1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نوری نستعلیق (انتخاب :مظہر منہاس)

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏26 نومبر 2014۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     

    منسلک کردہ فائلیں:

    • a1.pdf
      فائل سائز:
      354.7 KB
      مناظر:
      3
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    نوری نستعلیق کے موجداحمد مرزاجمیل اور اُن کے رفیقِ کار مطلوب الحسن سید پر ڈاکٹر طاہر مسعودکی کتاب “کوئے دلبراں ”سے اِقتباس نظر سے گزرا اور آنکھیں خیرہ ہوگئیں۔ مظہرمنہاس صاحب آپ اور ملک بِلال صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔ دونوں ہمارے شکریے کے مستحق ہیں کہ آپ نے اُردُو کے اِس خوبصورت خط(نستعلیق ) کو عہدِ جدیدکی حیران کُن ، ہمہ جہت، کثیرالفوائداور فقیدالمثال ایجادکمپیوٹر سے ہم آہنگ کرنے والی ہستیوں سے متعارف کرایا۔یہ وقت اور زمانے کا تغیراور انقلاب ہے کہ مشرقی علوم وفنون کا وہ پہلاسا دبدبہ نہیں رہامگر انسانی تخیل اور تجسس پر بھی کسی کا اِجارہ نہیں :
    یہ بزمِ مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی
    جو بڑھ کے خود اُٹھا لے ہاتھ میں ، مینا اُسی کی ہے

    اہلِ یورپ نے اپنی ایجادات وتخلیقات سےدنیا کوجن آسانیوں سے ہم کنا رکیا ہے اہلِ مشرق نے بھی اِنھیں اپنے حق میں ہموار کرنے میں کوئی کسر نہیں اُٹھارکھی۔احمدمرزاجمیل صاحب دیارِ شرق کاوہ ستارہ ہیں جس کی ضیاپاشیوں سے کاروانِ شوق کے کتنے ہی راہی ، منزل اور کتنے ہی منزل کا نشاں پاگئے۔
    احمد مرزاجمیل صاحب نے کمپیوٹر پر اُردُو تحریروترقیم کے حوالے سے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ دنیائے علم وہنر میں ہمیشہ آبِ زرسے لکھاجائے گا۔یہ اُردُو زبان واَدب کی خوش قسمتی رہی ہے کہ تجددکی تیز ہواؤں میں بھی عُشاقِ اُردُو نے اپنی دیوانہ وارکوششوں سے اِس کے گیسوبکھرنے نہیں دئیے:
    چلو اچھا ہوا کام آگئی دیوانگی اپنی
    وگرنہ ہم زمانے بھر کو سمجھانے کہاں جاتے
    ہماری اُردُو ، پیاری اُردُو جیسی خوبصورت جلوہ گاہ پر اُردُو کی ایسی نابغہ ہستیوں سے تعارف کا یہ سلسلہ تسلسل اور تواتر چاہتاہے ۔اُمید ہے اِسے منقطع نہیں ہونے دیا جائے گا۔شکیل احمد خان(28-نومبر2014ء)
     
    Last edited: ‏29 نومبر 2014
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    تفصیلی تبصرے کا شکریہ شکیل احمد خان جی ۔ آپ کی طرف سے بھی ایسی شیئرنگ کا انتظار رہے گا ہمیں۔
    خوش رہیں
    بہت جئیں
     
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ملک صاحب :بہت بہت شکریہ ،آپ نے میرے تاثرات بنظرِ غائر مطالعہ فرمائے اور رسید سے بھی نوازا۔میں تو آپ کی خوش قسمتی پر محوِ رشک ہوں کہ محترم ڈاکٹر طاہر مسعود کی کتاب ' ' کوئے دلبراں ''آپ کی نظر سے گزری ، آپ نے اِسے پڑھا،آپ نے نوری نستعلیق کے خالق احمدمرزااجمیل اور مطلوب الحسن سید صاحبان کی قدرجانی، آپ نے اِس قیمتی کتاب کے مطالعے میں مجھ ؛ کم علم ،کم کوش اور کم فہم کو شریک کیا،آپ نے اِس ویب گاہ کے دیگر معزز ومحترم ومکرم مہمانان کی توجہ بھی وقت اور زمانے کی اِن بے مثال ہستیوں کی طرف مبذول کرائی،آپ نے علم وہنر کی قدر کی ، خدا آپ کے علم ،آپ کی عمر ،صحت ، تندرستی ،خوشی وشادمانی، تلاش ، تفحص ،جستجو، تگ ودو، تگ و تاز اور تگاپو ۔میں برکت فرمائے ،آمین ۔آپ اِس نیک کام سے ہاتھ مت کھینچیے گا،ہمیشہ پیش پیش رہیے گا اُن لوگوں کی خدمات کو اُجاگرکرنے میں جنھوں نےمردانہ وار، دیوانہ وار اور مستانہ وار اُردُو جیسی خوش سلیقہ زبان کی خدمت کی ۔اُن کی خدمات کا معاوضہ آپ جیسے علم دوست،جوہر شناس ،ہنرنوازحضرات کا حافظہ ہے۔والسلام علیکم ۔
    شکیل احمد خان۔(28۔دسمبر2014ء)
     
    Last edited: ‏28 دسمبر 2014
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    پھروہ بھولی سی یاد آئی ہے۔۔۔۔اے غمِ دل تیری دُہائی ہے!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں