1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیکی کر دریا میں ڈال

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏18 جولائی 2011۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    میں اپنے گاؤں گیا ہوا تھا۔ بھانجے نے فرمائش کی کہ ماموں میں نے ایک کمپیوٹر خریدنا ہے۔میں نے کہا کہ بیٹا کمپیوٹر خریدنے کے دو طریقے ہیں۔ایک یہ کہ مجھے بتاؤ آپ کس طرح کا کمپیوٹر لینا چاہتے ہو اور میں آپ کو کم از کم قیمت میں دلوا دیتا ہوں اور یا پھر مجھے قیمت بتادو اور اس میں جو بہترین کمپیوٹر مل سکتا ہے وہ میں دلوا دیتا ہوں۔ یہ سن کر بہن بولی کہ کمپیوٹر پانچ ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ کا نہ ہو۔میں نے حامی بھر لی اور واپس پنڈی آ گیا۔ ایک دو دن تو دفتری مصروفیات میں گزرے اور پھر ایک دن دفتر سے واپس آ کر میں کمپیوٹر خریدنے نکل کھڑا ہوا۔
    کمپیوٹر کی مارکیٹ میری پسندیدہ جگہ ہے۔ایک دوکان سے دوسری دکان پر ہوتے قیمتیں پوچھتے آخر میں اس دکان پر پہنچ گیا جہاں سے میں اکثر خریداری کرتا ہوں۔ کمپیوٹر پسند کر کے مول تول ہوا اور میں بتائی گئی حد میں ایک مناسب کمپیوٹر لینے میں کامیاب ہو گیا۔ کمپیوٹر کی تیاری میں کچھ وقت لگا جو میں نے گپ شپ اور معلومات کے تبادلے میں صرف کیا۔ کمپیوٹر تیار ہو جانے کے بعد میں نے رقم ادا کی اور گاڑی کی سمت آیا۔ راستے میں میرے موبائل نے شور مچانا شروع کیا تو میں کمپیوٹر کو ایک طرف رکھ کر بات کرنے لگا۔ معمول کی کال تھی اور جلد ہی بات ختم کر کے میں نے موبائل واپس جیب میں رکھا اور گاڑی کی طرف بڑھا۔
    گاڑی کھول کر میں کمپیوٹر رکھ ہی رہا تھا کہ ایک خوش پوش آدمی میری طرف بڑھا اور مہذب لہجہ میں بولا "سر آپ کس طرف جا رہے ہیں؟" میں نے کہا بھائی میں نے فیض آباد کی طرف جانا ہے۔وہ بولا "فیض آباد جانے کے لیے تو آپ کو اگلے چوک سے مڑ کر آنا ہو گا۔ کیا آپ مجھے اس چوک تک لے جا سکتے ہیں؟ میں نے چونکہ بہ ہر صورت مطلوبہ چوک سے گزرنا تھا اس لیے میں نے اس کو ساتھ بٹھا لیا۔
    کمپیوٹر رکھ چکنے کے بعد میں نے گاڑی اسٹارٹ کی اور چل پڑا۔تمام راستے وہ شخص میری نیکی کا ذکر کر کے میری تعریفیں کرتا رہا اور لوگوں کے بے حس ہو جانے کا رونا روتا رہا۔ چوک سے تھوڑا پہلے ہی اس نے کہا کہ مجھے سائیڈ پر اتار دیں۔گاڑیوں کے رش میں جگہ بناتا میں سائیڈ پر آیا اور گاڑی روک دی میرے پیچھے آنے والی گاڑی اشارہ جلتا ہونے کے باوجود میرے بہت قریب آ گئی اور مجھے رکتا دیکھ کر ہارن بجانے لگی میں نے ہاتھ سے اشارہ کر کے گاڑی کے ڈرائور کو تسلی دی اور اس نے مجھے جارحانہ نظروں سے دیکھا مگر ہارن سے ہاتھ اٹھا لیا۔میرے ساتھ لفٹ لینے والے شخص نے میرا شکریہ ادا کیا اور دروازہ کھول کر باہر نکل گیا۔اور ساتھ ہی میں نے گاڑی آگے بڑھا دی۔
    ابھی 100 گز بھی نہ چلا ہوں گا کہ مجھے اپنا جیب ہلکا محسوس ہوا۔ دیکھا تو میرا محبوب موبائل غائب تھا۔ فوراً گاڑی سائیڈ پر لگائی۔ اتنی رش میں گاڑی کو واپس موڑنے کا تو کوئی موقعہ ہی نہ تھا گاڑی روک کر بغیر لاک کیے اس طرف دوڑا جہاں لفٹ لینے والے کو میں نے اتارا تھا۔ اس جگہ تین چار گنجل نما گلیاں تھیں اور وہ شخص نہ جانے کس گلی میں گم ہو گیا تھا۔قریب ترین دکانوں کا سلسلہ چوک سے دائیں طرف تھا۔ گاڑی میں بیٹھا اور فوراً ایک پبلک کال آفس پہنچا اور اپنے نمبر پر کال کی، معلوم ہوا کہ میرا موبائل فون بند کیا جا چکا ہے۔
    گاڑی واپس موڑی اور ایک موہوم سے امید پر مختلف سڑکوں پر جو ان گلیوں کے گرد واقع تھیں پھرتا رہا مگر بے سود اور آخرکار وقت ضائع کر کے نامراد گھر پہنچا۔
    گھر پہنچ کر باری باری سب کے لیے کہانی دھرائی۔ اور سب کا متفقہ تجزیہ یہی رہا کہ کسی انجان کو لفٹ دینا ایک بہت بڑی غلطی ہے۔
    اگلے دن نئی سم نکلوا کر دوسرے موبائل میں ڈالی تو ایک دوست کی کال آ گئی۔ شکایت کرنے لگا کہ فون کیوں بند کیا ہوا تھا۔ جب اسے تمام قصہ سنایا تو کہنے لگا "اور لفٹ دے انجان لوگوں کو۔ تجھے سبق حاصل ہو گیا ہے اب کسی کو لفٹ نہیں دیا کرے گا"۔ میں نے کہا جو اس نے کیا وہ اس کا ظرف تھا اور جو میں کرتا ہوں وہ میرا ظرف ہے۔ کسی کم ظرف کی حرکت مجھ سے میرا عمل نہیں چھین سکتی اور میں کسی کو بھی لفٹ سے نہ تو پہلے انکار کرتا تھا اور نہ ہی اس کے بعد کرؤں گا۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    اچھے برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں‌مگر ایک شخص کی برائی بہت ساری مجبوروں کی مدد منع کردے تو یہ انصاف نہیں‌ہے
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    واصف بھائی آپ کے ساتھ تو یہ واقعہ پتا نہیں کب پیش آیا لیکن میرا تازہ واقعہ سن لیں جو کل رات کو پیش آیا یعنی شبِ برات کو۔ ہوا یوں کہ میں فیکٹری سے گھر جانے کے لیے نکلا تا کہ شبِ برات پر گھر پہنچ سکوں بھوک لگی تھی لیکن کھانا کھانے کےلیے فرصت نہیں تھی لیٹ ہو رہا تھا اور مغرب کا وقت ہو چکا تھا۔ چنانچہ ایک بیکری میں گھسا اور ایک پیسٹری اور سافٹ ڈرنک کی ایک بوتل لی اس وقت میرے علاوہ دکان پر صرف ایک گاہک موجود تھا۔ میں نے بل ادا کرنے کے لیے پیسے نکالنے کے لیے موبایل کاؤنٹر پر رکھا اور اور پیسے نکال کر دکاندار کو دیے۔ اور اسی طرح باہر آ گیا۔ بیکری کے سامنے ایک شاپ پر سے موبایل میں بیلنس ڈلوانے کے لیے گیا۔ اور یاد آیا کہ موبایل بیکری میں ہی رہ گیا ہے۔ دوبارہ بیکری میں آیا تو وہ بندہ جا چکا تھا جو میرے علاوہ بیکری میں موجود تھا۔ مالک سے پوچھا کہ میرا موبایل رہ گیا ہے تو اس نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ فورا اس کے موبایل سے نمبر ڈایل کیا ایک بار رنگ گئی اس کے بعد آف ہو گیا۔ پریشانی کی حالت میں وہیں کھڑا ہو گیا۔ مالک کہنے لگا کہ ایک ہی بندہ تھا ادھر اس نے کیک لینا تھا اور لیے بغیر چلا گیا۔ شاید اس کا کارنامہ ہو۔ خیر اسی پریشانی کے عالم میں وہاں کھڑے کھڑے کوئی دس منٹ گزر گئے اتنے میں وہی بندہ دوبارہ آیا۔ اور سیدھا فریج کی طرف گیا اور کیک نکال کر لایا۔ میں نے دوکاندار سے پوچھا "یہی بندہ تھا نا؟" دوکاندار بولا "جی یہی تھا" ساتھ ہی بندہ بولا " جی مجھے آپ کے موبائل کا نہیں پتا" میں نے کہا "موبائل کی تو کسی نے بات ہی نہیں‌کی لیکن تم نے خود بول کر ثابت کر دیا کہ موبائل تمہارے پاس ہے" اسے پکڑ لیا لیکن وہ مسلسل انکار کرتا رہا۔ ادھر اچھا خاصا تماشا لگ گیا۔ میں نے فیکٹری سے لڑکوں کو بلوالیا اور اس بندے کو پکڑ کر فیکٹری میں لے آیا۔ پیار سے بھی سمجھایا، یہ بھی کہ موبایل رکھ لو صرف سم اور میموری کارڈ واپس کر دو۔ حالانکہ موبائل بھی کافی مہنگا تھا۔ لیکن میں پھر بھی کمپرومائز کرنے پر تیار تھا۔ تنگ آ کر پانچ ہزار روپے بھی اس کے سامنے رکھے۔ کہ یہ بھی رکھ لو موبائل بھی لیکن سم اورمیموری کارڈ واپس کر دو۔ لیکن اس کی وہی ضد۔ پھر تنگ آ کر وہ بھی کیا جو میں نہیں کرنا چاہتا تھا کہ خدا نخواستہ بےگناہ ہوا تو ایسا کرنا غلط ہو گا۔ یعنی اس کو دو چار لگا بھی دیں۔ اتنے میں اس کے گھر والے آ گیے۔ اور اس کی شرافت کی گواہی دینے لگ گئے۔ آخر تنگ آ کر میں نے اس کے والد کو کہا کہ اپ حلف دے دو کہ اس نے کبھی چوری نہیں کی اور اسے لے جاؤ۔ اس نے حلف دیا اور لڑکے کا ہاتھ پکڑا اور اپنی راہ لی۔ اور میں سوچتا رہ گیا کہ اتنے بابرکت اور مقدس لمحات میں بھی لوگ ایسا کرنے سے نہیں چُوکتے۔ اللہ کریم ہم سب کو ہدایت دے۔
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    اللہ ان احمقوں کو ہدایت دے
     
  5. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    جناب بلال صاحب ، انا اللہ و انا الیہ راجعون ،
    ہم آپ کے دکھ میں شریک ہیں ، اور اردو منظر پر آپ کے اس حادثے کے بارے علم ہوا تو آپ کے غم میں شریک ہونے ادھر پہنچ آیا ، اللہ تعالی ہمیں عقل سلیم عطا فرمائیں اور چوری اور اس کے مضمرات سے بچنے کے لیے دعا گو ہیں ،
     
  6. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    بلال بھائی اس آدمی کا فوراً اسی دکان پر واپس آنا اس بات کی دلیل ہے کہ موبائل اس شخص نے نہیں اٹھایا کیونکہ چور چاہے وہ بہت ہی منجھا ہوا چور ہی کیوں نہ ہو اتنی دیدہ دلیری نہیں دکھا سکتا۔ سامنے کی بات ہے کہ اگر موبائل اٹھایا گیا ہے تو موبائل کا مالک اس دکان پر واپس ضرور آئے گا۔ موبائل برامد ہو جانے سے زیادہ چور کو اس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ محض اس کی موجودگی اس کے لیے مصیبت کا باعث بن سکتی ہے جو کہ کم از کم ٹھکائی ہو جانا ہے۔

    دیگر امکانات پر بھی غور کر لیں۔ ہو سکتا ہے کہ بیکری میں‌آنے سے پہلے آپ کا موبائل نکل چکا ہو۔ یا پھر بیکری والے یا اس کے کسی ملازم کی نیت میں فتور ہو۔
     
  8. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    آپ دونوں کے نقصان کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ :y_crying:
    آئندہ احتیاط کیجیے گا
    اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان لوگوں ہو ہدایت بخشے۔
    اور الکرم جی آپ حوصلہ دینے کی بجاے غصہ میں کیوں آ گئے؟
     
  9. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    اور الکرم جی آپ حوصلہ دینے کی بجاے غصہ میں کیوں آ گئے؟[/quote]


    بیٹا جی بھُولنے والے کا کوئی قصُور نہیں؟
    چلو جی ؛ بقول چؤہدری شُجاعت مِٹّی پاؤ
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    مٹی سے موبائل خراب ہوجائیگا
     
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    خراب ہو بھی گیا تو کون سا ہمارے پاس ہے ۔۔وہ تو چور کے پاس ہے۔
     
  12. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    واصف بھائی ان امکانات پر میں‌نے بھی غور کیا تھا لیکن جن وجوہات کی بنا پر اس پرمیرا شک پختہ تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ میرے علاوہ اس وقت بیکری پر وہی گاہک تھا۔ دوسرا وہ کیک لیے بغیر چلا گیا تھا، مالک نے یہ بات بتائی تھی کہ اس نے کیک کا بولا اور اچانک چلا گیا۔ دوسری بات اس وقت مالک بھی اکیلا تھا بیکری پر۔ اور اس کے علاوہ یہ کہ میں نے بیکری کے مالک کے موبائل سے اپنے موبائل پر فون کیا تھا۔ تو بیل جا رہی تھی۔ پھر بند ہو گئی اس دوران مالک میرے سامنے کھڑا رہا۔ تیسری بات یہ کہ جب وہ آیا تو میں نے مالک سے پوچھا کیک لینے والا بندہ یہی تھا نا؟ مالک بولا جی یہی تھا۔ اور اس کے ساتھ ہی اس بندے کے منہ سے یہ نکلا کہ "مجھے آپ کے موبائل کا نہیں‌پتا۔" حالانکہ ہم نے موبائل کا ذکر بھی نہیں‌کیا تھا۔ بہر حال ۔۔۔۔!!!!
     
  13. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

     
  14. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

     
  15. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    :thnk: ۔
     
  16. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیکی کر دریا میں ڈال

    واصف جی اور ملک بلال جی میری تمام ہمدردیاں اور بہت سی دعائیں آپکے ساتھ ہیں کہ آپکا موبائل واپس مل جائے۔۔۔آمین
    اللہ تعالی ہم سب کو سیدھے اور سچے راستے پہ چلائے ہمیشہ ۔۔۔آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں