1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیم گرم پانی کے حیران کن فوائد ...... تحریر : نجف زہرا تقوی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 مارچ 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نیم گرم پانی کے حیران کن فوائد ...... تحریر : نجف زہرا تقوی

    سب ہی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ پانی پینا ہماری زندگی کے لیے کس قدر ضروری ہے،اور اسی لیے اکثر ڈاکٹر صحت مند زندگی کے لیے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں،لیکن کیاآپ اس بات سے واقف ہیں کہ صرف ٹھنڈا پانی ہی نہیں بلکہ نیم گر م پانی پینا بھی ہمیں متعدد حیرا ن کن فوائد پہنچا سکتا ہے۔

    نیم یا ہلکا سا گرم پانی جو آسانی سے پیا جا سکے وہ ہمیں کتنے فوائد پہنچا سکتا ہے آئیے درج ذیل مضمون میں اس حوالے سے آپ کو تفصیل سے بتائیں۔
    نیم گرم پانی صحت مند میٹا بولزم کی بحالی کے لیے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔اگر وزن میں کمی چاہتے ہیں تو نیم گرم پانی پیجئے۔اپنے میٹا بولزم کو فعال رکھنے کے لیے روزانہ صبح ایک مگ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینا چاہیے۔
    نیم گرم پانی پینے سے آپ کے ناک اور گلے میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہو جاتی ہیں۔اس کے علاوہ نیم گرم پانی آپ کو نزلہ،کھانسی اور گلے کی خراش سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔نیم گرم پانی آپ کی سانس کی نالی کو بھی آرام پہنچاتا ہے۔ایسی خواتین جنہیں حیض یا ماہواری کے دوران مختلف قسم کی دردوں اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہیں بھی نیم گرم پانی پینا چاہیے۔یہ مخصوص ایام میں پیدا ہونے والی تکالیف کو کم کرتا ہے اور جسم کو سکون پہنچاتا ہے۔
    نیم گرم پانی کا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔جب آپ نیم گرم پانی پیتے ہیں تو آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور آپ کو پسینہ آتا ہے جس کے ساتھ ہی آپ کے جسم میں موجود زہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں۔نیم گرم پانی لیموں کا رس شامل کر کے پینے سے آپ کو بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔نیم گرم پانی پینا آپ کو قبل از وقت بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔سب سے پہلے یہ جسم میں موجود ان زہریلے مادوں کو ضائع کرتا ہے جو آپ کو تیزی سے بوڑھا کر رہے ہوتے ہیں۔اس کے بعد آپ کی جلد کے خلیوں کی مرمت کرتا ہے اور اسے لچکدار بناتا ہے۔نیم گرم پانی پینے سے آپ کی جلد خوبصورت اور ہموار ہو جاتی ہے۔
    اگر آپ خوبصورت اور چمکدار بال چاہتی ہیں تو پھر نیم گرم پانی پینا شروع کر دیں۔یہ آپ کے بالوں کی جڑوں کو توانائی بخشتا ہے جس کی بدولت آپ کے بال مضبوط اور صحت مند ہو جاتے ہیں۔اس کے علاوہ نیم گرم پانی پینے سے آپ کے بال خشکی سے بھی محفوط رہتے ہیں۔نیم گرم پانی آپ کے خون کی گردش کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی کرتا ہے جو کہ آپ کے اعصابی نظام کے لیے بہترین ہے۔اس عمل سے آپ کے پٹھے بھی حرکت میں رہتے ہیں اور ان میں مضبوطی بھی آتی ہے۔
    اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی جلد کیل مہاسوں سے محفوظ رہے تو پھر ضرور نیم گرم پانی پینا شروع کر دیں۔یہ پانی جسم میں موجود ان تمام انفیکشنز کا خاتمہ کر دیتا ہے جو چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں کا باعث بن سکتے ہیں۔نیم گرم پانی کا استعمال نظامِ انہضام کے لیے بھی بہترین ہے۔کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے سے آپ کے کھانے میں موجود تیل درست انداز میں ہضم نہیں ہو سکتا۔یہ تیل آپ کی آنتوں کے ساتھ رہ کر آپ کو کینسر کا مریض بنا سکتا ہے۔اس لیے کوشش کریں کہ کھانے سے پہلے یا درمیان میں پانی پئیں ،اس سے آپ کا نظامِ ہضم بہتر ہو گا۔​
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں