1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ویب سائیٹ: وادی ڈاٹ کوم

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از نیاز, ‏7 فروری 2008۔

  1. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام و علیکم
    میں اس مرتبہ تمام ساتھیوں کی توجہ اُردو کی ویب سائیٹ وادی ڈاٹ کوم http://www.vaadi.com کی جانب کروانا چاھتا ہوں۔ وادی: جہاں سب آئیں - اُردو کی محفل سجائیں!
    یہ سا ئیٹ بھی فلیش ملٹی میڈیا میں ہے سو سپیکرز آن رکھیے گا۔
    ویب سائیٹ وادی ڈاٹ کوم کےبارے میں آپ کی بے لاگ رائے کا، اسی لڑی میں،انتظار رہے گا۔
    شکریہ ولسلام
    شاہد نیاز
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم شاہد نیاز بھائی ۔
    ایک بار پھر اتنی معلوماتی اور مفید ویب سائٹ سے متعارف کروانے پر بہت شکریہ۔
    اور اس محنت میں آپ کا جتنا بھی عمل دخل ہے اللہ تعالی اسے قبول فرما کر آپ اور آپکے معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

    بچوں کے لیے بہت پیارَے ، دلچسپ اور معلوماتی فیچرز ہیں۔
    کم از کم میری معلومات کی حد تک سائٹ بہت منفرد اور آسان فہم ہے۔
    پولیانا دلچسپ کہانی ہے۔
    ارد گرد کی دنیا کا تعارف بھی اچھا لگا۔
    اور اب خوگرِ حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی ۔۔۔۔
    البتہ ا-ب-پ والے سیکشن “اردو قاعدہ“ میں “آتی ہے مجھکو ا ب پ“ گانے کی سپیڈ بہت تیز ہے۔ 3 یا 4 سال کا بچہ اتنی جلدی اسکا ساتھ نہیں‌دے سکتا۔ اگر تھوڑا سلو ہو جائے تو بہت بہتر ہو گا۔
    اتنی پیاری ویب سائٹ پر ایک بار پھر مبارکباد اور شکریہ قبول فرمائیے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور ہاں آپ صرف ہماری اردو کے دروازے تک آ کر ہی کیوں‌واپس چلے جاتے ہیں ؟ ہماری اردو کے ادبی و شاعری سیکشن میں آپکی آمد سے خصوصی رونق متوقع ہے۔ پلیز تھوڑا سا وقت دیجئے۔ شکریہ
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اسلام علیکم شاہد بھائی
    اتنی اچھی ویب سائٹ بتانے کے لیئے آپ کا بے حد شکریہ۔
    میں نعیم بھائی کی بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ ا ب پ گانے کی آواز اگر تھوڑی سی سلو ہوتی تو بہت اچھا ہوتا۔ نہیں تو یہ آپشن رکھا جا سکتا ہے کہ اسے تھوڑا سلو کر کے سنا جا سکے۔
    آمنہ کی کہانی دلچسپ لگی۔ کاش اسی طرح جب صبح میں بچوں کے لیئے ناشتہ بنانے جاؤں تو میرے جانے سے پہلے ہی ناشتہ تیار ہو چکا ہو!!!
    ملک سے باہر رہنے والے والدین اور بچوں کے لیئے اچھی سائٹ ہے۔ ایک بار پھر شکریہ!
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم شاہد نیاز بھائی ۔
    میں آپکا نیازمند “ نعیم رضا “ ایک بار پھر آپکی خدمت میں۔
    اردو زبان سے لگاؤ کی وجہ سے آپ کی شخصیت کے تعارف کا اشتیاق بڑھ گیا ہے۔
    مندرجہ ذیل لنک پر کچھ تعارفی سوالات آپکی خدمت میں پیش کیے ہیں۔ امید ہے آپ ہمیں اپنے بارے میں‌جاننے کا موقع دے کر ممنون فرمائیں گے۔

    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic.php?t=3172

    ہمیں انتظار رہے گا۔ شکریہ
     
  5. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
     
  6. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نعیم بھائی، السلام و علیکم،
    آپ نے درست کہا یہ سائیٹ معاونین کے بغیر ممکن نہیں تھی، میں بھی اُن کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ اِن کے نام ہیں: حسن اشرف، مبشر اقبال، صالحہ علی، عاصمہ نیاز، انعم نیاز، نوشین مشتاق، شہباز خان اور مبشر وحید۔ آپ کی پسندیدگی اور دُعا کا از حد شکریہ۔
    دلچسپ، معلوماتی،آسان، عام فہم اور روز مرہ کی زندگی کے قریب ترین: یہ اس کاوش کی اولین ترجیح تھی۔ آپ نے سائیٹ کو ایسا ہی پایا، ہماری محنت کام آ گئی۔
    پولیانا امریکا میں بچوں کا مشہور ناول ہے جس میں زندگی کی ہر مشکل میں مثنت پہلو نکالنے پر زور ہے۔ بچپن سے ہی اس رویہ کو اُجاگر اور ذہن نشین کرنا کتنا بھلا لگتا ہے۔
    ادر گرد کی دنیا کے ساتھ ساتھ میں آپ کی توجہ آو دنیا گھومیں پر بھی کروانا چاھوں گا۔ چونکہ آجکل امریکا میں بھی الیکشن کا زور شور ہے سو اس میں یو ایس اے کے نقشہ کی مدد سے جغرافیہ اور سیاست سمجھنے کا اچھا موقعہ بنتا ہے۔
    اب آپ کے تھوڑے گلے سے متعلق: اُردو قائدہ میں ہماری ٹیم نے پہلی مرتبہ گا کر سیکھنے کی کاوش کی ہے۔ دُھن بھی عمدً ABC کی ہی ہے۔ گانے میں دُھن بہت اھم ہے، سمجھنا اُتنا نہیں۔ بچے کا ذہن ریفلیکس اور بالغ کا سمجھنے کی طرف مائل ہوتا ہے۔ اسی لیے مغرب میں بچوں کے ساتھ گا کر اور کھیل کر سیکھنے پر بہت زور ہے۔ بچپن کے ریفلیکس زندگی کا اٹوٹ حصہ بن جاتے ہیں۔ مثلاً ایسے سیکھے ہوئے بالغ کو جب حرف یاد نہ آئے تو وہ گا کر یاد کرتا ہے۔ البتہ اس پر ریسرچ تو ہے نہیں کہ میں کچھ حتمی کہہ سکوں، سو اس کو ہمارے کیے کی تاویل ہی سمجھیں۔ آپکی رائے بہر صورت، بچوں کو سیکھنے سکھانے کے مرحلے میں، نظر میں رہے گی۔
    پھر سےآپ کے وقت، توجہ اور تعریف کا شکریہ، ولسلام،
     
  7. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہن مسز مرزا، السلام و علیکم،
    آپکی پسندیدگی کا شکریہ۔
    گا کر سیکھنے کے موضوع پر تو میں نعیم بھائی کو تفصیلاً لکھ چکا۔
    آپ سے ناشتہ پر گفتگو زیادہ دلچسپ رہے گی کہ یہ آپ کو خود بنانا پڑتا ہے۔ میں اس ضمن میں آپ کی توجہ اس صفحہ پر “ایسا ہوتا ہے“ کے کھیل پر کروانا چاہتا ہو۔ اس کھیل کو پرکھیں: اس میں “خود بہ خود ہونے“ کے پہلو کو ہی بچے کے لیے اُجاگر کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد بچپن سے ہی Critical Thinking کی نشو نما کرنا ہے تا کہ بچے میں تجسس جاگے، ادر گرد کی چیزوں پر غور کرے، سوال کرے اور عمل کی طرف راغب ہو۔ پھر سے، گا کر سیکھنے کے موضوع کی طرح، تاویل کچھ لمبی اور گھمبیر ہو گئی، معزرت۔
    آپ کے آخری ریمارک پر میرا سوال ہے: کیا ہمارے یہاں کے سکولوں میں بھی اُردو کےسیکھنے کو دلچسپ، آسان، عام فہم اور روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کے لیے وادی استعمال ہو سکتی ہے؟
    پھر سے شکریہ، ولسلام،
     
  8. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مجیب بھائی، السلام و علیکم،
    آپکی پسندیدگی کا شکریہ۔
    ولسلام،
     
  9. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ارے نیاز یا شاہد بھائی ناشتہ بنانا تو کیا ہمیں تو ابھی تک کھلانا بھی خود ہی پڑتا ہے :suno: خیر بات ہو رہی تھی وادی کی۔ آپ نے لکھا “کیا ہمارے یہاں کے سکولوں میں بھی اُردو کےسیکھنے کو دلچسپ، آسان، عام فہم اور روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کے لیے وادی استعمال ہو سکتی ہے؟“ میرے خیال میں پاکستان میں جہاں جہاں سہولتیں دستیاب ہیں یا پھر جو ادارے پرائویٹ ہیں وہاں گریڈ ون سے لیکر پانچ تک کے بچوں کے لیئے “وادی“ نہ صرف اردو سیکھنے میں معاون ہو گی بلکہ انہیں اسی طرح کمپیوٹر کے بارے میں جاننے کا موقعہ بھی ملے گا۔ لیکن کیا معلوم میری کہی بات پہ پہلے سے ہی عمل ہو رہا ہو۔
     
  10. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہن مسز مرزا،
    آپ کے فوری جواب کا شکریہ۔
    یہ درست ہے کہ ہمیں پہلے دیکھنا ہو گا کہ اس وقت سکولوں میں اُردو سکھانے کے لیے ملٹی میڈیا کمپیوٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے کہ نہیں۔
    در اصل وادی کے پراجیکٹ پر ہماری ٹیم نے سال 2000 سے 2003 تک کام کیا تھا، تب تک ہمارے سروے کے مطابق سکولوں میں ملٹی میڈیا کمپیوٹر استعمال نہیں ہو رہا تھا۔ انٹرنیٹ بھی ابھی ڈائل اَپ پر ہی تھا۔ سو ٹیکنالوجی میں تب سے کافی تبدیلی اور بہتری آئی ہے۔ اب ہمت بندھی تو معروضی حالات پرکھ کر ہی کام شروع کیا جا سکے گا۔
    ولسلام،
     
  11. عزیزامین
    آف لائن

    عزیزامین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2008
    پیغامات:
    301
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ویب سائیٹ: وادی ڈاٹ کوم

    میرے پاس پیج نہیں کھلا
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں