1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیپرا نے بھی عوام پر بم گرا دیا، بجلی 1 روپے 56 پیسے مہنگی کر دی گئی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نیپرا نے بھی عوام پر بم گرا دیا، بجلی 1 روپے 56 پیسے مہنگی کر دی گئی
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ رواں سال اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حالیہ اضافی رقم صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادا کرنا ہوگی۔

    نیپرا کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    خیال رہے کہ نیپرا نے گزشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی تھی۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کا 11 سہ ماہی کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

    کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے اور ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیپرا نے جولائی 2016ء سے مارچ 2019ء کے عرصہ کے لیے فیصلہ جاری کیا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں