1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وعدہ ہوتو ایسا

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏31 جنوری 2012۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ایک مرتبہ حضرت جریررضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کو حکم دیا کہ ایک گھوڑا خرید کر لاو وہ 300 درہم میں گھوڑا خرید کر لایا ساتھ قیمت دلانے کے لیے گھوڑے کے مالک کو بھی لیتا آیا حضرت جریر رضی اللہ عنہ کو مقرر شدہ ۔۔300۔۔درہم رقم بتلائی اور گھوڑا بھی پیش کردیاگیا حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے اندازہ کیا کہ گھوڑے کی قیمت 300۔۔درہم سے کہیں زیادہ ہے آپ نے گھوڑے کے مالک سے کہا آپ کا یہ گھوڑا ۔۔300،،درہم سے زیادہ قیمت کا ہے کیا آپ ۔۔400۔۔درہم میں فروخت کریں گے اس نے جواب دیا ابو عبداللہ جیسے آپ کا جی چاہے حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے فرمایا آپ کے گھوڑے کی قیمت ،،400،، درہم سے زیادہ ہے کیا آپ۔۔500۔۔درہم میں فروخت کریں گے اس نےکہا میں تیار ہوں الغرض حضرت جریر رضی اللہ عنہ گھوڑے کی قیمت میں سو سو درہم بڑھاتے چلے گٰٰے یہاں تک کہ۔۔800۔۔درہم میں گھوڑا خریدا اور رقم مالک کے حوالے کردی حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے کسی نےپوچھا جب مالک ۔۔300۔۔درہم پر راضی تھا تو آپ نے اسے ۔۔800۔۔ درہم دے کر اپنا نقصان کیوں کیا آپ نے اسے فرمایا بات یہ ہے کہ گھوڑے کے مالک کو اس کی صحیح قیمت کا اندازہ نہ تھا میں نے خیر خواہی کرتے ہوے اس کو پوری قیمت ادا کی کیوں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وعدہ کیا تھا کہ ہمیشہ ہر مسلمان کی خیر خواہی کروں گا میںنے اس وعدہ کو پورا کیا۔۔۔ فاٰئدہ۔۔۔۔۔۔۔اس واقعہ سے دواہم سبق حاصل ہوتے ہیں۔۔۔1۔۔۔اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ خیرخواہی کرنا اللہ تعالی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت محبوب ہے اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص بیعت کے وقت اس کی ہدایت فرمائی۔۔۔۔۔2۔۔۔۔۔کسی سے وعدہ کرکے اس کو نبھانے کا اس قدر اہتمام کہ اپنا نقصان ہوتا ہے تو ہوجاے لیکن وعدہ خلافی نہ ہو ہمیں بھی ہر مسلمان کے ساتھ بھلائی کرنی چاہیے اور تمام معاملات میں سچائی کا خیال رکھنا چاہیے اور اپنے بھاہیوں کو نقصان سے بچانا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔

    وعدہ ہوتو ایسا
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وعدہ ہوتو ایسا

    سبحان اللہ ۔ ہارون بھائی ۔ بہت سبق آموز مراسلہ ہے۔
    کاش ہم لوگ ہمہ وقت دوسروں کی خیرخواہی چاہنے والے مسلمان بن جائیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں