1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وجدان پسندیدہ شاعری %امجد اسلام امجد%

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از وجدان, ‏10 جنوری 2010۔

  1. وجدان
    آف لائن

    وجدان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2008
    پیغامات:
    131
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    غزل

    منظر کے اردگرد بھی اور آرپار دُھند
    آئی کہاں سے آنکھ میں یہ بےشمار دُھند


    کیسے نہ اُس کا سارا سفر رائیگاں رہے
    جس کاروانِ شوق کی ہے راہگزار دُھند


    ہے یہ جو ماہ و سال کا میلہ لگا ہوا
    کرتی ہے اس میں چھپ کر مرا انتظار دُھند


    آنکھیں وہ بزم، جس کا نشاں ڈولتے چراغ
    دل وہ چمن کہ جس کا ہے رنگِ بہار دُھند


    کمرے میں میرے غم کے سوا اور کچھ نہیں
    کھڑکی سے جھانکتی ہے کسے بار بار دُھند


    فردوسِ گوش ٹھہرا ہے مبہم سا کوئی شور
    نظارگی کا شہر میں ہے اعتبار ، دُھند


    ناٹک میں جیسے بکھرے ہوں کردار جابجا
    امجد فضائے جاں میں ہے یوں بےقرار دُھند
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وجدان پسندیدہ شاعری %امجد اسلام امجد%

    کمرے میں میرے غم کے سوا اور کچھ نہیں
    کھڑکی سے جھانکتی ہے کسے بار بار دُھند

    وجدان جی عمدہ شاعری ارسال کی :flor: :wow: :222:
     
  3. RAJA_PAKIBOY
    آف لائن

    RAJA_PAKIBOY ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جولائی 2009
    پیغامات:
    129
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: وجدان پسندیدہ شاعری %امجد اسلام امجد%

    السلام علیکم
    بہت اچھی شاعری شیئر کی ہیں آ پ نے
     
  4. بے بی
    آف لائن

    بے بی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2009
    پیغامات:
    135
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: وجدان پسندیدہ شاعری %امجد اسلام امجد%

    آپ نے اچھی شاعری ارسال کی شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں