1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری
    upload_2019-11-20_0-56-20.jpeg
    کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سے انکی وزارت واپس لیکر انہیں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی کا قلمدان دے دیا گیا۔
    upload_2019-11-20_0-57-23.jpeg
    کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو دیدیا گیا۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان کو سیفران کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا، صاحبزادہ محبوب سلطان سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کا قملدان واپس لے لیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایوان صدر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا حلف لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا جس کے مطابق اسد عمر کو وفاقی کابینہ کا حصہ بناتے ہوئے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات (سپیشل انیشیٹو) کی وزارت کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں