1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وادی جن: جنات کی وادی یا ایک معجزہ

'متفرق تصاویر' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏25 مئی 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    اسلام علیکم ؛سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ سے شمال مغرب کی جانب35کلو میٹر کے فاصلے پر واقع مقام وادی جن جنس و نسل کی قید سے آزاد ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے۔ یوں تو عرب کے تپتے صحراؤں میں بچھا ہوا سعو دی عرب ہر مسلما ن کے لئے تاریخی اور مذہبی حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے مگر ہر سال یہاں حج و دیگر ایام میں بھی عمرہ کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں مسلمانوں کے لئے اپنے مذہبی فرائض کی انجام دہی کے علاوہ پر سراروادی جن کو دیکھنا اور اس کی حقیقت کے بارے میں جاننے کی جستجو اپنی جگہ موجود رہتی ہے۔ اکیسوی صدی کے اس دور میں جب کہ انسان اپنی عقل اور تجربے کو ہی اپنے اردگرد موجود اشیاء کو پرکھنے کی کسوٹی سمجھنے لگا ہے تو اس کے لئے وادی جن کی حقیقت اور اس سے منسلک بے شمار واقعات پر یقین رکھنا کافی دشوار معلوم ہو تاہے۔ لیکن باوجود اس کے جب انسان خود ذاتی طور پر کسی منفرد تجربے سے گزرتا ہے اور وہ کسی انہونی چیز کو اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے تو اس کے لئے اس پر یقین کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا کیو نکہ یہ شایدانسان کا ماننا ہے کہ عقل تودھوکہ دے سکتی ہے لیکن آنکھ نہیں۔ایسے ہی ایک تجربے سے گزر اس لکھاری کا بھی ہوا جو گزشتہ دنوں عمرہ کے ادائیگی کے لئے سعودی عرب گیا۔ بہت سے دوسرے افراد کی طرح مجھ میں بھی وادی جن کے واقعات کو سن کو اس کو خود سے دیکھنے اور تجربہ کرنے کی لگن پید ا ہوئی۔ وادی جن کی حقیقت کچھ یوں ہے کہ یہاں آپ اگر اپنی گاڑی کے انجن کو بند کر دیں اور اس کے گیئر کو نیوٹرل پر رکھ دیں تو آپ کی گاڑی خود بخود 120کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنا شروع ہو جاتی ہے اور یہ سلسلہ 14کلو میٹر تک مسلسل جاری رہتا ہے۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ وادی جن جہاں پر گاڑی کاانجن بند کر دیا جائے اور اس کے گیئر کو نیوٹرل کردیا جائے وہ ایک چڑھائی ہے یعنی کے گاڑی نیچے سے اوپر کی جانب جاتی ہے اور و ہ بھی 120کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے۔ وادی جن میں اپنی اور اپنے پاس گاڑی کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے بھی اس تجربے کو آزمایا اور ایسا کرنے کے بعد اس وادی سے منسلک واقعات پر یقین رکھنے کے علاوہ میرے پاس بھی کوئی چارہ نہیں رہا۔میرے ذاتی تجربے سے یہ بھی ثابت ہو ا کہ وادی جن پر آپ اس مخصوص جگہ پر کوئی بھی چیز رکھ دیں جیسے کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے پانی کو بہا یا تو وہ بھی خود بخود اوپر کی طرف بہنے لگ پڑا۔ یہاں وادی جن کے متعلق ایک اور بات بھی آپ کے علم میں لاتا چلوں کہ اگر آپ گاڑی کے انجن کو بند کئے بنا اس کو وہاں سے گزاریں گے تووہ 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ تیز نہیں چلے گی لیکن جب گاڑی کا انجن بند ہو اور اس کا گیئر نیوٹرل پر رکھا جائے تو وہ خود بخود 120کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 14کلو میٹر کے فاصلے تک چلتی ہے ۔وہاں کے مقامی لوگوں میں وادی جن کے حوالے سے مختلف باتیں زد عام ہیں کچھ کے نزدیک یہاں جنا ت رہتے ہیں جو کہ گاڑی یا وہاں پر رکھی کسی بھی چیز کو آگے کی طرف دھکیلتے ہیں اسی لئے اس وادی کو وادی جن کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے برعکس کچھ علماء اس وادی کی بارے میں تاریخ پس منظر میں بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت حضور ﷺ کے پاس آئی اور کہا کہ یا رسول اللہ ﷺ ایک چور میر ے گھر سے چوری کرکے بھاگ گیا ہے اور اس نے بتایا کہ وہ چور اس راستے سے گیا ہے تو آپ ﷺ نے دعا فرمائی تو وہ چور واپس آگیا اور وہ اس مقام سے آگے نہ جا سکا۔ بہر حال اس مقام کی حقیقت کیا ہے یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن اس مقام پر ذاتی تجربہ کرنے کے بعد اس سے جڑے واقعات اور اس کی پرسراریت پرمیرا یقین پختہ ہو گیا ہے۔(بشکریہ عبداللہ خان صاحب )
     
    جان شاہ اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    (بشکریہ احمد زبیر صاحب ،پاکستان ٹی وی ڈاٹ ٹی وی)
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    لفظ جن میں نون پہ شد ہے اور اس طرح اس لفظ کا مادہ ہوا - جیم - نون - نون

    اس لفظ کے معنی ہیں کوئی شے جو کبھی نظر آئے اور کبھی نظر نہ آئے۔

    انسان سے پہلے جن کی تخلیق ہوئی۔ اور ان کی ماہیت آگ ہے۔ پہلے پہل زمینی کرہ آگ کی مانند دہکتا ہوا تھا۔

    مگر ضروری نہیں جو کچھ ہم دیکھیں وہی جنات کی کرامات ہی ہوں۔ ممکن ہے قانون طبعیات کے باعث کچھ جگہوں پر کشش ثقل میں تبدیلی آجاتی ہو۔
    اب ہمارے ملک میں دھاندلی ہوتی ہے کیا اس میں بھی جنات کا ہاتھ ہے ؟؟؟؟
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    غوری چاچو ! آپ بھی بھولے ہی ہیں ۔ ۔ ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں