1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیب لاہور کا احد چیمہ کی اربوں مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏21 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نیب لاہور کا احد چیمہ کی اربوں مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم
    upload_2019-9-21_4-42-44.jpeg
    نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم احد خان چیمہ کی اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔
    نیب لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر انتظامی افسران کو خط لکھ دئیے گئے جس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے تمام اثاثہ جات کو تحویل میں لینے کے احکامات دئیے گئے ہیں جبکہ سینکڑوں کنال زرعی اراضی، فلیٹ، بینک اکائونٹ، متعدد اپارٹمنٹ، پلاٹس کو بھی تحویل میں لیا جائے گا۔

    نیب لاہور کے مطابق زمینوں کی تفصیلات میں موزہ کرباتھ میں موجود 22 کنال 19 مرلہ زرعی زمین، موزہ جھولکے میں موجود 48 کنال 10 مرلہ زمین، موزہ ڈھوری میں 21 کنال 4 مرلہ زرعی زمین اور مرزہ تیڈھا میں موجود 99 کنال 17 مرلہ زمین سرکاری تحویل میں لینے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

    لاہور کے علاوہ حافظ آباد میں موجود 113 کنال 19 مرلہ زرعی زمین اور دیگر 188 کنال 12 مرلہ زمین بھی فوری قبضہ میں لینے کے احکامات صادر کر دیئے گئے۔ پلاٹوں کی تفصیلات میں بینک الفلاح ایمپلائیز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں 15، 15 مرلہ کے 2 پلاٹ، گلبرگ ریذیڈینشیاء اسلام آباد میں قائم آئی بی ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں موجود 1 پلاٹ، ایف آئی اے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجود 2 پلاٹ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں موجود 4 پلاٹ، فیصل ریزیڈینشیاء اسلام آباد میں 3 پلاٹ بھی فریز کی گئی جائیدادوں میں شامل ہیں۔

    ملزم احد خان چیمہ کے نام موجود ہل لاک ویو اسلام آباد میں موجود اپارٹمنٹ بھی فریز کر دیا گیا ہے۔ نیب لاہور کیجانب سے جاری آرڈر میں پابند کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر کے عہدہ کے آفیسر کو متعین کیا جائے اور تمام زمینوں اور دیگر اثاثہ جات پر فوری طور پہ قبضہ حصولی کے جاری کر دی آرڈر پر عملدرآمد کروایا جائے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں