1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از راجا نعیم, ‏26 فروری 2007۔

  1. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
    مرادیں غریبوں کی بر لانے والا​

    مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا
    وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا​

    فقیروں کا ملجا ضعیفوں کا ماویٰ
    یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ​

    خطا کا ر سے درگزر کرنے والا
    بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا​

    مفاسد کا زیر و زبر کرنے والا
    قبائل کو شیر و شکر کرنے والا​

    اتر کر حِرا سے سوئے قوم آیا
    اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا​

    مس خام کو جس نے کندن بنایا
    کھرا اور کھوٹا الگ کر دکھایا​

    عرب جس پہ قرنوں سے تھا جہل چھایا
    پلٹ دی بس اک آن میں اس کی کایا​

    رہا ڈر نہ بیڑے کو موجِ بلا کا
    اِدھر سے اُدھر پھر گیا رخ ہوا کا​
     
  2. گجر
    آف لائن

    گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2007
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماشاءاللہ سبحان اللہ
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ راجا نعیم صاحب ۔آپ نے بہت خوبصورت نعت شریف ارسال کی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں