1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ًمشورہ درکار ہے

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏24 جولائی 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا مشورہ درکار ہے......
    کورونا وبا کی وجہ سے مختلف شعبہ جات سے جُڑے ہوئے لوگ جو بے روز گار ہیں
    ان کے روزگار کے مطابق ان کو مشورہ دینا ہے
    آپ نے کسی بھی کاروبار یا کام کو پوائنٹ آؤٹ کرنا ہے جو آپ کے دماغ میں ہے اور
    اور گھر میں رہتے ہوئے اسے سر انجام دینے کا مشورہ دے سکتے ہیں
    چلیں شروع ہو جائیں.
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    عورت وہ ہستی ہے جو اپنی ہر ذمہ د اری احسن طریقے سے نبھاتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ اب کاروباری طبقے میں بھی خواتین کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایسی خواتین جو کم تعلیم یادیگر عوامل کے باعث گھر سے باہر نکل کر ملازمت یا کاروبار نہیں کرسکتیں یا پھر جن کے لیے گھر میں رہتے ہوئے کام کرنا ہی پہلی ترجیح ہے، وہ بہتر کاروبار کے آغاز سے اپنے معاشی مسائل کا نہ صرف حل تلاش کرسکتی ہیں بلکہ ملک کی افرادی قوت میں بھی اضافہ بھی کرسکتی ہیں۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کیٹرنگ یا ہوم بیسڈ کوکنگ بزنس

    پاکستانی خواتین چاہے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں یا نہ ہوں ، وہ کھانا پکانے میں ضرور ماہر ہوتی ہیں۔اور یہی وہ مہارت ہے جس پر مزید کام کر کےوہ ایک کامیاب کاروبار کو پروان چڑھاسکتی ہیں۔ آپ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کا آغاز کرسکتی ہیں،اپنے قریبی اسکول،دفاتر،بیکری،ہاسپٹل اور دیگر مقامات پر کھانافراہم کرنا شروع کریںاور آہستہ آہستہ اس کا حجم بڑھائیں۔کوکنگ اورکیٹرنگ کا بزنس ان دنوں سوشل میڈیا پر نوجوانوں میں خاصا مقبول ہے ۔گھر میں کام کرنے والی خواتین کو زیادہ تر آرڈرز فیس بک کے ذریعے مل جاتے ہیں ۔
     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بیوٹی پارلر

    بیوٹی پارلر کا آغاز کسی بھی ملک میں ایک کامیاب کاروبار کے طور پر آپ کی صلاحیتوں کو منواسکتا ہے ۔اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے کسی اچھے پارلر میں ٹریننگ حاصل کریں۔ سرٹیفائیڈبیوٹیشن بننے کے بعد جب آپ بیوٹی پروڈکٹس کے استعمال اور اپنا ذاتی بیوٹی پارلر چلانے کا تجربہ حاصل کرلیں تو پھر بیوٹی پارلر کا آغاز کیجیے۔ پاکستان میں کئی خواتین اس کاروبار کو اپنائے ہوئے ہیں لیکن کامیاب صرف وہی خواتین ہوتی ہیں جو بہتر خدمات فراہم کرنے کے ساتھ کسٹمرز کو بہتر طریقے سےڈیل کرتی ہیں۔
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    نرسری

    اکثر خواتین باغبانی کی شوقین ہوتی ہیں۔ اگر آپ بھی باغبانی کا شوق اور تجربہ رکھتی ہیںتو پودوں کی نرسری لگا کر اس کاروبار کا آغاز کرسکتی ہیں۔ اگر آپ جڑی بوٹیوں پر تحقیق کا تجربہ رکھتی ہیں تو یہ آپ کے کاروبار کے لیے پلس پوائنٹ ہے، جو آپ کے کاروبار کو وسعت دینے میں اہم کردارادا کرے گا۔
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ڈے کیئر سینٹر

    پاکستان میں ڈے کیئر سینٹر کا رجحان ماضی میں نہ ہونے کے برابر تھا۔اب ہرصوبے کے مختلف شہروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کےبچوں کی نگہداشت کے لئے معیاری ڈے کیئر سینٹر قائم کئے جارہے ہیں۔اگرآپ بھی بچوں کی نگہداشت کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دے سکتی ہیں توڈے کیئر سینٹر چلانے کا کام بھی کیا جاسکتا ہےلیکن اس سے پہلے آپ کو کسی ڈے کیئر سینٹر کا تجربہ لینا ضروری ہے۔
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آرٹ اور ہینڈی کرافٹ

    پاکستان سمیت بیرون ملک، مصوری کے دلدادہ افراد کی کمی نہیں۔ اگر آپ بھی رنگوں کے ذریعے جذبات کو زبان دینا جانتی ہیں تو مصوری کی جانب آئیے اور گھر بیٹھے رنگوں کے ذریعے آرٹ تخلیق کیجیے، اس طرح آپ مصوری کے فن پاروں کی فروخت کے ذریعے ایک خوبصورت مستقبل کی جانب گامزن ہوسکتی ہیں۔ پاکستان کا شمار ایسے ملکوں میں کیا جاتا ہے جن کا ہینڈی کرافٹ کے کام میں کوئی ثانی، صرف شہروں ہی نہیں بلکہ پاکستان کے گاؤں دیہات اور دور دراز کے علاقوںمیں ایسے گوہر نایاب موجود ہیں جن کے کام کوعالمی سطح پر متعارف کراکے پاکستان کی ثقافت کو مزید اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ عمل ان دستکاروںاور ہنر مندخواتین کی مالی آمدنی میں بھی اضافہ کا باعث بنےگا۔
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    فیشن ڈیزائننگ

    گزشتہ پانچ برسوں سےگھر بیٹھے فیشن ڈیزائننگ کا کاروبار عروج پر جارہا ہے۔ بے شمار فیشن ڈیزائنر خواتین اپنے ڈیزائن کردہ لباس کسی درزی سے سلواتی ہیں، جس کا انھیں اچھا معاوضہ بھی دیتی ہیں۔ آپ بھی اگر ڈیزائننگ یا سلائی میں مہارت رکھتی ہیں تو اس کام کے لیے خود کو رجسٹر کرواکے گھر بیٹھے ماہانہ آمدنی کا ذریعہ پیدا کرسکتی ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں