1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزن میں 10 فیصد کمی کر کے ذیابیطس پر قابو پانا ممکن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وزن میں 10 فیصد کمی کر کے ذیابیطس پر قابو پانا ممکن
    upload_2019-10-4_2-40-13.jpeg
    برطانوی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ وہ مریض جو ٹائپ 2 ذیابیطس لاحق ہونے کے پانچ سال میں اپنے وزن میں کم از کم 10 فیصد تک کمی کرلیتے ہیں، وہ اس بیماری کا اثر بڑی حد تک زائل کردیتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وزن میں کمی کا تناسب اس سے کچھ زیادہ ہو تو مزید مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج کے ماہرین کی سرکردگی میں کئے گئے مطالعہ میں 40 سے 69 سال کے ایسے 867 افراد کا جائزہ لیا گیا جو ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا تھے۔ 5 سالہ مطالعہ میں لوگوں کے رہن سہن، معمولات اور طرزِ حیات پرخصوصی نظر رکھی گئی۔


    مطالعے کے نتائج سے پتہ چلا کہ وہ لوگ جنہوں نے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے پہلے پانچ سال میں اپنا وزن 10 فیصد یا اس سے زیادہ گھٹا لیا تھا، ان میں یہ بیماری تقریباً ختم ہوگئی تھی۔ دوسری جانب جن لوگوں کا وزن کم نہیں ہوا ، ان میں بیماری کی شدت مسلسل بڑھتی رہی۔​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پھر میں کوشش کروں
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ شوگر جیسے مرض سے متاثر ہیں تو ضرور کوشش کریں ، اللہ تعالٰی شفا دینے والا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں