1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈینگی کے مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈینگی کے مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان
    [​IMG]
    وزیراعلیٰ پنجاب نے سی بی سی سمیت ڈینگی کے مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کرنے کا حکم دے دیا۔ سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی اور لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔​

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سردار عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی بریگیڈ کو فعال کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا عوام کو ڈینگی سے بچانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ڈینگی سے بچاؤ اور علاج کیلئے موثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں