1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ورلڈ سکواش۔ پاکستانی ٹیم ڈنمارک روانہ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏24 ستمبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ورلڈاسکواش :پاکستان ٹیم آج ڈنمارک روانہ ہوگی


    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے پاکستانی ٹیم جمعرات ڈنمارک روانہ ہوگی۔ چار رکنی ٹیم میں عامراطلس خان، فرحان محبوب، منصور زمان اور یاسربٹ شامل ہیں۔چیمپئن شپ کا آغاز1967 میں ہوا تھا اور یہ اس کا 22 واں ایڈیشن ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے بعد دوسری ٹیم ہے جس نے اس ایونٹ کو لگاتار تیسری بار جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس چیمپئن شپ میں مصری ٹیم کو ٹاپ سیڈ جبکہ پاکستان کو نمبر چھ سیڈ رکھا گیا ہے۔ 1997ء کے بعد پہلی بار پاکستان کو ٹاپ سکس میں رکھا گیا ہے۔ چیمپئن شپ 27 ستمبرسے ڈنمارک میں شروع ہوگی۔ اٹلی کی ٹیم چھ سال بعد اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہے اسے نمبر 8 سیڈ رکھا گیا ہے۔ سربیا کی ٹیم چیمپئن شپ میں اپنا ڈیبیو کرے گی۔ 28 ٹیموں کے کمپیٹشن میں چھ پول بنائے گئے ہیں۔ مصر کی ٹیم ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم نمبر دو سیڈ ہوگی۔ فرانس نمبر تین، آسٹریلیا نمبر چار، ملائیشیا نمبر پانچ، کینیڈا نمبر سات اور اٹلی کی ٹیم نمبرآٹھ سیڈ ہوگی۔


    جنگ سپورٹس ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں