1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ احقاقِ حق کے لیے تیغِ بُرّاں ۔ ڈاکٹر محمد ظفراقبال نوری

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    وہ احقاقِ حق کے لیے تیغِ بُرّاں،
    وہ ابطالِ باطل پہ شمشیرِ عریاں
    خدا نے دیا ان کو وہ دبدبہ تھا
    کہ ہیبت سے ان کی تھا شیطاں بھی لرزاں

    وہ مطلوب و محبوبِ محبوبِ یزداں،
    ہیں فاروق اعظم وہ فاروقِ اعظم

    وہ عکسِ جمالِ نذیر و مبشّر ،
    وہ قہرِ جلالِ خداوندِ قاہر
    نشانِ عزیمت وہ جانِ شجاعت ،
    وہ دینِ پیمبر کی عظمت کے مظہر

    تھا طاغوت جن کے تصور سے ترساں ،
    ہیں فاروقِ اعظم وہ فاروقِ اعظم

    فرو زلزلہ دم میں کہنے سے ان کے ،
    رواں نیل دریا بھی رقعے سے ان کے
    ندا ساریہ الجبل کی بھی سن لی ،
    مدینے سے لشکر نے خطبے میں ان کے

    تھے اسرارِ کُن جن کے فرماں میں پنہاں ،
    ہیں فاروقِٗ اعظم وہ فاروقِ اعظم

    عدالت امانت دیانت میں یکتا،
    سعادت سیادت قیادت میں یکتا
    زباں ان کی ایسی کہ حق ترجماں تھی
    وہ فہم و فراست بصیرت میں یکتا

    جو رب کی مشیّت میں اکثر تھے گریاں ،
    ہیں فاروقِ اعظم وہ فاروقِ اعظم

    وہ دورِ قدامت میں جدّت نشاں تھے ،
    رعایا کے اپنی وہ خدمت کناں تھے
    ریاست فلاحی کے از خود تھے بانی ،
    فقیروں ضعیفوں پہ وہ مہرباں تھے

    مثالی ہے جن کا وہ دورِ درخشاں ،
    ہیں فاروقِ اعظم وہ فاروقِ اعظم

    ہیں پھر آج کسریٰ بھی قیصر بھی سرکش ,
    مسلماں کے خالی ہیں تیروں سے ترکش
    وہ کشمیروارضِ مقدس میں یا رب،
    ہوئی خونِ مسلم کی بے مایہ ارزش

    ہےجن کے لیے اقصیٰ اب پھر پریشاں
    ہیں فاروقِ اعظم وہ فاروق اعظم

    الٰہی یہ ختم اب ہو قہرِ مدامی،
    نہ تیرے سا کوئی بھی اپنا ہے حامی
    دکھا دے ہمیں پھر عزیمت کا رستہ،
    عطا کر محمد کی پھر سے غلامی

    تری بارگہہ میں وسیلۂ ذی شاں،
    ہیں فاروق ِ اعظم وہ فاروقِ اعظم
    -------
    ڈاکٹر محمد ظفراقبال نوری
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں