1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیاز صاحب کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏8 فروری 2008۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    تھوڑا سا تعارف یہاں دیں تو میں بھی اس سائیٹ پہ جا کے دیکھوں کہ وہاں کیا ھے
     
  2. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام و علیکم،
    ساتھیو، امیر حمزہ ، افراسیاب اور عمر و عیار ہماری داستان 'داستانِ امیر حمزہ' اور ' طلسم ہوشرُبا' کے مشہور کردار ہیں- اب مشرف علی فاروقی نے اسے انگریزی میں بھی ڈھالا ہے۔ اور اخبار ڈان نے اسے اپنی ویب سائیٹ پر بڑے اہتمام سے رکھا ہے۔ پتہ یہ ہے: http://dawntravelshow.com/dawnanimation/hoshruba ذرا وقت دیں، دیکھیں اس داستان میں کیسی دُنیا آباد ہے۔ یہ ہماری زبان کا گراں قدر سرمایہ ہے۔ ہماری کمپنی شیخ غلام علی نے بھی رئیس احمد جعفری کے توسط سے اس کا اقتباس شائع کیا ہوا ہے۔
    ولسلام،
     
  3. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خوشی،
    السلام و علیکم،
    ہماری ٹیم نے فیس بُک پر ٹاپ پوپس میجک کے نام سے پیج بنایا ہے جس پر ہم تعلیم کے حوالے سے، اور خصوصآ اُردو کے حوالے سے، کام کریں گے۔ ابھی اس پیج پر ہم نے یہ بحث شروع کی ہے کہ کیا چھوٹے بچے گھر کی زبان سیکھنے سے انگریزی میں کمزور رہ جاتے ہیں؟ یو اس ایے کی چھوٹے بچوں کی تعلیم کی ایسوسی ایشن ( http://naeyc.org ) اور ریسرچ سب ثابت کرتے ہیں کہ گھر کی زبان سیکھنے سے بچے انگریزی بہتر سیکھتے ہیں۔ ایک تو اپنی گھر کی زبان سے بچے اپنی ارد گرد کی دُنیا کا بہتر ادراک (cognitive development) کرتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ وہ اپنی زبان سے حاصل کی گئی مہارت کو انگریزی میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ مسلمہ حقائق ہیں۔
    ہماری ٹیم کی اس وقت خصوصی توجہ اُن پاکیستانیوں پر ہے جو پہلی نسل میں بیرون مللک جا کر بسے ہیں یعنی جنہوں نے اپنے سکول، کالج، گھر اور حلقہء ارباب میں اُردو سیکھی اور بولی ہوئی ہے۔ اُن سے ہماری درخواست ہے کہ وہ اپنے سیکھے کو ضائع نہ کریں اور اپنے بچوں کو گھر پر اُردو بولنی، پڑھنی اور لکھنی سکھائیں۔ اس سے اُن کے بچے انگریزی میں بھی آسانی سے مہارت حاصل کریں گے اور اکیسویں صدی کے زبان اور کلچر کے گوناں گوں ماحول میں خوب پنپیں گے۔
    بیرون ملک پاکستانیوں کو اُردو کو اہمیت دیتے دیکھ کر پھر ہم بھی اپنی زبان پر توجہ دیں گے۔ کوشش ہے، دیکھیں کہاں تک کامیاب ہوتی ہے! اُمید ہے آپ کے سوال کا کچھ خاطر خواہ جواب دے پایا ہوں۔
    شکریہ و لسلام،
     
  4. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ساتھیو،
    آجکل ہماری ٹیم فیس بُک پر ٹاپ پوپس میجک کے پیج پر بچپن میں زبان سیکھنے کے موضوع پر بحث چلا رہے ہیں۔ نعیم صاحب نے بھی اس بحث کے ضمن میں ہماری ایپلیکیشن "ارلی چائلڈ ہُوڈ لینگویجز" میں سائن اِن کیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں اور رائے لکھ بھیجیں۔
    اسی سیاق و سباق میں آج میں نے، تجربہ کے طور پر، انگریزی کی یہ عبارت اُردو ا ب پ میں لکھی ہے۔
    "چیک آوُٹ دَہ وِڈیو فور "بیونڈ ہیئر لائیز نَتھنگ"۔ دَہ وِڈیو کونسِسٹز اَوف اَہ مونٹاژ اَوف برُوس ڈیوڈسنز برُکلِن گینگ سیریز اَوف فوٹوگریفز، وَن اَوف وِچ گریسِز دَہ کَوور اَوف ڈِلنز فورٹی سِکستھ ایلبم، "ٹوگیدَر تھرُو لائیف۔"
    آپ میں سے جوساتھی تھوڑا سا وقت نکال سکیں اُن سے درخواست ہے کہ یہ عبارت واپس یہیں انگریزی میں لکھ کر ارسال کر دیں۔ایک مرتبہ کچھ ساتھیوں سے انگریزی میں یہ عبارت اسی جگہ پر آ گئی تو میںاس سلسلے میں اپنے ذہن کا اظہار کروں گا اور آپ سے آپکی آرا کی استدعا کروں گا۔
    شکریہ ولسلام
     
  5. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ساتھیو،
    السلام و علیکم،
    میری کل کی عبارت کوئی وقت نہیں نکال پایا۔اردو کی عبارت پھر درج کر رہا ہوں:
    "چیک آوُٹ دَہ وِڈیو فور "بیونڈ ہیئر لائیز نَتھنگ"۔ دَہ وِڈیو کونسِسٹز اَوف اَہ مونٹاژ اَوف برُوس ڈیوڈسنز برُکلِن گینگ سیریز اَوف فوٹوگریفز، وَن اَوف وِچ گریسِز دَہ کَوور اَوف ڈِلنز فورٹی سِکستھ ایلبم، "ٹوگیدَر تھرُو لائیف۔"

    انگریزی کی عبارت یوں ہے:
    Check out the video Beyond Here Lies Nothing
    The video consists of a montage of Bruce Davidson's Brooklyn Gang Series of photographs, one of which graces the cover of Dylan's fortysixth album Together Through Life

    رومن انگریزی توSMS اور Chat میں ہم لکھتے رہتے ہیں،ذرا دیکھیں کہ اُردو حروف میں انگریزی لکھنا کس حد تک آسان اور ہو بہو ہے۔ چونکہ میں فونیٹکس (Phonetics) کی سمجھ نہیں رکھتا سو میری خواہش ہے کہ ہم میں سے اگر کسی نے اس ضمن میں کام کیا ہو تو ہم سب کو آگاہ کرے۔ میری سوچ یوں ہے:
    1 زبان سیکھنے کا پہلا مرحلہ زبان کے تمام حروف کی مختلف آوازیں ہیں جن کو میری سمجھ کی حد تک فونیمز (Phonems) کہتے ہیں۔ اس طرح زبان سیکھنے والا سب سے پہلے اُس کی آوازوں سے شناسا ہوتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ الفاظ کو صحیح بولے اور پڑھے۔
    2 میں نے کافی سال پہلے کراچی میں فرنچ سنٹر (Alliance Francaise) میں بہت ابتدائی فرنچ پڑھائی تھی۔ کتاب میں سب سے پہلے اُن فرنچ حروف کی فہرست تھی جن کی آوازیں الفاظ کے درمیان میں تبدیل ہوتی ہیں۔ پھر ہر حرف کی اِن مختلف آوازوں کے لئے علیحدہ علیحدہ فونیمز دے دیے گئے تھے۔ فونیمز کوحروف کےعلیحدہ علیحدہ امتزاج سے بنایا گیا تھا۔ انگریزی کے حوالے سے مثلاً a کی آواز اگر معمول کی ہے، جیسے bat میں، تو آواز کوخصوصاً دکھانے کی ضرورت نہیں لیکن اگر a کی آواز اُٹھ کر آنی ہے، جیسے balm میں، تو اِس آواز کو لفظ کے نیچے aa سے دکھا دیا جاتا تھا۔اس طرح پڑھنے والا فورا ً اور ہر مرتبہ درست بولتا تھا۔ شرط یہ تھی کہ وہ ایک مرتبہ پوری لگن اور توجہ سے فونیمز کو یاد کر لے اور پڑھتے ہوئےالفاظ کے نیچے دیئے گئے اشاروں کو ذہن میں رکھے۔
    3 اب اردوکو لیں۔ یہ پہلے ہی مختلف زبانوں سے مل کر بنی ہے۔ سو اس میں بہت ساری آوازیں موجود ہیں۔ اِس وجہ سے اردو سیکھے کو دوسری زبانیں سیکھنے میں ایک درجہ آسانی رہتی ہے۔ نعیم صاحب آسٹریا میں ہوتے ہیں وہ بتا سکیں گے کہ کیا جرمن کی تقریبا ً تمام آوازیں اردو میں موجود ہیں کہ نہیں۔ پھر کچھ خاص آوازیں جوجرمن میں حلق سے نکالی جاتی ہیں جلد اردو والے کی پہنچ میں آ جاتی ہیں۔ میرے اندازہ کے مطابق تمام انڈو یوروپین زبانوں میں اردو والے کو آسانی رہتی ہے کہ بہت سی آوازیں اردو میں پہلے سے مستعمل ہیں۔ اس طرح ہم ہر زبان کے لیئے فونیمز کو اردو میں بنا سکتے ہیں اور زبان سیکھنے کے پہلے مرحلے کو بہ آسانی طے کر سکتے ہیں۔
    4 جیسا کہ میں پہلے ایک پیغام میں کہہ چکا ہوں ریسرچ ثابت کرتی ہے کہ گھر کی زبان سیکھنے سے بچے انگریزی بہتر سیکھتے ہیں۔ ایک تو اپنی گھر کی زبان سے بچے اپنی ارد گرد کی دُنیا کا بہتر ادراک (cognitive development) کرتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ وہ اپنی زبان سے حاصل کی گئی مہارت کو انگریزی میں استعمال کرتے ہیں۔ اردو کی سیکھی ہوئی آوازیں ایسی مہارت ہے جو بہت سی زبانوں کے سیکھنے میں کام آ سکتی ہے۔
    5 USA کی NAEYC National Association for the Education of Young Children کی واضح پوزیشن ہے کہ شروع سے دو زبانیں سیکھنا بچوں کے لیئے بہت مفید ہے یہ اُن کے لیئے ایک اثاثہ (Asset) اور ایک تعلیمی کارنامہ(Achievement) ہے۔
    6 میری رائے میں اردو کو فونیٹکس (Phonetics) کی اس مہارت کی نظر سے نہ دیکھا گیا ہے اور نہ استعمال کیا گیا ہے۔ ہمیں اس کو پہلے اس نظر سے ریسرچ کے ذریعے پرکھنا چاہیئے اور پھر پوری تندہی سے استعمال کرنا چاہیئے۔ ابھی ہم لنگوئسٹکس (Linguistics) کے حوالے سے شاید بیسویں صدی کے شروع میں ہی اٹکے ہوئے ہیں۔
    شکریہ ولسلام،
     
  6. ساجد
    آف لائن

    ساجد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    شاہد نیاز صاحب ، ہماری اردو میں آپ کو خوش آمدید۔
    بس ابھی جا رہا ہوں آپ کی سائٹ کو "رونق بخشنے" :happy:
     
  7. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ساجد صاحب،
    السلام و علیکم،
    کچھ بے رونقی سی ہے۔ کب تشریف لاویں گے؟ - ہما ری سئیٹ پر۔
    شکریہ و لسلام
     
  8. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ساتھیو،
    السلام و علیکم،
    ہماری ٹیم نے اب اقبال کی نظم 'خضرِ راہ' کو بھی فیس بُک پر ایک ایپلیکیشن بنام 'اقبال - مطالبِ کلامِ اقبال' کے ذریعے شروع کیا ہے۔ پتہ یوں ہے:
    http://www.facebook.com/home.php?#/apps ... 886&ref=ts
    فیس بُک پر تو لوگ جوق در جوق آ رہے ہیں۔ اپنی رائے دیں۔
    ولسلام
     
  9. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    نیاز صاحب آپ کو خوش آمدید

    بہت شکریہ

    فیس بک پر آپ کی اپلیکیشن اچھی لگی اس لئے جوائن کرلی
     
  10. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    راشد،
    آپ کی پسندیدگی کا شکریہ۔ باقی ساتھیوں کا بھ انتظار رہے گا۔
    ولسلام،
     
  11. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :salam:
    نیاز صاحب خوش آمدید :dilphool:
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    وعلیکم السلام

    بہت شکریہ اس جواب کا حیرت کی بات ھے مجھ سے یہ جواب مس ہوا ، اور میں سوچ رہی تھی کہ آپ نے تعارف کیوں نہیں کرایا اس سائیٹ کا

    بہت شکریہ نیاز جی
    میں بھی چکر لگانے کی کوشش کروں گی
     
  13. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خوشی،
    السلام و علیکم،
    دیر آید درُست آید۔ ضرور چکر لگایئے۔ آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔
    ولسلام،
     
  14. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام و علیکم،
    شکریہ۔ توقع ہے کہ آپ بھی فیس بُک پر ہماری ٹیم کی کاوش کو پرکھیں گے۔
    ولسلام،

     
  15. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام و علیکم،
    جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا، ہماری ٹیم فیس بُک کے اندر اُردو کا کام کر رہی ہے۔
    ہمارا مین پیج 'ٹاپ پوپس میجک' کے نام سے ہے۔ اِس کا پتہ منسلک ہے۔
    http://www.facebook.com/home.php?#/page ... 3578793599
    اس میں ہماری ٹیم نے اب تک یہ موضوع شروع کیئے ہیں
    1) بچپن میں دو زبانوں کا مباحثہ
    2) اقبال کی نظم خضرِ راہ
    3) نوشی کی ا ب پ
    آپ بھی دیکھیں اور اپنی رائے سے نوازیں۔
    شکریہ ولسلام
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    وعلیکم السلام


    میں نے چیک کی تھی سائیٹ

    خوبصورت ھے ، مگر لگتا ھے مجھے ٹھیک سے اس کو استعمال کرنانہیں آیا ، مگر جتنی دیکھی بلا شبہ تعریف کے قابل ھے
     
  17. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خوشی،
    السلام و علیکم،
    آپ کی پزیرائی کا شکریہ۔ فیس بُک کے حوالے سے میں عرض کروں گا کہ یہ سائیٹ انڈونیشیا میں گوگل کے بعد نمر 2 پر ہے اور دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔وہاں اس کے 17 لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ فیس بُک وہاں انڈونیشی زبان بھاشا میں ہے! میری ناقص رائے میں پاکستان میں بھی فیس بُک کا مستقبل روشن ہے بشرطیکہ اُردو میں ہو جائے۔ میری مقدور بھر کوشش ہے کہ اِس میں اُردو کا کام ہو اور اس کی سبسکرپشن بڑھے۔ سو تھوڑا وقت نکالیں اور فیس بُک کے طریقہ کار سمجھ لیں اور ہماری ٹیم کا کام پرکھیں۔ آج کے لئے اتنی ہی نصیح - خوش رہیں!
    شکریہ و لسلام،
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    وعلیکم السلام


    فیس بک اردو میں‌ہونے کا مجھے انتظار رہے گا شدت سے
     
  19. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلالم و علیکم،
    اقبال کی خودی، جنون کے سنگ، لائیو سنٹرل پارک نیو یارک میں:
    http://www.youtube.com/watch?v=RNiKCq7y7rU
    خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
    خُدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
    ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
    ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
    تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
    تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں
    تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر
    ولسلام
     
  20. نیاز
    آف لائن

    نیاز ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2008
    پیغامات:
    42
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام و علیکم،
    گزشتہ پیغام کے حوالے سے عرض ہے کہ ہمارے فیس بُک کے پیج 'ٹاپ پوپس میجک' پر اقبال کی خودی پر جنون کے وڈیو سے بہت لوگ نالاں ہوئے۔ حافظ انعام صاحب نے تو لکھا "اگر اقبال اپنی نظم خودی کی جنون کے ہاتھوں یہ گت بنتے دیکھتے تو اپنی قبر میں ہی رہنا پسند کرتے"۔ حافظ صاحب کی رائے پر ہماری ٹیم نے ایک پول Poll ترتیب دیا ہے اور آپ کو اِن میں سے ایک جواب دینا ہے۔
    a ہاں، اقبال اپنی نظم خودی کو جنون کی موسیقی میں سخت ناپسند کرتے۔
    b نہیں، اقبال اپنی نظم خودی کو جنون کی موسیقی میں پسند کرتے۔
    c دراصل اقبال ہر کسی کو اجازت دیتے کہ وہ اپنے طریقے سے اُن کے کلام کو انجوائے کرے۔
    d میری علامہ اقبال کے ردِ عمل کے بارے میں کوئی رائے نہیں ہے۔
    یہ پول ہمارے فیس بُک کے پیج 'ٹاپ پوپس میجک' پر بھی ہے۔ جا کر ضرور دیکھیں۔
    آپ یہاں سے بھی جنون کی وڈیو دیکھیں: http://www.youtube.com/watch?v=RNiKCq7y7rU
    اور پھر آپ بھی پول کریں: http://toppops.us/iqbalpoll.html
    شکریہ و لسلام،
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محترم نیاز صاحب۔
    دلچسپ معلومات یہاں پہنچانے کے لیے شکریہ :a191:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں