگائیں ۔ جاڑے کی شدت میں جو سرد ہوا آپ کو زیادہ پریشان کرتی ہے اور جلد کو کھردرا کر دیتی ہے تو رات کے وقت ناریل کا تیل سارے جسم پر مل لیں۔ صبح بیدار ہونے پر جلد کا کھردرا پن دور ہو چکا ہوگا۔ جلد اور جسم کی خشکی دور کرنے کے لیے آپ دودھ کی کریم میں شہد ملا کر چہرے پر لگا سکتی ہیں۔ چہرے پر لگانے کے علاوہ اس آمیزے کو جسم کے خشک حصوں پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔ یہ جلد میں چکناہت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر طور پر اس کی صفائی بھی کرد ے گا۔ اگر گھروں میں گھیکوار کا پوداہو تو اس کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹ لیں اور اس کا گودا نکال کر چہرے پر مل لیں۔ گھیکوار جراثیم کش اور دافع عفونت ہے۔ اسے خشک جلد پر لگانے سے یہ شکایت دور ہو جاتی ہے۔ اسے استعمال کرنے سے جلد پر ایک ہلکی سی حفاظتی تہہ جم جاتی ہے۔ جاڑوں میں سر کے بالوں میں بھی خشکی پیدا ہو جاتی ہے۔ سردیوں میں سر سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ سر کی خشکی دور کرنے کے لیے کوئی اچھا سا شیمپو ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں۔ غسل کرنے سے پہلے اگر ناریل کا تیل لگا لیں تو بہتر ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں