1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ پھل جو آپ کو سرد موسم سے بچائیں

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏12 نومبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    لندن(نیوزڈیسک)سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور سرد ہواﺅں سے آپ لطف اندوز ہو رہے ہوں گے لیکن احتیاط کریں کیونکہ ذرا سی لاپرواہی آپ کو بیمار کرسکتی ہے۔ نیز اپنی خوراک پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ اچھی خوراک آپ کو موسم کی شدت سے بچائے گی۔ آئیے آپ کو کچھ ایسی غذائیں بتاتے ہیں جو سردی کے موسم سے آپ کو بچائیں گی۔
    ترشاوہ پھلوں کا استعمال
    ایسے پھلوں کا استعمال کریں جن میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہو۔ اس مقصد کے لئے مالٹا، کینو، لیموںاور گریپ فروٹ انتہائی مفید ہیں۔ان کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ یہ آپ سے کھانسی اور زکام کو دور رکھیں گے۔
    پپیتا
    یہ پھل وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے اور نظام انہضام کے لئے انتہائی مفید ہے۔ ویسے بھی اگر ڈینگی کے مریض اس کا استعمال کریں تو بہت افاقہ ہوتا ہے۔
    کیوی پھل
    یہ پھل وٹامن، پوٹاشیم اور انٹی آکسیڈنٹ اجزاءسے بھرپور ہے۔ اس کا استعمال آپ کو سردیوںمیں گرم رکھے گا۔
    امرود
    ماہرین کا ماننا ہے کہ امرود میں مالٹے سے چار گنا زیادہ وٹامن سی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فائبر آپ کے معدے کے لئے انتہائی مفید ہے۔
    انار
    آئرن سے بھرپور پھل دنیا کا سب سے پرانا پھل مانا جاتا ہے۔ اس میں موجود آئرن آپ کے جسم کو مضبوط بناتا ہے، خون میں اضافہ کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ دل کی بیماریوں کے لئے بھی یہ انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔
    اناناس
    وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں موجود فائبراور میگینیز انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہے۔
    انگور
    وٹامن اے، بی ون، بی ٹواور پوٹاشیم سے بھرپور یہ پھل انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ یہ جلد، دل اور سردیوں میں ہونے والی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
    کیلا
    دنیا کے پسندیدہ ترین پھلوں میں شمار ہونے والا یہ پھل سردیوں میں استعمال کرنے سے آپ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن سی اور فائبر آپ کے معدے کو مضبوط کرتا ہے۔
    http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/12-Nov-2014/161843
     
    شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    قدرت سے اگر کوئی جیت کر دکھا سکتا ہے تو کر دکھائے کہ قدرت ،قدرت ہے ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جناب قدرت سے کوئی نہیں جیت سکتا
     
    شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں