1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

واحد بلوچ چار ماہ لاپتہ رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از چوتھا انسان, ‏6 دسمبر 2016۔

  1. چوتھا انسان
    آف لائن

    چوتھا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2016
    پیغامات:
    237
    موصول پسندیدگیاں:
    49
    ملک کا جھنڈا:
    چار ماہ سے زیادہ عرصے قبل لاپتہ ہونے والے معروف بلوچ سماجی کارکن واحد بلوچ واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔
    واحد بلوچ کی بیٹی ماہین بلوچ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد صحیح سلامت گھر لوٹ آئے ہیں ۔
    واحد بلوچ کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی واپسی کے بارے میں مزید معلومات نہیں دی گئی ہیں ۔
    کراچی کے علاقے چاکیواڑہ سے تعلق رکھنے والے واحد بلوچ 26 جولائی 2016 کو کراچی آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے ۔
    ان کے رشتے داروں نے واحد کے اغوا کا الزام پاکستان کے خفیہ اداروں پر لگایا تھا جبکہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا ۔
    بعد ازاں کراچی پولیس نے دو ماہ کی تاخیر کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر واحد بلوچ کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کی تھی ۔
    واحد بلوچ کراچی سول ہسپتال میں بطور ٹیلی فون آپریٹر ملازم تھے اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بلوچ مصنفین کی کتابیں اور پوسٹرز شائع کرنے میں ان کی مدد کیا کرتے تھے ۔
    اس کے علاوہ وہ بلوچ انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج و سیمیناروں میں بھی باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے ہیں ۔
    پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن کو بھی عبدالواحد بلوچ کی گمشدگی کی درخواست دی گئی تھی ۔ یاد رہے کہ اس کمیشن کو رواں سال کے سات ماہ میں 300 سے زائد لاپتہ افراد کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔
    پاکستان میں صوبہ بلوچستان اور سندھ سے گذشتہ ایک دہائی سے سیاسی ، سماجی اور ادبی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔
    حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھی کمیشن بنایا گیا تھا ، جس کے پاس 100 سے زائد درخواستیں زیر سماعت ہیں ، یہ افراد کوئٹہ ، مستونگ ، خصدار ، ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔
     
  2. چوتھا انسان
    آف لائن

    چوتھا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2016
    پیغامات:
    237
    موصول پسندیدگیاں:
    49
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ باجوہ تو بنتا ہے !!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں