1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھارتی طیارے گرانے کے2برس مکمل ہونے پر ''سرپرائز ڈے'' پر پیغام

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھارتی طیارے گرانے کے2برس مکمل ہونے پر ''سرپرائز ڈے'' پر پیغام

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھارتی طیارے گرانے کے2برس مکمل ہونے پر ''سرپرائز ڈے'' پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 27 فروری 2019ء پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے ۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات کی نئی تاریخ رقم کی۔ 2جنگی طیارے تباہ کر کے بزدل دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر مودی سرکار کو منہ توڑجواب دیا۔پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے 27 فروری 2019ء کو بھارت کو رسوائی اورشرمندگی کاعبرتناک سبق دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے جہاز گرا کر پورے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ـجنگی طیارے تباہ کرکے پاکستان نے دشمن کو سرپرائز دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اندھیرے میں بھارتی دراندازی کے برعکس دن کی روشنی میں دشمن کے دانت کھٹے کئے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فضائیہ کے پائلٹوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نیوالے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج کی صلاحیت ، بہادری، جرأت اور شجاعت پر ناز ہے.
     

اس صفحے کو مشتہر کریں