1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعظم علاج کیلئے نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیں: چودھری شجاعت

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم علاج کیلئے نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیں: چودھری شجاعت
    upload_2019-10-27_1-35-56.jpeg
    اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر مسلم لیگی رہنما چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے دیں اور انہیں مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں اور ایگزیکٹو کے فیصلوں میں فرق ہوتا ہے، سیاسی نوعیت کے مقدمات میں فیصلوں کو عدالتی نظیر کے طور پر استعمال کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات کو بنیاد بنا کر دیگر لوگ بھی عدالتوں پر بوجھ ڈالتے ہیں، ایگزیکٹو کے اقدامات صوابدیدی اختیارات کے تحت غیر معمولی حالات میں استعمال ہوتے ہیں اور عدالتی نظیر نہیں بنتے۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات میں عدلیہ کو نہ الجھایا جائے اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں، نواز شریف پر ملک دشمنی کا الزام نہیں صرف مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں، ایسے مقدمات میں عدلیہ کو امتحان میں نہیں ڈالنا چاہئے۔ ​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں