1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

واضح مقاصد کا تعین ،کامیابی حاصل کرنے کا ہنر

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏10 مئی 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    واضح مقاصد کا تعین کرنے سے آپ کامیابی حاصل کرنے کا ہنر سیکھ سکتے ہیں۔ اپنے واضح اور ترتیب وار مقاصد کے لیے آپ بہتر لائحہ عمل ترتیب دے کر اپنی تمام صلاحیتیں ان کے حصول کے لیے وقف کر سکتے ہیں اور اعلیٰ کامیابی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ مقاصد کو ترتیب دینے اور ان کے حصول کے لیے کوشش کرنے سے آپ کی صلاحیتوں میں کئی گناہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ مقاصد کا تعین زیادہ دشوار نہیں، اس کے لیے سب سے پہلے تو ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایک صفحہ اور ایک قلم ہو۔ آپ اپنے مقاصد کو تحریر کرکے ان کے حصول کے لیے کوشش شروع کر دیں۔ اپنے عظیم مقصد کے حصول کے لیے صبح اٹھنے کے بعد خود کو یاددہانی کروائیں اور روزانہ ایک نئے جذبے سے سرشار ہو کر اس کے حصول کے لیے محنتکریں۔ لوگوں کو کامیابی کے لیے تحریک دینے والا عظیم مقرر زگ زیگلر کہتا ہے ”اپنے مقاصد کو لکھنے سے آپ ادھر ادھر بھٹکنے کی بجائے یک طرفہ ہو کر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے محنت کرتے ہیں۔“ ایک صفحے پر اپنے مقاصد کو تحریر کرنے سے وہ مقاصد آپ کے لاشعور کا بھی حصہ بن جاتے ہیں اور جب یہ مقاصد آپ کے لاشعور کا حصہ بن جائیں تو آپ خود کارانہ انداز میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے چوبیس گھنٹے مسلسل جدوجہد کرتے ہیں، چاہے وہ شعوری طور پر ہو یا لاشعوری طور پر۔ اس سے آپ کی زندگی میں پیش آنے والے حالات اور مقاصد میں ہم آہنگی پیدا ہو جاتی ہے۔ کامیابی کے حصول کے لیے آپ کو نئے نئے خیالات سوجھتے ہیں۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ آپ کو اپنے مسائل کا حل مختلف کتابوں، کالموں اور لوگوں حالات و واقعات سے ملنا شروع ہو جاتا ہے۔ ہر وقت آپ نئے تجربات سے زیادہ سے زیادہ سیکھتے ہیں۔ آپ میں اپنے مقصد کے حصول کے لیے قوت اور جوش و ولولہ پیدا ہو جاتا ہے اور آپ انتہائی سرعت سے ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔
    37-1.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں