1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزِاعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کو عوام کی مبارک باد

'مبارک باد' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد ظہیر اقبال, ‏19 اگست 2018۔

  1. محمد ظہیر اقبال
    آف لائن

    محمد ظہیر اقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2018
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کے غیور عوام جناب عمران خان صاحب کو وزِاعظم پاکستان بننے کے پُر مسرت موقع پر ڈھیروں دُعاؤں کے ساتھ مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ہم اُمید کرتے ہیں کہ جناب عمران خان صاحب بطور وز،اعظم پاکستان کو حقیقی معانوں میں بابا ئے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ اور شاعرے مشرق و مفکر اسلام حضرتِ اقبال ؒ کا پاکستان بناننے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے اور دوقومی نظریہ کے اصول کی ہمیشہ پاسداری و پابندی کریں گے۔ (انشاء اللہ )
    ہم یہ بھی اُمید رکھتے ہیں بلکہ ہمیں یقین ہے کہ اب مملکتِ خُدا داد پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھ کر کوئی (فردِ واحد یا سیاسی و غیر سیاسی جماعت) ناموسِ رسالت ؐ کے قانون کو بدلنے یا اس میں کوئی ترمیم کرنے کی جسارت و غلطی نہیں کرے گی۔(انشاء اللہ)
    ہم پاکستانی (عوام) یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے نو منتخب وزِاعظم جناب عمران خان صاحب کا بھرپور ساتھ دیں گے تاکہ وطن ِ عزیز کو ہر طرح کے بحرانوں سے نِکالا جا سکے اور عام آدمی کے معیارِ زندگی کو بلند کیا جا سکے۔نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جا سکے۔اس ملک کے غریب و نادار لوگوں کی حقیقی معانوں میں کفالت کی جا سکے جس میں تعلیم،مفت علاج معالجے کی سہولت ،بے گھر لوگوں کے لئے مناسب و آسان شرائط پر سر چھپانے کے لئے چھت فراہم کرنے جیسے منصوبے ہونے چاہیں،بزرگ شہریوں کے لئے صرف ریلوے کرایہ یا سفر نہیں بلکہ ہر سطح پر ان کا خیال رکھنے کا اہتمام ہونا چاہیے جس میں سرکاری و نیم سرکاری جیسا کوئی امتیاز نہ ہو بلکہ صرف پاکستانی ہونا ہی کافی خیال کیا جانا چاہیے۔
    ہم پاکستانی (عوام) اپنے سپہ سالار چیف آف دی آرمی سٹاف محترم جناب قمر جاوید باجوہ صاحب کو بھی یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ افواجِ پاکستان کے ساتھ بیس کڑوڑ پاکستانی عوام اخوت، محبت اور احترام کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔
    افواج پاکستان ہمارا یقین اور فخر ہیں اور ہم فخر کے اس جزبے سے ہمیشہ سرشار رہیں گے۔(انشاء اللہ )
    ہم پاکستان کے دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے غیور عوام ہر سطح پر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ (انشاء اللہ )
    امن ہو یا جنگ ہم افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے( انشاء اللہ)
    قوم کی اُمیدوں کا مرکز پاکستان ہے جس کے لئے قوم کے جوانوں نے اپنا خون بہایہ ہے اس کی حفاظت ہم سب کا اولین فرض ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور میں دُعا گوہ ہیں کہ اے ہمارے رَبّ پاکستان کی حفاظت فرما اور اس میں بسنے والے لوگوں کو پکا سچا اور حقیقی مسلمان بنا اے پروردگار عالم ہمیں نیک کاموں کی توفیق عطا فرما اے پاک پروردگار ہمیں سچ بولنے اور حق کا ساتھ دینے والا بنا ۔اے ہمارے رَبّ ہمیں نبیِ کریم ﷺ کی سنت اور دین اسلام کا پیروکار بنا ۔آمین ثم آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں