1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزن کم کرنے کے 4 آسان طریقے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏9 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وزن کم کرنے کے 4 آسان طریقے
    upload_2020-1-9_2-6-23.jpeg
    محمد ریاض
    وزن کم کرنا مشکل ہے اور اس سے زیادہ مشکل ہے وزن کم کرنے کے بعداسے دوبارہ بڑھنے سے روکنا۔ بہت سے لوگ تھوڑے عرصے کے لیے وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، لیکن پھر اسی طرح زندگی گزارنے لگتے ہیں جیسے پہلے گزارتے تھے۔ بالآخر ان کا وزن بھی پہلی سطح پرواپس آ جاتا ہے۔ ایک مسئلہ تو یہ ہے کہ وزن کم کرنے والی خوراک آئندہ عرصے میں نہیں اپنائی جاتی کیونکہ اس سے وزن کم کرنے والا بھوکا محسوس کرتا ہے اور اس میں وہ تمام غذائی اجزا نہیں ہوتے جو طویل المدت صحت کے لیے ضروری ہیں۔ لیکن بعض غذائیں ایسی ہیں جنہیں اختیار کر کے وزن کم کیا جا سکتا ہے اور اپنے افعال سرانجام دینے اور متحرک رہنے کے لیے ضروری غذائی اجزا بھی میسر آ سکتے ہیں۔ غذا کے لحاظ سے ایسے چار انتخاب ہیں جنہیں اپنا کر اچھی ابتدا کی جا سکتی ہے۔ ہول گرینز سے پیٹ بھرنا: بہت سے لوگ روٹی یا بریڈ (bread) کھاتے ہیں۔ سفید بریڈ یا سفید آٹے کی بجائے ہول گرینز یعنی غلے کے تمام اجزا سے بنی روٹی یا بریڈ استعمال کریں ۔ اس سے زیادہ بھوک بھی نہیں لگے گی اور پیٹ بھرا ہوا محسوس ہو گا، آپ زیادہ نہیں کھائیں گے اور یوں وزن کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ ہول گرین کے تین بڑے حصے ہوتے ہیں۔ چھلکا یا بھوسی، گودا اور تخم۔ ان کی موجودگی سے انہضام کے دوران بعض غذائی اجزا اور ان کی توانائی جذب نہیں ہوتی، جس سے جسم کو کم حرارے ملتے ہیں۔ ہول گرین دیرینہ امراض سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں جن میں دل کے امراض، ٹائپ 2 ذیابیطس اور سرطان کی بعض اقسام شامل ہیں۔ ایسے غلے سے انتڑیوں کے افعال میں باقاعدگی آتی ہے۔ وزن کم کرنے کی غذاؤں میں ہول گرینز کا حصول ہرگز مشکل نہیں۔ رنگا رنگ سبزیاں: سبزیاں بنیادی غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں جن میں فولیٹ، وٹامن سی، مختلف بی وٹامنز، پوٹاشیم اور ریشہ (فائبر) شامل ہیں۔ دوسری طرف ان میں توانائی کم ہوتی ہے اور 100 گرام سے تقریباً 24 سے 84 حرارے حاصل ہوتے ہیں۔ وزن کم کرنے کی کوشش کے دوران لوگ زیادہ مقدار میں سبزیاں کھاتے ہیں، لیکن زیادہ اقسام کی سبزیاں نہیں کھاتے، بلکہ وہی کھاتے ہیں جو عموماً کھائی جاتی ہیں۔ وزن کم کرنے کی کوشش کے دوران اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے حراروں کی زیادہ تر مقدار سبزیوں سے حاصل کر رہے ہیں، کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ رنگوں کی سبزیاں آپ کی پلیٹ میں ہوں۔ اگر پاس پکانے کے لیے وقت نہیں تو فریزر میں رکھی ہوئی سبزیاں تیزرفتار اور آسان انتخاب ہیں۔ ہلکی پھلکی غذا کے طور پر گری دار میوے: وزن کم کرنے کے لئے سب سے پہلے زیادہ چکنائی والی یعنی مرغن غذاؤں کو چھوڑا جاتا ہے۔ گری دار میوہ جات میں اگرچہ چکنائی اور حراروں کی مقدار خاصی ہوتی ہے لیکن ان میں ریشہ بھی زیادہ ہوتا ہے، جس سے پیٹ زیادہ وقت کے لیے بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ گری دار میوہ جات میں صحت کے لیے مفید کئی معدنیات اور وٹامنز (بشمول صحت بخش چکنائی، پروٹین، وٹامنزبی، زِنک، مگنیشیئم) شامل ہوتے ہیں۔ گری دار میوے دل کے امراض کے خطرے کو کم کرتے ہیں اور ٹائپ2 ذیابیطس میں مفید ہیں۔ ہم گری دار میوے پوری طرح ہضم نہیں کرتے اور ان سے حاصل ہونے والے تمام حرارے جزوِبدن نہیں بنتے۔ ہلکی پھلکی بھوک میں تھوڑے سے (تقریباً 30 گرام) گری دار میوے کھالیں یا پھر ہر کھانے کے ساتھ کھا لیں۔ پیاس پر نظر: وزن کم کرنے کے دوران جسم کی جانب سے دیے گئے بھوک اور پیاس کے اشاروں پر غور کریں۔ ان سے بہت فرق پڑتا ہے۔ پورے دن کے دوران جسم پیاس کے اشارے بھوک سے زیادہ دیتا ہے۔ جب محسوس ہو کہ بھوک لگی ہے، آپ پانی کا ایک گلاس پی کر دیکھیں کہ کہیں آپ درحقیقت پیاسے تو نہیں تھے۔ پانی کے بجائے سوفٹ یا میٹھے مشروب پینے کے عادی افراد جان لیں کہ وزن کم کرنے کے لئے سب سے پہلے زیادہ چکنائی والی اور میٹھی غذاؤں کو چھوڑا جاتا ہے۔ گری دار میوہ جات میں اگرچہ چکنائی اور حراروں کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن ان میں ریشہ بھی زیادہ ہوتا ہے، جس سے پیٹ زیادہ وقت کے لیے بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں