1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وفاق کے بعد پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے کاامکان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏25 مارچ 2013۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    وفاق کے بعد پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے کاامکان​


    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے حکومتی اور اپوزیشن
    اراکین نے ایک دوسرے کے نام مسترد کردیئے ہیں جس کے بعد نگران وزیراعظم کی طرح نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ بھی الیکشن کمیشن میں جانے کا امکان ہے ۔پارلیمانی کمیٹی آج دوسرے روز بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے عامر رضا، خواجہ ظہیر ، زاہد حسین اور نجم سیٹھی کے نام پر غور کررہی ہے ۔ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے حکومت کی طرف سے دیئے گئے دونوں نام مسترد کردیئے اور موقف اپنا یاکہ خواجہ ظہیر کی شریف بردران اور خواجہ آصف کے قریبی رشتہ دار ہیں ، حکومتی اراکین گذشتہ روز سنجیدہ نہیں تھے اور نہ ہی کوئی تیار ی کی ہوئی تھی ۔ اپوزیشن کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہاکہ شوکت بسرا کے بیان پر افسوس ہے ، چاروں نام بے داغ ہیں ، ن لیگ نے اچھے اور غیر جانبدار لوگوں کے نام دیئے ، کسی کیساتھ رشتہ داری ہوناکوئی نااہلی نہیں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
    اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ :جلو زئی کیمپ خودکش دہماکہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں