1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیب کے شہباز شریف سے 21 سوالات

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏24 جنوری 2018۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    نیب کے شہباز شریف سے 21 سوالات
    وہ جن کو نیب کی طرف سے چائے پہ بلایا گیا تھا نیب کی طرف سے مہمان کو پیشی پر جو چائے اور دیگر لوازمات پیش کئے گئے تھے،ان کی ایک جھلکی ملاحظہ کیجئے۔ وہ جو گاتے ہوئے گئے تھے کہ
    نیب نے مجھے چائے پہ بلایا ہے
    چائے پینے کے بعد روتے ہوئے نکلے تھے۔
    Picture1.jpg

     
    پاکستانی55، ناصر إقبال اور زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں کرپشن کا کینسر اتنا پھیل چکا ہے کہ اسے ایک بے رحمانہ آپریشن کی ضرورت ہے۔ کرپشن کا یہ کینسر نہ ہی نیب کے بس کا روگ ہے اور نہ کسی کوئی سرکاری ادارہ اس کا علاج کرسکتا ہے۔ پاکستانی عوام بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ ملک کے وسائل کو بڑی ہی بے رحمی سے لوٹا گیا ہے، بڑی بڑی رقمیں بیرون ملک منتقل کرکے ان سےمہنگی جائیدادیں خریدی گئیں اور بیرونی ملکوں کے بینکوں کی تجوریوں کواپنے ملک کے لوٹے ہوئے ڈالروں سے بھرا گیا۔ہمارئے ملک میں دو ہی طبقے حکمران ہوتے ہیں، یا تو وہ جاگیردار ہوتے ہیں یا پھر سرمایہ دار، اس لیے عام آدمی یہ جانتا کہ یہ طبقے خوشحال ہوتے ہیں اور ان کے بارئے میں یہ تاثر لیا جاتا ہے کہ یہی خوشحال خاندان منی لانڈرنگ کرتے ہیں، لیکن شاید یہ کسی کوبھی علم نہیں تھا کہ مشکل حالات سے گذرنے والے اس ملک سے اتنی زیادہ منی لانڈرنگ کی گئی ہے کہ ملک کی معاشی حالت ابتر ہوچکی ہے اور عام آدمی کو زندگی گزارنا مشکل ہے۔نوازشریف نے اپنے پہلے دورحکومت میں98قومی ادارے کوڑیوں کے بھاؤ اپنے کاروباری دوستوں کو فروخت کیے تھے اور اداروں کی فروخت میں مبینہ اربوں روپے کمیشن وصول کرکے اپنے اثاثے بڑھائے تھے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل برطانیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں شریف خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے اور انہیں پاکستان کو واپس لوٹانے کا انتظام کیا جائے۔

    پاکستان میں ہم قومی حیثیت سے غربت اور جہالت کے جس نقطے پر کھڑے ہیں وہاں سے تعمیر و ترقی کی منزل اتنی دور ہے کہ اس کے بارے میں سوچنا بھی ناممکن ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں گذشتہ چارسال حکومت ایک ایسے کاروباری فرد کے ہاتھ میں رہی جس کا واحد مقصد خود اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو فائدہ پہنچانا تھا۔نواز شریف نے پہلے کروڑ پتی اور پھر ارب پتی بننے کی جو شاندار مہم چند سال میں طےکرلی اسے دوسرے سیاسی رہنما شاید صدیوں میں بھی سر نہیں کر سکتے۔ 28 جولائی 2017 کا سپریم کورٹ کا فیصلہ جس میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے جو درحقیقت نواز شریف کےلیے بہت ہی فاہدہ مند ہے اور یہ چمک کا کمال ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں