1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

والدین کے ارمان اور بیٹی کی رخصتی،!!!!!!

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن سید, ‏22 جنوری 2008۔

  1. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    اگلے مہینے میری بیٹی کی رخصتی ھے، پتہ ھی نہیں چلا وہ پل بھر میں بڑی ھوگئی، کل کے بارے میں سوچتا ھوں جب وہ ایک ننھی سی گڑیا تھی، فروری 1984 کا زمانہ تھا اور میں راولپنڈی میں اپنی نوکری کے سلسلے میں موجود تھا، بیگم ھماری دوسرے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں کراچی گئی ھوئی تھیں، 5 فروری کو مجھے بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد کا پیغام ملا، میں تو خوشی سے پھولا نہیں سما رھا تھا، کیونکہ مجھے بیٹی کی ھی خواھش تھی، اس سے پہلے اس وقت میرا دو سال کا بیٹا تھا،!!!!!!

    میرا دل تو چاہ رھا تھا کہ میرے پر لگ جائیں اور میں اڑ کر کراچی پہنچ جاؤں، لیکن مجبوری تھی کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے مجھے چھٹی نہیں مل رھی تھی، اور میں اپنی بیٹی کو دیکھنے کیلئے پہت بےچین بےقرار تھا، کوئی بھی صورت نظر نہیں آرھی تھی، اسی طرح پہلے بیٹے کی پیدائش کے موقع پر میں دھران، سعودی عرب میں تھا، اور اسی طرح مجھے چھٹی نہیں مل رھی تھی، مگر میں تو اپنے پہلے بیٹے کو دیکھنے کیلئے بالکل بضد تھا کہ نوکری چھوڑدوں گا لیکن پاکستان ایمرجنسی چھٹی ضرور جاوں گا، چاھے ایک ھفتے کیلئے ھی کیوں نہ جاؤں،!!!!!

    اور آج بھی یہی سچیویشن تھی، کہ بیٹی کی پیدائش پر میں بہت ھی زیادہ بےچین تھا، لیکن واقعی کام کو دیکھتے ھوئے میں بہت ھی مجبور تھا، حتیٰ کہ میں بہت سخت بیمار ھو گیا، اور ادھر ھمارے خالو جو پنڈی میں رھتے تھے انہوں نے میری حالت دیکھتے ھوئے کراچی میں میری بیگم کو یہ اطلاع پہنچادی کہ فوراً پہنچو، ورنہ تمھارے میاں جی کا تو اللٌہ ھی حافظ ھے،!!!!!!

    فوراً ھی ھماری بیگم نے بوریہ بسترا لپیٹا اور بچی کے پیدائیش کے دس دنوں بعد ھی بمعہ دونوں بچوں کے، کراچی سے بذریعہ تیز گام پنڈی کیلئے روانہ ھوگئیں، ان کے ساتھ دیکھ بھال کیلئے ان کا چھوٹا بھائی بھی ساتھ ھمسفر تھا، اور جیسے ھی مجھے اطلاع ملی میں تو اور مزید بےچین ھوگیا، فوراً ھی شام کو بزریعہ فلائنگ کوچ سے میں لاھور کیلئے روانہ ھوگیا، اور صبح صبح لاھور کے ریلوے اسٹیشن پر موجود تھا اور وہاں پر کراچی سے تیزگام کے آنے میں ابھی شاید دو گھنٹے باقی تھے، اور میرے لئے ایک ایک منٹ ایک گھنٹے سے کم نہیں لگ رھا تھا،!!!!!!

    آگے جاری ھے،!!!!!!!
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم سید بھائی ۔ آپکی تحریر تو ماشاء اللہ ہمیشہ لائقِ تعریف ہوتی ہے۔ یہ سطور بھی بہت خوبصورت ہیں۔

    لیکن کیا یہ “یادوں کی پٹاری“ سے ہٹ کر کوئی الگ کہانی شروع کرنے کا ارادہ ہے ؟
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی،!!!
    یہ بات نہیں‌ ھے، بس بیٹی کی رخصتی کے حوالے سے کچھ یاد آیا تو میں نے الگ ھی اس موضوع کو چھیڑ دیا، کیونکہ میری یادوں کی پٹاری میں شاید اس واقعہ کو تفصیل سے واضع نہیں کرسکا، یہاں پر صرف بیٹی کا تعلق والدین کے ارمانوں کی مناسبت کے حوالے سے ھی کچھ تھوڑا بہت لکھوں گا،!!!!

    اس وقت عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ھورھا ھوں، واپسی ھفتہ کے روز ھوگی، واپس آکر اس موضوع کو مکمل کروں گا، انشاءاللٌہ،!!!!

    میری یادوں‌کی پٹاری کو پاکستان سے واپسی پر ھی دوبارہ شروع کرسکوں گا،!!!!!

    خوش رھیں،!!!!!
     
  4. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    انکل جی اپ بہت اچھا لکھتے ہیں
     
  5. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اللہ تعالی قبول فرمائے۔ اور آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    آمین۔

    آپ کی واپسی کا انتظار رہے گا۔
     
  7. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار بھائی
    اسلام و علیکم،!!!!
    گزشتہ رات کو ایک بجے واپسی ھوئی تھی، یہاں ریاض میں تو کافی سردی تھی لیکن مکہ مکرمہ میں اتنا اچھا موسم میں نے آج تک نہیں دیکھا ھلکی ھلکی پھوار اور بہت ھی خوشگوار موسم، عمرہ کی ادائیگی میں بہت ھی دل کو سکون ملا، ساری فیملی بھی ساتھ تھی، اور مدینہ منورہ میں بھی زیارت مسجد نبوی (ص) اور روضہ مبارک (ص) پر حاضری دی اور فجر کی نماز سے پہلے سلام پڑھا، وہاں ایک روحانی سکون قلب ملا، مدینہ منورہ میں معمولی سردی کی کیفیت رھی،!!!!

    آپ سب کیلئے ھمیشہ کی طرح بہت دعائیں کی ھیں،!!!!!

    اس بدھ کے روز بیٹی کی رخصتی کیلئے پاکستان جارھا ھوں، اسی وجہ سے آج کل میری بیٹی ھی ذہن میں گردش کررھی ھے، والدین کتنے ارمانوں سے اپنی بیٹی کی پرورش کرتے ھیں اور وہ جب بڑی ھوتی ھے تو کسی اور کےحوالے ھوجاتی ھے، جو کہ ایک قدرتی قانون ھے، جس میں ھم کچھ نہیں کرسکتے، صرف بیٹی خوشیوں کیلئے دعائیں ھی کرسکتے ھیں، بیٹی کو اپنے آپ سے جدا کرنا ایک بہت بڑا مشکل مرحلہ ھوتا ھے، ھم نے پہلے اپنی بہنوں کو رخصت ھوتے دیکھا ھے، بہنوں کی رخصتی میں بھی بہت ھی مشکل کا سامنا تھا،اور برداشت سے باھر تھا، لیکن اپنی بیٹی کی رخصتی کے وقت جانے کیا ھوگا اللٌہ جانے،!!!!!

    اللٌہ تعالیٰ ھر ایک کی بہنوں اور بیٹیوں کو ان کے اپنے گھروں میں خوشیوں سے مالا مال کرے، آمین، !!!!!!!!

    خوش رھیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،!!!!!!
     
  8. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    عقرب جی،!!!!
    بہت بہت شکریہ آپ کی دعاؤ‌ں کیلئے،!!!!
    خوش رھیں، اور اسی طرح اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،!!!!
     
  9. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بیٹا لاحاصل جی،!!!!!
    خوش رھو، اور اپنی دعاؤں میں مجھے ضرور یاد رکھو،!!!!
     
  10. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    کیوں نہں انکل جی اللہ آپ کو صحت مند لمبی زندگی عطا کرے اور خوش رکھے
    اپ بھی اپنی دعاوں میں مجھے‌یاد رکھیے گا
     
  11. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    والدین کے ارمان اور بیٹی کی رخصتی،2-!!!!!

    فوراً ھی ھماری بیگم نے بوریہ بسترا لپیٹا اور بچی کے پیدائیش کے دس دنوں بعد ھی بمعہ دونوں بچوں کے، کراچی سے بذریعہ تیز گام پنڈی کیلئے روانہ ھوگئیں، ان کے ساتھ دیکھ بھال کیلئے ان کا چھوٹا بھائی بھی ساتھ ھمسفر تھا، اور جیسے ھی مجھے اطلاع ملی میں تو اور مزید بےچین ھوگیا، فوراً ھی شام کو بزریعہ فلائنگ کوچ سے میں لاھور کیلئے روانہ ھوگیا، اور صبح صبح لاھور کے ریلوے اسٹیشن پر موجود تھا اور وہاں پر کراچی سے تیزگام کے آنے میں ابھی شاید دو گھنٹے باقی تھے، اور میرے لئے ایک ایک منٹ ایک گھنٹے سے کم نہیں لگ رھا تھا،!!!!!!

    بیٹی کی پیدائش کی خبر کے بعد مجھ میں تو بالکل حوصلہ ھی نہیں تھا، بس اسکو دیکھنے کیلئے تڑپ رھا تھا، جیسے ھی مجھے خبر ملی کہ ھماری بیگم دو سال کے بیٹے اور 10 دن کی بیٹی دونوں بچوں اور اپنے چھوٹے بھائی کو ساتھ لئے کل تیزگام سے راولپنڈی پہنچ رھی ھیں، پھر تو مزید انتظار کا حوصلہ بھی ختم ھو گیا اور مجھ سے صبر نہ ھوسکا، میں بذریعہ فلائنگ کوچ راولپنڈی سے رات کو ھی لاھور کیلئے روانہ ھوگیا،!!!!

    دو گھنٹے لاھور اسٹیشن پر بہت ھی مشکل سے گزرے، اس سے پہلے میں نے اپنے لئے سلیپر کا ایک ٹکٹ راولپنڈی کا لے لیا تھا، کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ وہ لوگ سلیپر میں ھی سفر کررھے ھیں، جیسے ھی تیزگام اپنے مقررہ وقت صبح کے تقریباً آٹھ بجے پلیٹ فارم پر آکے رکی، میں نے انہیں سلیپر کی بوگی میں تلاش کرنا شروع کیا، بڑی مشکل سے ایک سلیپر کے دروازے سے جھانکا تو دیکھا بیگم صاحبہ دونوں بچوں کے ساتھ بیٹھی تھیں، اور سردی کی وجہ سے وہ بچوں کو اپنی گود میں شاید گرم شال میں لپیٹے ھوئے اتنی مگن تھیں کہ میری طرف دھیان کافی دیر بعد ھی گیا، اور مجھے دیکھ کر تو حیران اور پریشان ھو گئں، انہیں ایک دم شک ھوا کہ کیا یہ راولپنڈی اسٹیشن ھے، یا ان کی آنکھیں دھوکہ کھا رھی ھیں، وہاں پر مجھے ان کا بھائی بھی دکھائی نہیں دیا،؟؟؟؟؟

    اتنے میں ان کا بھائی نواز بھی آگیا، وہ بھی سمجھا کہ میں کوئی اجنبی ھوں، اسکی شاید مجھ سے تکرار ھوجاتی لیکن شکر ھے کہ وہ مجھے پہچان گیا، کیونکہ کوئی بھی یہ سوچ ھہ سکتا تھا کہ میں راولپنڈی کے بجائے لاھور اسٹیشن پر ملوں گا، ان کو بہت ھی حیرانگی ھوئی اور ھماری بیگم تو مجھے دیکھ کر خوشی سے پھولی نہیں سما رھی تھیں، بس میں نے اپنی بیٹی کو گود میں لیا، اور خوب پیار کیا، اور ساتھ ھی اپنے بیٹے کو بھی گلے سے لگایا، وہ کچھ شرما سا رھا تھا، میں پہلے تو بیٹے سے ھی بہت خوش تھا لیکن میری بڑی بیٹی کے آتے ھی میری دنیا ھی بدل گئی، وہ فروری 1984 کا زمانہ تھا، اور اب اسی بیٹی کی رخصتی فروری 2008 میں ھونے والی ھے، !!!!

    جاری ھے،!!!!
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ۔ اللہ تعالی سب کی بیٹیوں کو خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین
     
  13. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    :: والدین کے ارمان اور بیٹی کی رخصتی،3-!!!!!

    میں پہلے تو بیٹے سے ھی بہت خوش تھا لیکن میری بڑی بیٹی کے آتے ھی میری دنیا ھی بدل گئی، وہ فروری 1984 کا زمانہ تھا، اور اب اسی بیٹی کی رخصتی فروری 2008 میں ھونے والی ھے، !!!!

    میں دونوں بچوں میں اتتنا مگن تھا کہ لاھور سے پنڈی کے سفر کا پتہ ھی نہیں چلا اور تیزگام راولپنڈی اسٹیشن پر پہنچ گئی، سردی اچھی خاصی تھی، فوراً ھی سامان سمیٹا اور اسٹیشن سے ٹیکسی لی اور اپنے محلے چوھڑ چوک پہنچ گئے، گھر کے سامنے والی گلی میں ٹیکسی کو رکوایا اور سامان ڈگی سے نکال کر گھر کی طرف چل دئے، سردی کی وجہ سے ھاتھ پیر کانپ رھے تھے گھر پر پہنچتے ھی کمروں کے تمام گیس کے ھیٹر آن کردیئے، کچھ دیر بعد سکون ملا، میں تو اپنی ننھی منی گڑیا کے ساتھ ھی مگن تھا، پڑوس سے گرما گرم کھانا بھی آگیا، کھانا کھا کر جیسے ھی فارغ ھوئے تو آس پاس کے جاننے والوں کا تو تانتا ھی بن گیا، سب فیملیز اور بچے ننھی مہمان کو دیکھنے اور مبارکباد دینے چلے آرھے تھے،!!!!!

    میں فوراً ھی کچھ ضرورت کی چیزیں لینے بازار چلا گیا، مگر دل ھی دل میں بیٹی کے بارے میں سوچتا ھی جارھا تھا اور ایک عجیب سی خوشی ھو رھی تھی، پہلے تو ایک بیٹے کا باپ تھا اب تو ایک بیٹی بھی اللٌہ نے دے دی تھی، بس ھر وقت بیٹی کو ھی دیکھتا رھتا تھا، اور خوب اس سے باتیں کرتا، بڑا بیٹا تو کبھی کبھی ناراض بھی ھو جاتا کہ اس پر ابھی کوئی توجہ نہیں دی جارھی، وہ غصہ میں آکر اپنی چھوٹی بہن کو تنگ بھی کرتا تھا، مگر پھر ڈانٹ بھی کھاتا تھا، بچوں میں بھی قدرتی اس وقت حسد کا مادہ پیدا ھوجاتا ھے جب اس کے بجائے زیادہ تر اس سے چھوٹے بچے کی طرف والدین کا رجحان ھوجاتا ھے اور پھر اس کے مزاج میں چڑچڑا پن آجاتا ھے، جس کا ھم اکثر خیال نہیں کرتے، جس سے آگے چل کر اس پچے کے ذہن پر برا اثر پڑسکتا ھے، اور اکثر یہی دیکھا بھی گیا ھے کہ اکثر اسی وجہ سے بہن بھائیوں میں سنجیدگی پائی گئی ھے اور بعض تو ایک دوسرے سے بات بھی کرنا پسند نہیں کرتے، جس کے لئے بہت ھی ضروری ھے کہ ھر بچے کے ساتھ بالکل ایک جیسا ھی سلوک روا رکھا جائے، تاکہ کسی بھی بچے کو آپس میں کوئی تفریق محسوس نہ ھو، مگر یہ تو قدرتی بات ھے کہ گھر میں ننھے مہمان کی خوب آؤ بھگت ھوتی ھے، بہرحال پھر بھی احتیاط ضروری ھے !!!!!!

    خیر میں بات کررھا تھا اپنی بڑی بیٹی کی جیسے جیسے وہ بڑی ھوتی گئی، اس سے اور زیادہ لگاؤ اور چاھت بھی بڑھتی گئی، بیٹے کے ساتھ بھی میں اسی طرح کا سلوک رکھتا تھا لیکن وہ بہت ھی شرارت تھا، وہ بھی اپنی بہن سے خوب کھیلتا رھتا اور جب وہ روتی تو پھر ڈانٹ بھی کھاتا تھا، بیٹی جب سمجھدار ھوئی تو اپنی والدہ کے چھوٹے موٹے کام میں ھاتھ بٹانے لگی، بعد میں دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کا مزید اضافہ بھی ھوگیا تھا لیکن بڑی بیٹی کا رکھ رکھاؤ سب سے مختلف تھا، وہ سب کا بہت خیال رکھتی اور ساتھ ھی اسے ھر ایک کی ضرورت کا علم بھی رھتا تھا، چھوٹے بہن بھائیوں کو نہلانا دھلانا، اچھے اچھے کپڑے پہنانا، گھر کی صفائی کا تو وہ خاص خیال رکھتی تھی، بچپن سے ھی ھر چیز کو قرینہ سے رکھتی، جس گھر میں بھی ھم رھے اس گھر کو خوب سجا کر رکھتی تھی، اس کے علاؤہ پڑھائی میں وہ بچپن سے ھی کلاس میں اوٌل پوزیشن لیتی رھی، آج بھی اس نے اسکے تمام انعامات اور شیلڈز کو حفاظت سے شوکیس میں سجا کر رکھے ھوئے ھے، گھر پر اس نے چھوٹے بچوں کیلئے ڈے کیئرسینٹر بھی کھولا ھوا ھے، جہاں تقریباً چھ سات بچوں کی تعلیم اور تربیت کا انتطام ایک کمرے میں کیا ھوا ھے جہاں اس نے بچوں کی تفریح کیلئے مختلف کھلونے اور ایک چھوٹا سا دو بچوں کا جھولا بھی رکھا ھوا ھے، اپنی چھوٹی بہنوں کی مدد سے ان تمام بچوں کی دیکھ بھال بھی کرتی رھی ھے، پانچ سال سے آتے ھوئے گود کے بچے بھی اب بڑے بھی ھوگئے ھیں، ایک ہفتہ پہلے سے ھی اب یہ ڈے کیئر سینٹر بھی ویران ھوگیا ھے، اب تمام آنے والے بچے اپنے اپنے گھروں میں افسردہ بھی ھیں، اور ضد کررھے ھیں کہ ھمیں باجی کے پاس جانا ھے، اسے ھمیشہ سے ھی چھوٹے بچوں سے بہت ھی زیادہ پیار رھا ھے،!!!!!

    آج بھی وہ اسی طرح گھر کا بہت خیال رکھتی ھے، میری دوائیوں کے وقت پر مجھے دوائی دیتی ھے، اپنی والدہ کو تو اس نے بالکل ھی آرام دے دیا ھے، وہ بالکل اب والدہ کی ھی طرح ان کے نقش و قدم پر چلتے ھوئے تمام گھر کی صفائی ستھرائی سے لے کر سب کے کپڑے دھونے، کچن میں کھانے پکانے کے ساتھ تمام کچن کی صفائی، برتن دھونے تک سارے کام خود ھی انجام دیتی ھے، ساتھ اپنی چھوٹی بہنوں کی بھی مدد لیتی ھے،اور انہیں ڈانٹتی بھی رھتی ھے، اور سارے کام سکھاتی اور سمجھاتی بھی رھتی ھے کہ اس کے اس گھر سے رخصت ھونے پر کسی کو بھی کوئی پریشانی نہ ھو، اور گھر کا تمام سودا لانے اور اس کا حساب کتاب رکھنے میں خاص طور سے اپنی والدہ کی مدد بھی کرتی ھے، اور میں اپنی بیٹی کی کیا تعریف کروں کچھ سمجھ میں نہیں آرھا، اس میں یہ تمام خوبیاں زیادہ تر اس کی والدہ کی ھی بہترین تربیت کا نتیجہ ھیں، اس کے علاوہ وہ باقائدہ نماز اور روزے کی پابند بھی ھے اور ساتھ ھی ھر سال گھر میں رمضان کے بابرکت مہینے میں آخری عشرے میں اعتکاف میں بھی بیٹھتی ھے، اور اب تک مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ جانے کے لئے تمام پروگرام بھی وہ خود ھی ترتیب دیتی رھی ھے،!!!!!!!!!

    یہ سوچتے ھی کلیجہ منہ کو آجاتا ھے کہ کچھ دنوں بعد وہ اس گھر سے رخصت ھو جائے گی، آنکھوں میں آنسو آجاتے ھیں، والدین کتنے ارمانوں سے اپنی بیٹیوں کی پرورش کرتے ھیں ساتھ بیٹوں کی بھی تربیت میں کسر نہیں چھوڑتے، لیکن بیٹیوں کے لئے تو خاص طور سے خیال رکھا جاتا ھے، اس کی تعلم و تربیت اور گھر کے تمام کام کاج کے علاؤہ رکھ رکھاؤ ھر طریقے سے بہتر سے بہتر کرتے ھیں، وہ صرف اس لئے کہ جب وہ دوسرے گھر جائے تو کسی بھی اچھی تربیت کی کمی نہ رہ جائے، اور وہاں پر ان کی بیٹی کی واہ واہ ھو اور وہ اتنے خوش ھوں کہ اسے وھاں پر بھی اسکے تمام سسرال والے اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں سے بھی بڑھ کر اسے پیار دیں،!!!!

    اللٌہ تعالیٰ سے بس یہی دعاء کرتا ھوں کہ ھر بہن اور بیٹی کو اسکے اپنے گھر یعنی سسرال میں اتنی زیادہ محبت ملے کہ وہ اپنے میکے کی چاھت کو ھی بھول جائے، آمین،!!!!

    اختتام،!!!!
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ثم آمین بجاہ سید المرسلین :saw:

    بابل کی دعائیں لیتی جا ، جا تجھ کو سکھی سنسار ملے
    میکے کی کبھی نہ یاد آئے سسرال میں اتنا پیار ملے

    [youtube:2tsvq1ys]http://www.youtube.com/watch?v=o88q_aUPCQo[/youtube:2tsvq1ys]​
     
  15. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    محترم عبدالرحمٰن سید صاحب! اللہ پاک ہماری بہن، مطلب آپ کی بیٹی کو سدا خوش رکھے۔ شادی کے انتظامات اور باقی سب کچھ خیر خیریت سے طے پائے۔ (آمین)
    آمین ثم آمین
     
  16. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ عبدالجبار بھائی،!!!!
    آپ کی ان خوبصورت دعاؤں کا،
    خوش رھیں،!!!
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہ لڑی میں نے تلاش تو کی ھے مگر یہ عنوان بہت ہی سنجیدہ ھے یہ رخصتی والا منظر نہ میں دیکھ سکتی ھوں نہ شاید بیان ہی کر سکتی ھوں اور کسی کا بیان کردہ پڑھنا تو اور بھی تکلیف دیتا ھے یہ کیسا نظام ھے کہ لڑکیوں کو ایک دن وہی گھر چھوڑنا پڑتا ھے جس میں وہ کسی شہزادی کی طرح راج کرتی ھیں ایسے عنوانات پہ لکھنا میرے لئے جان جوکھوں کا کام ھے مجھ سے کوئی اور کام کروا لیں سید جی مگر اب میں نے پرانی لڑیوں میں نہیں جھانکنا اس لڑی نے جھے اتنا اداس کیا ھے کہ مجھے کچھ سوجھ نہیں رھا میں جذباتی تو نہیں ھوں مگر کبھی کبھی یہ دورہ پڑتا ضرور ھے ، اپنوں سے دوری کتنی جان لیوا ھوتی ھے اس حقیقت سے صرف خواتین ہی واقف ھوتی ھیں بس مجھ سے نہیں‌لکھا جاتا اب کچھ :rona: :rona: :rona: :rona: :rona: :rona: :rona:
     
  18. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    پہلی بات تو یہ ہے خوشی بہنا کہ لڑکیاں یعنی شہزادیاں وہی گھر اسلیئے چھوڑتی ہیں تا کہ اگلے گھر جا کے ملکہ عالیہ بن سکیں۔ خیر اس میں بھی اپنی اپنی قسمت کا دخل ضرور ہوتا ہے۔ جو ماں باپ کے گھر سینڈریلا ہوتی ہیں وہ اگلے گھر بھی زندگی بھر سینڈریلا ہی رہتی ہیں
    دوسری بات یہ کہ اس میں اتنا جذباتی ہونے کیا کیا ضرورت ہے؟ :soch:
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    پہلے دعوت پہ بلائیں پھر بتاؤں گی
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    [youtube:1xc9xzeq]http://www.youtube.com/watch?v=FiR0AsnLAB8[/youtube:1xc9xzeq]​
     
  21. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جب سے میری بیٹی رخصت ھوئی ھے، میں اپنے آپ کو نہ جانے کیوں ادھوارا سمجھنے لگا ھوں، ایسا لگتا ھے کہ میری کوئی قیمتی چیز کھو گئی ھے، ھر کمرے ھر دیوار سے اسی کی ھی آوازیں مجھے سنائی دیتی ھیں، اور ساتھ ھی ھماری بیگم بھی اداس اور خاموش رھتی ھیں، جبکہ وہ اپنے سسرال میں بہت خوش ھے، اور سب اسکا بہت خیال رکھتے ھیں، اور اسکے ساس سسر جو اب اس کے ھی والدین ھیں، اسے اپنی بیٹی کی طرح چاھتے ھیں، اور ھمارے داماد جی تو اس پر ھزار جان سے قربان ھیں،!!!!!!!

    اللٌہ تعالیٰ ھماری تمام بیٹیوں اور بہنوں کو ان کے سسرال میں خوش و خرم رکھے، اور ڈھیروں پیار اور محبت ملے، آمین،!!!!!!!!!!!
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میرا دل تو سب کچھ پڑھ کے ہی بھرا ھوا تھا رہی سہی کر نعیم جی کے گیت نے پوری کر دی


    [​IMG]
    [​IMG]

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    345/toosadgk1.png[/IMG][/URL]
     
  23. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ھمیشہ خوش رھیں، نعیم بھائی،!!!!!!
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پتہ نہیں کیا بات ہے اس لڑکے " علی عباس " کی آواز میں اتنا درد ہے کہ جتنی بار بھی یہ گیت سنا
    میری آنکھیں ضرور اشکبار ہوئیں

    اے اللہ پاک ! اپنے محبوب نبی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دختر مطہرہ سیدہ فاطمۃ الزاہرا رضی اللہ عنہا کا صدقہ سب والدین کی بیٹیوں اور سب بھائیوں کی بہنوں‌کو اپنے اپنے گھروں میں دائمی و لازوال خوشیاں‌عطا کرنا۔
    اور ان سے ہر طرح کے دکھ درد کو ہمیشہ دور رکھنا ۔ آمین
    :rona:
     
  25. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    آمین ثم آمین :dilphool:
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہنا - آپ نے اوپر علی عباس کے کلپ پر کوئی تبصرہ نہیں‌کیا ؟
    سنیں اور مجھے بتائیں نا پلیز
     
  27. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سوری ابھی نہیں ابھی موڈ ہنسنے والا ہے :dilphool:
     
  28. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :a191: :a165: :a165:
    :titli: :titli: :titli: :titli:




    ذرا اک نظر--------اردو ادب /تلقین انقلاب
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہ تو رخصتی کی لڑی تھی یہاں تو خدا حافظ کہہ دیتے
     
  30. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    آمین ثم آمین ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں