1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ُُپاکستانی کرکٹ ٹیم کے نام

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از معصومہ, ‏5 مارچ 2015۔

  1. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام

    اوپنر
    بنیادی طور پر یہ ایک ایسا آلہ ہوتا ہے، جس سے بوتل کھل جاتی ہے، پاکستان میں بھی سمجھا جاتا ہے کہ اوپنر کا کام صرف فیتا کاٹنا ہوتا ہے۔ جسے ہی اننگ شروع ہوتی ہے اوپنر کا کام ختم ہوجاتا ہے۔

    مڈل آرڈر
    یہ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے درمیانے درجے کےبیٹسمین ہوتے ہیں جو کہ بیچ میں آکر پھنس جاتے ہیں اور نہ ادھر کے رہتے ہیں نہ ادھر کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آل راؤنڈر
    وہ کھلاڑی جو نہ رن بنائیں اور نہ وکٹ لیں مگر دونوں کا دعوی کریں۔ آل راؤنڈر کہلاتے ہیں۔

    ٹیل اینڈرز
    اس کا لفظی ترجمہ دم سے لگے کھلاڑی ہیں، یہ عام طر پر بولرز ہوتے ہیں۔ آخر میں بیٹنگ لیتے ہیں لیکن دیکھنے میں ایسے آرہا ہے کہ رنز بھی یہی کھلاڑی بناتے ہیں اور وکٹیں بھی یہی کھلاڑی لیتے ہیں۔

    فاسٹ بولرز
    کسی زمانے میں پاکستانی ٹیم میں پائے جاتے تھے اور پوری دنیا ان سے ڈرتی تھی لیکن اب مشکل سے ہی ایک دو فاسٹ بولر رہ گئے ہیں جو کہ ڈرانے میں بلکل ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

    اسپنر
    یہ بنیادی طور پر آرام طلب ہوتے ہیں۔ اس لئے بھاگنے کے بجائے ٹھلتے ہوئے بال پھینک دیتے ہیں۔
    اگر ان کی بال پر چوکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھکا لگ جائے تو ناراض نہیں ہوتے بلکہ اسے اپنی تقدیر کا لکھا سمجھ کرقبول کرلیتے ہیں۔
     
    پاکستانی55, نعیم, ھارون رشید اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    معصومہ جی بہت خوب!
    ماشاءاللہ
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کپتان

    یہ میچ ہارنے کے بعد بیان د یکر ہار کا غم کم کرنے کی کوشش کرتا ہے
     
    نعیم اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب معصومہ بہن ۔ مزہ آگیا

    ذرا چئیرمین کرکٹ بورڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور چیف سیلیکٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کوچ صاحب پر بھی تبصرہ و تشریح ہوجائے تو مزہ دوبالا ہوجائے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    شاید ان کا کام سٹے کا بھاؤ چیک کرنا ہے اور کسینو میں ان کے لئے خاص ڈنر کا اہتمام ہوتا ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں