1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نوید اکرم ایک بارپھر قومی ٹیم کے منیجر کیلئے فیورٹ امیدوار

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نوید اکرم ایک بارپھر قومی ٹیم کے منیجر کیلئے فیورٹ امیدوار
    [​IMG]
    چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد تقرری کا جلد باقاعدہ اعلان متوقع ہے
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)نوید اکرم چیمہ ایک بارپھر قومی ٹیم کے منیجر کے عہدے کیلئے فیورٹ امیدوار کے طورپر سامنے آگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا جلد باقاعدہ اعلان متوقع ہے ۔ ا س عہدے کیلئے دو معروف سابق کرکٹرز نے بھی امیدیں وابستہ کررکھی تھیں لیکن ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں ، بورڈ کے ساتھ معاملات طے ہونے پر ان کا انتخاب یقینی دکھائی دے رہا ہے ۔ ایک سال پہلے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ریٹائرمنٹ لینے والے نویداکرم چیمہ اس سے پہلے دوبار قومی ٹیم کے ساتھ بطور منیجر ذمہ داریاں نبھانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایک سخت گیر اور ڈسپلن پر مکمل پاسداری کرنے والے منیجر کے طورپر ان کی شہرت ہے ۔ نوید اکرم چیمہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں، اطلاعات کے مطابق پی سی بی حکام کی اکثریت نوید اکرم کی تقرری کے حق میں ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں